جولائی (اردو: آوارہ گرد) 2012ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔[3] اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار تری وکرم سرینیواس ہیں۔[4] اس فلم کے مرکزی ستارے اللو ارجن، الیانا ڈی کروز، سونو سوڈ اور راجیندر پرساد ہیں۔ اس فلم کو ایس رادھا کرشنا نے ہاریکا اینڈ ہسین کریشن کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ اس فلم کو ڈی وی وی ڈنایا نے پیش کیا۔ فلم کی موسیقی دیوی سری پرساد نے کمپوز کی۔ یہ فلم 9 اگست، 2012ء کو 1600 سے زائد اسکرینوں پر پوری دنیا میں جاری کی گئی۔ اس فلم نے مثبت تجزیے حاصل کیے اور نندی اعزاز برائے بہترین مشہور فیچر فلم حاصل کیا۔[5][1] یہ فلم ملیالم زبان میں گجا پوکری کے عنوان سے ڈب کی گئی اور 17 اگست، 2012ء کو جاری کی گئی۔ یہ فلم 2013ء میں گولڈ مائن ٹیلی فلمز کی طرف سے ہندی زبان میں ڈب کی گئی۔ ڈبنگ آرٹسٹ سنکٹ مہاترے نے اللو ارجن کی آواز کو ڈب کیا۔[6][7] یہ فلم 2015ء میں پرشانت اور امانڈا روزاریو کے ساتھ تمل زبان میں سگاسم کے عنوان سے دوبارہ بنائی (ری میک) گئی۔

جولائی
فائل:Julai poster.jpeg
فلم پوسٹر
ہدایت کارتری وکرم سرینیواس
پروڈیوسرایس رادھا کرشنا
ڈی وی وی ڈنایا
(پیش کار)
تحریرتری وکرم سرینواس
ستارےاللو ارجن
الیانا ڈی کروز
راجیندر پرساد
سونو سوڈ
موسیقیدیوی سری پرساد
سنیماگرافیچھوٹا کے نائیڈو
شیام کے نائیڈو
ایڈیٹرپراوین پوڈی
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارسری میڈیا
(آندھراپردیش)
فکس انکارپوریٹڈ
(بیرون ملک)
تاریخ نمائش
  • 9 اگست 2012ء (2012ء-08-09)[1]
دورانیہ
152 منٹ[2]
ملک بھارت
زبانتیلگو
بجٹ34 کروڑ
باکس آفس104 کروڑ

اشاعت

ترمیم

یہ فلم 9 اگست، 2012ء کو دنیا بھر میں 1600 سے زائد اسکرینوں پر شائع کی گئی۔ یہ اللو ارجن کے کیریئر کی بڑی اشاعت تھی۔[1] فلم کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کی طرف سے یو/اے سرٹیفیکٹ دیا گیا۔[8] اس فلم کا ملیالم ڈب ورژن گجا پوکری کے عنوان سے 17 اگست، 2012ء کو جاری کیا گیا۔[7] فلم کے تیلگو ورژن کے سیٹلائٹ حقوق ما ٹی وی نے خریدے اور ہندی ورژن ڈینجرس کھلاڑی کے سیٹلائٹ حقوق اسٹار گولڈ کو بیچے گئے۔

گانوں کی فہرست

ترمیم

اس فلم کی موسیقی دیوی سری پرساد نے کمپوز کی۔ فلم کے گانے 10 جون، 2012ء کو ادتیہ میوزک کے بینر تلے جاری ہوئے۔ فلم کے 3 گانے سری منی نے لکھے، دو گانے رامہ جوگیہ شاستری اور ایک گانا فلم کے موسیقی ہدایت کار دیوی سری پرساد نے لکھا۔ فلم کا آڈیو لاؤنچ ہائیٹکس ایگزہیبیشن سینٹر، مدھاپور، حیدرآباد میں ہوا۔ فلم کے گانوں کو بڑی کامیابی ملی اور شائقین کی طرف سے اچھے تجزیے ملے۔ ایک مشہور ویب گاہ Musicperk.com کی طرف سے جولائی کے گانوں کی البم کو 2012ء کی 10 بہترین المبوں میں شامل کیا گیا۔ اس ویب گاہ نے اس البم کو 9/10 کی ریٹنگ دی۔[9][10]

گانے

ترمیم
عنوان گلوکار بول طوالت
"جولائی" سوچت سریشن، پریا ہمیش رامہ جوگیہ شاستری 4:22
"اوہ مدھو" عدنان سمیع خان دیوی سری پرساد 4:05
"اسے اسے" جیسی گفٹ سری منی 4:14
"چکنی بائیک اونڈی" ٹیپو، میگھا سری منی 4:05
"می انٹکی منڈو" ساگر، راننا ریڈی سری منی 3:52
"پکڑو پکڑو" ملگڈی شوبا, دیوی سری پرساد رامہ جوگیہ شاستری 4:00

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ "Re – Shoots to Julaayi?"۔ bharatone.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-16
  2. "Julai Runtime"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-09
  3. JULAYI (15) - BBFC
  4. "Julayi"۔ One India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-28[مردہ ربط]
  5. Prakash Upadhyaya (1 مارچ 2017)۔ "Nandi Awards 2012-2013: Here is the complete list of winners"۔ International Business Times India۔ 2017-03-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-02
  6. "Allu Arjun's Julayi as Gaja pokkiri in Malayalam"۔ Telugu.way2movies.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-01-19
  7. ^ ا ب "Allu Arjun to compete with 6 Mallu superstars"۔ idlebrain۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-10
  8. Suresh Kavirayani۔ "Allu Arjun's Julayi gets a clean 'U/A' certificate"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-04
  9. "Best of 2012-Telugu"۔ Musicperk.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-01-25
  10. "Udayabhanu to shake legs with Allu Arjun in Julayi Title Song"۔ 19 جولائی 2012۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-20

بیرونی روابط

ترمیم