جمہوری پبلیکیشنز لاہور، پاکستان میں قائم ایک اشاعتی ادارہ ہے۔ [1] اس ادارے کی بنیاد 1985 میں معروف دانشور، ایکٹوسٹ اور مصنف فرخ سہیل گوئندی نے رکھی۔ جمہوری پبلیکیشنز اپنی شائع کردہ کتب کے انتخاب کے باعث اب عالمی شناخت رکھتا ہے جس کی شائع کردہ کتب کو نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی ایوارڈ مل چکے ہیں۔اس کے مترجم ڈاکٹر نجم سحر بٹ کو 2017 میں روس میں پشکن ایوارڈ سے نوازا گیا اور اس موقع پر جمہوری پبلیکیشنز اور اس کے بانی فرخ سہیل گوئندی کی ادب کے فروغ کے لیے کاوشوں کو سراہا گیا۔[2] [3] جمہوری پبلیکیشنز اب تک ہاورڈ زن، مہاتیر محمد، نؤام چومسکی، اورحان پاموک، اورحان کمال، یشار کمال، ایلف شفق، احمد حمدی طانپنار، اویا بیدر، عدالت آعولو، احمت امیت، انطونیو توریس، ندیم اسلم، ہیرلڈ لیمب، گوستاف لوبون، سٹینلے لین پول، رڈیارڈ کپلنگ، جے ایل کپلنگ اور بے شمار عالمی مصنفین کے کتب کے اردو تراجم شائع کرچکا ہے۔ترکی، ترک ثقافت اور ترک ادب کو پاکستان میں متعارف کروانے کا سہرا جمہوری پبلیکیشنز کے سر ہے۔ پاکستان کے نامور مصنفین ڈاکٹر مبشر حسن، اعتزاز احسن، سید افضل حیدر، راؤ رشید، حامد میر [4]، عبداللہ ملک، الطاف فاطمہ، خواجہ احمد عباس، سعادت حسن منٹو، کرشن چندر اور فاطمہ بھٹو [5] کی کتب جمہوری پبلیکیشنز کے تحت شائع ہو چکی ہیں۔

Jumhoori Publications
صورت حالفعال
قائم شدہ1985ء (1985ء)
بانیفرخ سہیل گوئندی
ملکپاکستان
صدر دفترلاہور
تقسیم کاریعالمی
مطبوعاتتاریخ، سیاست، ثقافت، ادب اور فلسفے سے متعلق کتب، عالمی تراجم

مقصد

ترمیم

جمہوری پبلیکیشنز ایک ترقی پسند اور غیر جانب دار پبلشر کے طور پر پاکستان میں اپنی منفرد شناخت قائم کرنے میں بڑی تیز رفتاری سے کامیاب ہوا ہے۔ جمہوری پبلیکیشنز نے سیاسیاتِ عالم، تاریخ،ادب، فلسفہ اور ثقافت سے متعلقہ تحریروں کو کتابوں کی شکل میں لوگوں تک پہنچایا اور اس باعث قومی سطح سے آگے بیرونِ ملک بھی اس ادارے کی پہچان اور ساکھ قائم ہوئی ہے۔ جمہوری پبلیکیشنز نے عالمی امور پر مبنی تحریروں، ترقی پسند ادب کی اشاعت اور تاریخ کی تلاش و درستی کے اس سفر میں نہ صرف پاکستان کے معروف اہل قلم کی تحریروں کو قارئین تک پہنچایابلکہ نئے لکھنے والوں کو بھی متعارف کروایا ہے۔ اس عمل میں ادارے نے مختلف ممالک کے لکھاریوں کی تحریروں کے قومی زبان اردو میں تراجم کرواکر اپنے ہاں کے عام لوگوں کو جدید دنیا کے علوم تک رسائی دینے کا بیڑا بھی اٹھایا۔اس اقدام سے جمہوری پبلیکیشنز نے پاکستان میں اشاعت کاری کے شعبے میں اپنی منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔ جمہوری پبلیکیشنزاہل علم اور عوام کو ایسا لٹریچر فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے جس سے معلومات اور آگہی کے نئے دریچے وا ہوسکیں،متبادل آراء کو فروغ حاصل ہو،نیز ایک ایسے معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے جس کی بنیاد علم، تدبر اور منطق پر قائم ہو اور جو دنیا کی تمام تہذیبوں میں خلیج کی بجائے پُل بنانے میں معاون ثابت ہو۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://jumhooripublications.com/about-us/
  2. https://dnd.com.pk/a-pakistani-dr-najam-sahar-butt-gets-highest-civil-award-of-russia-medal-of-pushkin-for-literature/135118
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 23 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2021 
  4. http://jumhooripublications.com/bhutto-ki-siasi-paish-goiyan-aur-chothha-marshal-law?search=hamid/[مردہ ربط]
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 12 اگست 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2023