جلن (سیریل)

پاکستانی ڈراما

جلن (اردو: جلن) ایک پاکستانی ڈراما سیریل ہے جو اے آر وائی ڈیجیٹل پر بتاریخ 17 جون 2020ء کو شروع ہوا۔ اس کو اے آر وائے ڈجيٹل کے لیے فہد مصطفٰی نے پروڈیوس کیا ہے۔ مرکزی کرداروں میںمنال خان، عماد عرفانی اور اریبہ حبیب شامل ہیں۔ 3 جون 2020ء کو ڈرامے کی پہلی جھلک دکھائی گئی۔[1][2][3][4]

جلن
آفیشل عنوان کارڈ

مصنف سدرہ سحر عمران
ہدایت کار عباس رضا
اداکار منال خان
عماد خان
اریبہ حبیب
افتتاحی موسیقی "نال نال رہنا" از راحت فتح علی خان
ملک پاکستان
زبان اردو
اقساط 13
پیش کش
کیمرا ملٹی کیمرا
کمپنی فہد مصطفٰی
تقسیم کار اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک
نشریات
نیٹ ورک اے آر وائی ڈیجیٹل (2020) اے آر وائی زیپ (2020-تاحال)
آڈیو فارمیٹ مکانی صوتی آواز
پہلی قسط 17 جون 2020ء (2020ء-06-17)
آخری قسط 16 دسمبر 2020ء
بیرونی روابط
باضابطہ ویب سائٹ https://www.arydigital.tv/videos/category/jalan/
آئی ایم ڈی بی صفحة البرنامج  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کہانی

ترمیم

ڈرامے میں منال خان ’ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنی بہن سے حسد کرتی ہے، کزن سے شادی طے ہونے کے باوجود وہ بڑی بہن کی امیر خاندان میں شادی طے ہونے اسے جلن ہونے لگتی ہے اور وہ اپنے والد اور والدہ سے شادی رکوانے کی سر توڑ کوشش کرتی ہے لیکن اس میں ناکام رہتی ہے۔

عماد عرفانی منال خان سے دو مرتبہ گفتگو کرتے ہیں اور اپنی بہن نادیہ خان سے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں انھیں منال خان اچھی نہیں لگی تاہم عماد کی بہن انھیں سمجھاتی ہیں کہ تم اکیلے رہے ہو اس لیے رشتوں کی سمجھ نہیں ہے سالی اسی طرح کی ہوتی ہیں اور سالی آدھی گھر والی ہوتی ہے۔ عماد کی اریبہ سے شادی ہو جاتی ہے جب کہ دونوں بہنوں میں چقپلش کا آغاز ہو جاتا ہے،

کردار

ترمیم

تیاری

ترمیم

نومبر 2019ء میں، منال خان نے اعلان کیا کہ وہ، اریبا حبیب اور عماد عرفانی ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔[5] منال نے کہا کہ وہ اپنے فنی دور کا اجھوتا کردار کرنے جا رہی ہے، وہ نشا کا کردار کرنے والی ہے جس سے اس کی اداکاری میں پختی سامنے آئے گی"۔[3]

نشریات

ترمیم

5 جون 2020ء کو منال خان نے اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ لگائی کہ وہ جلن نامی سیریل اے آر وائی ڈیجیٹل پر 17 جون سے نشر ہو گا۔[6] اس کی آخری قسط 16 دسمبر 2020ء کو نشر ہوئی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Minal Khan wants to bring versatility to her work with 'Jalan'"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2020-06-03۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2020 
  2. "Minal Khan is getting out of her comfort zone"۔ سماء ٹی وی (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2020 
  3. ^ ا ب "Minal Khan wants to bring versatility to her work with 'Jalan'"۔ اے آر وائی نیوز (بزبان انگریزی)۔ 2020-06-03۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2020 
  4. "Minal Khan talked about her drama 'Jalan' that received much criticism"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ 2020-08-17۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2020 
  5. "اريبا حبيب جلد نئين ڊرامي جلن ۾ جوهر ڏيکاريندي -" (بزبان سندھی)۔ 06 جون 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2020 
  6. "Minal Khan on Instagram: "#Jalan starting from 17th جون @8pm on @arydigital.tv 😍 @razaaabis""۔ Instagram (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جون 2020 

بیرونی روابط

ترمیم