ایلف شفق ((ترکی: Elif Şafak)) (ولادت: 25 اکتوبر 1971ء) ایک تُرک مصنفہ، کالم نگار اور ناول نویس ہیں۔[3] ان کی چودہ کتابیں شائع ہوئی ہیں جن میں سے نو ناول ہیں۔ ان کا سب سے مشہور ناول چالیس چراغ عشق کے (ناول) ہے جس نے ترکی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کا رکارڈ قائم کیا۔ ایلف شفق ترکی اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھتی ہیں۔ ان کی کتابوں کا تیس سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔

ایلف شفق
Elif Şafak
(ترکی میں: Elif Şafak ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ElifShafak Ask EbruBilun Wiki cropped.jpg

معلومات شخصیت
پیدائش اکتوبر 1971 (عمر  سال)
ستراسبورگ، فرانس
شہریت Flag of Turkey.svg ترکی[1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
ادبی تحریک Postmodernism، historical fiction، magic realism، literary fiction
پیشہ مصنفہ
مادری زبان ترک  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[2]،  ترک[2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوکریاں مشی گن یونیورسٹی،  یونیورسٹی آف ایریزونا  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں The Gaze
استنبول کا حرامی
چالیس چراغ عشق کے
ناموس
The Architect's Apprentice
اعزازات
Ordre des Arts et des Lettres Chevalier ribbon.svg نشان فنون و آداب (فرانس)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ ElifShafak.com
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
P literature.svg باب ادب

ولادت اور تعلیمترميم

ایلف شفق کی ولادت 25 اکتوبر 1971ء کو ستراسبرگ، فرانس میں ہوئی۔[4] جب وہ ایک سال کی تھیں تبھی ان کی والدین میں جدائی ہو گئی۔ اس وجہ سے ان کی پوری تربیت اور پرورش ان کی ماں  شفق اتیمان نے کی۔ انھوں نے سیاست کے موضوع پر ترکی کی میڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی سے بی۔ اے۔ اور اسی جامعہ سے مطالعات نسواں پر ایم۔ اے۔ اور پی ایچ ڈی کی ہے۔

ذاتی زندگیترميم

انہوں نے 2005ء میں ترکی صحافی ایوب خان (Eyüp Can)سے شادی کی۔ ان سے دو بچے، ایک لڑکا زاہر اور ایک لڑکی زیلدا ہے۔[3]

تصنیفاتترميم

ایلف شفق ایک مصنفہ اور ناول نویس ہونے کے ساتھ ساتھ کالم نگار بھی ہیں۔ ان کی چودہ کتابیں شائع ہو چکی ہیں، جن میں سے نو ناول ہیں۔ ان کا سب سے مقبول ناول چالیس چراغ عشق کے ہے جس کے نام ترکی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کا ریکارڈ ہے۔ ایلف شفق کے ناول دی فورٹی رولز آف لو کے ہما انور کے کیے گئے اردو ترجمہ چالیس چراغ عشق کےکو اکادمی ادبیات پاکستان نے 2017 میں بہترین ترجمہ پر محمد حسن عسکری ایوارڈ سے نوازا۔ [5] اردو زبان میں ایلف شفق کے دو ناول چالیس چراغ عشق کے اور ناموس جمہوری پبلیکیشنز کے تحت شائع ہوچکے ہیں۔ [6]

حوالہ جاتترميم

  1. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb15559724v — اخذ شدہ بتاریخ: 8 اپریل 2020 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb15559724v — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. ^ ا ب نبذة عن الكاتبة ایلف شفق - البوكر- تحميل كتب وروايات
  4. http://ktaab.com/authors/ایلف-شفق/[مردہ ربط]
  5. http://pal.gov.pk/pr-2019-03-20//
  6. http://jumhooripublications.com/elif-shafak/

بیرونی روابطترميم

ایلف شفق کی باضابطہ ویب سائٹ