راؤ عبد الرشید
(راؤ رشید سے رجوع مکرر)
راؤ عبد الرشید (انگریزی: Rao Abdur Rasheed) ایم اے، ایل ایل بی (علیگ) سابق آئی جی پنجاب و آئی جی آزاد کشمیر تھے۔[1] [2]
راؤ عبد الرشید | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 نومبر 1926ء کلانور، روہتک |
تاریخ وفات | 7 نومبر 2007ء (81 سال) |
وجہ وفات | بندش قلب |
مدفن | ڈیفینس قبرستان، لاہور |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
مناصب | |
آئی جی پنجاب | |
برسر عہدہ 1974 – 1976 |
|
عملی زندگی | |
مادر علمی | علی گڑھ مسلم یونیورسٹی |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | ہریانوی ، اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
خاندانی پس منظر
ترمیمآپ کی جائے پیدائش ضلع روہتک کے گاؤں کلانور کی ہے اور آپ پنوار گوت کے راجپوت رانگڑ و مہاجر قوم ہیں۔[3]
عملی زندگی
ترمیم- 1951ء میں پاکستان پولیس میں بھرتی ہوئے ،آئی جی پولیس رہے۔
- 1956ء میں بطور ایس پی قلات تعیناتی ہوئی تھی،
- 1957ء میں آئی جی آزاد جموں و کشمیر بنے۔
- بعد ازاں 1971ء تک فارن سروس (لندن) میں رہے۔
- 1971ء میں پشاور میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جینس مقرر ہوئے۔
- 1974ء میں آئی جی پنجاب بنے۔
- قائد عوام بھٹو کے اسپیشل سیکرٹیری رہے، اس کے علاوہ آپ فیڈرل سیکورٹی فورس(FSF) کے بانی تھے۔
- 1977ء میں عملی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ بھٹو صاحب کی 1977ء میں الیکشن مہم کے انچارج رہے۔
- مساوات اخبار میں مدیرِ اعلیٰ رہے۔
- ایم آر ڈی تحریک پنجاب کے سیکرٹری رہے۔
- وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے وزیر خاص( وفاقی وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ) رہے۔
راؤ رشید کی یادداشت
ترمیمجو میں نے دیکھا (پاکستانی سیاست اور حکمرانی کی اندرونی کہانی)[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.punjabpolice.gov.pk/our-igps
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 22 ستمبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جنوری 2024
- ↑ Ex-IGP dies of cardiac arrest - Newspaper - DAWN.COM
- ↑ https://www.rekhta.org/ebooks/jo-maine-dekha-rao-abdul-rasheed-ebooks