عماد عرفانی ایک پاکستانی ماڈل اور اداکار ہیں۔ انھوں نے جیو ٹی وی، اے آر وائی ڈیجیٹل اور ہم ٹی وی جیسے متعدد ٹی وی چینلوں کے سیریل میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ معروف قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ [1][2][3]

عماد عرفانی
معلومات شخصیت
پیدائش 29 اپریل 1980ء (45 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پشاور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  ماڈل ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور اداکاری

ترمیم

عماد کشمیری نسل سے ہے، [4] ان کا تعلق فوجی پس منظر کے ایک خاندان سے ہے، اس طرح انھوں نے اپنے بچپن میں تقریباً تمام پاکستان کا دورہ کیا یہاں تک کہ ان کے والد ریٹائر ہوئے اور لاہور میں سکونت اختیار کی۔ فلم ساز فرجاد نبی ان کے کزن ہیں۔ [5] انھوں نے لاہور سے گریجویشن اور ماسٹر کیا۔ عرفانی کو 2002ء میں خاندان کے ایک فرد نے ماڈلنگ کرنے پر مجبور کیا تھا۔ اس نے پہلے ایچ ایس وائی کے ساتھ پھر کھاڈی، ہینگ ٹین، چارکول، نیلوفر شاہد، بانو کاظم، نومی انصاری، دیپک پیروانی، ماریہ بی، کرما اور دیگر کے ساتھ کام کیا۔ انھوں نے پیرس اور میلان میں کچھ بین الاقوامی برانڈز جیسے ورسیس ڈائر، لیویز، ڈی کے این وائی، پیراڈا اور ارمانی کے ساتھ بھی کام کیا۔ انھوں نے بہترین مرد ماڈل کا اعزاز، لکس سٹائل ایوارڈز اور ایم ٹی وی پاکستان سٹائل اعزاز اور اس کے بعد 2006ء اور 2007ء میں بھی نامزد کیا گیا تھا [6] 2013ء میں انھوں نے اداکاری پر توجہ دینا شروع کی اور تب سے متعدد ٹی وی سیریل میں کام کیا جن میں جیو ٹی وی، اے آر وائی ڈیجیٹل اور ہم ٹی وی کے سیریل شامل ہیں۔ [7][8] 2018ء میں انھوں نے اپنے چچا زاد بھائی فرجاد نبی کے باکس آفس میں 7 دن محبت ان میں کامی کے کردار کے ساتھ اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔

فلمو گرافی

ترمیم
کلید
فلم / ڈراما کی نمائندگی کرتا ہے جو ابھی جاری نہیں ہوا ہے
ان فلموں / ڈراموں کی نمائندگی کرتا ہے جو فی الحال سنیما یا نشریات پر ہیں

ٹیلی ویژن

ترمیم

عماد عرفانی نے مختلف ٹی وی چینل کے ساتھ کئی ٹی وی سیریل میں مرکزی اور معاون کردار ادا کیا ہے، ان کے نمایاں کاموں کی فہرست یہ ہے۔

سال عنوان کردار چینل نوٹ
2013 آسمانوں پہ لکھا شاہنواز جیو ٹی وی سپورٹ کردار [9]
2014 دل نہیں مانتا حذیفہ آری ڈیجیٹل
رنجش ہی سہی روحیل ہم ٹی وی معاون کردار
شکوا اے آر وائی زندگی اہم کردار
2015 صحرا میں سفر شہیار ہم ٹی وی ٹی وی سیریل [10]
ایک تھی مثال عدیل ہم ٹی وی اہم کردار
2016 سایۂ دیور بھی نہیں ملک منصور ہم ٹی وی مرکزی کردار [11]
صنم شہروز ہم ٹی وی معاون کردار [12]
کچھ نہ کہو محسن ہم ٹی وی اہم کردار
2017 وہ اک پل فارس ہم ٹی وی سپورٹ رول
تتلی ریحان اردو 1 سپورٹ رول
2018 مہ تمام عمیر ہم ٹی وی اہم کردار
تاوان شہروز ہم ٹی وی اہم کردار
مریم پیریرا صوفیان ٹی وی ون مرکزی کردار [13]
2019 چیخ شایان اے آر وائی ڈیجیٹل اہم کردار
2020 جلن اسفند یار اے آر وائی ڈیجیٹل مرکزی کردار [14]

ٹیلی فلمیں

ترمیم
سال عنوان کردار چینل نوٹ
2014 تھوڑا پیار زیادہ پیار زید ہم ٹی وی [15]
2015 تجھ سے نام ہمارا زید اردو 1 (یوم آزادی) خصوصی [16]

فلمیں

ترمیم
سال عنوان کردار ہدایت کار نوٹ
2018ء 7 دن محبت ان فادی فرجاد نبی کیمیو

حوالہ جات

ترمیم
  1. The Newspaper's Staff Reporter (22 نومبر 2011)۔ "A place to groom body, mind and spirit"۔ Dawn۔ Pakistan
  2. "IFAP launches classes for fashion industry hopefuls"۔ Pakistan Today۔ 2020-08-18 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-12-19
  3. "Emmad Irfani was offered a Bollywood film". Daily Times (امریکی انگریزی میں). 25 مارچ 2020. Retrieved 2020-07-12.
  4. Piyali Dasgupta (23 جون 2011)، "A Pak model from Kashmir"، دی ٹائمز آف انڈیا۔ Retrieved 21 جون 2018.
  5. Desk Report (29 مارچ 2019)، "Emmad Irfani as Clark Kent and Freddie Mercury just made us do a double take"، Dawn News۔ Retrieved 14 اپریل 2019.
  6. "Lux Style Awards (2007)"۔ IMDb
  7. "Emmad Irfani Modeling – His Fans Do Not Admire His Acting"۔ magmedianews.com۔ 2017-06-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-12-19
  8. "DailyTimes – When the biggest stars come out to showstop"۔ Daily Times۔ Pakistan
  9. "Aasmanon Pe Likha – HarPal Geo"۔ harpalgeo.tv
  10. Buraq Shabbir۔ "Sehra Main Safar shows the other side of life"۔ The News International
  11. "Emad Irfani As Mansoor – HUM TV – Watch Dramas Online"۔ hum.tv۔ 4 مارچ 2017۔ 2020-08-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-12-19
  12. Sadaf Siddique (24 ستمبر 2016)۔ "New drama Sanam could offer a fresh take on mental illness, but it's off to a slow start"۔ Dawn۔ Pakistan
  13. Mishaal Siddiqui (5 اکتوبر 2018)، "Maryam Pereira now has an on air date!" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hipinpakistan.com (Error: unknown archive URL)، hipinpakistan۔ Retrieved 11 اکتوبر 2018.
  14. "آرکائیو کاپی"۔ 2020-07-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-12-19
  15. "Thoda Pyaar Zyada Love (TV Movie 2014)"۔ IMDb
  16. NewsBytes۔ "Tujh Se Naam Hamara to be aired on Pakistan Day"۔ The News International

بیرونی روابط

ترمیم