کینتھ جیمز پیس (انگریز زبان میں:Kenneth James Peace) 

جيمز پيس ویزبادن میں اپنے گھر پر


28 ستمبر 1963 کو پیسلے میں پیدا ہوئے۔ آپ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک موسیقار، کانسرٹ میں پیانو بجانے والے اور وژوئل آرٹسٹ ہیں۔

سوانح حیات

ترمیم

جیمز پیس 28 ستمبر 1963 کو اسکاٹ لینڈ کے شہر پیسلے میں پیدا ہوئے۔[1][2]ان کے بچپن اور جوانی کا بیشتر حصہ مغربی اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقے میں واقع ایک سپا ٹاؤن ہیلنسبرگ میں گذرا۔ ان کے خاندان کے کئی افراد آرٹسٹ ہیں (مثلاً، جان میک گھی) اور بیسویں صدی کے پہلے نصف میں رقص کی موسیقی کے معروف موسیقار فیلکس برنز بھی ان کے رشتہ دار تھے۔ انھوں نے آٹھ برس کی عمر سے پیانو کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی اور چودہ برس کی عمر میں انھوں نے پہلی مرتبہ اسکاٹ جوپلن کی تیار کردہ موسیقی پیش کرتے ہوئے اپنی پہلی عوامی کارکردگی دکھائی۔[1][3] سولہ برس کی عمر میں ان کو رائل سکاٹش اکیڈمی آف میوزک اینڈ ڈراما ( جس کو اب رائل کنزرویٹوائر آف اسکاٹ لینڈ کہا جاتا ہے) میں داخل کروایا گیا اور وہ اب تک کے سب سے کم عمر کل وقتی طالب علم ہیں۔[1][2][3][4]1983 میں انھوں نے گلاسگو یونیورسٹی سے پیانو پرفارمنس اور پیانو ٹیچنگ میں بیچلر آف آرٹس (بی اے) کی ڈگری حاصل کی۔[4][5] ایک سال بعد آر۔ایس۔اے۔ایم۔ڈی آرکسٹرا کے ساتھ مل کر مینڈل سونز پیانو کانسرٹو نمبر 1 میں پیانو بجا کر موسیقی کے فن کا مظاہرہ کرنے میں ڈپلوما حاصل کی[1][6]باضابطہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد پیانو بجانے والے کے طور پر ان کی بہت زیادہ مانگ تھی اور وہ 1988 سے 1991 تک ایڈنبرا میں رہائش پزیر رہے۔[1][2]

جیمز پیس 1991 سے 2009 تک جرمنی کے شہر باد نو ہایم میں مقیم رہے۔[6][7][8] 1998 سے انھوں نے ٹینگو رقص کا مطالعہ کیا اورٹینگو رقص سے متاثر ہو کر انھوں نے پیانو کی اپنی ذاتی کمپوزیشنز سے ٹینگو ایسکوسیس (اسکاٹ لینڈ کا ٹینگو ناچ) کی ایک سی ڈی تیار کی۔[8][9] 2002 میں وہ وکٹوریہ کالج آف میوزک کے اعزازی رکن بنے۔[3][8] اسی سال وہ ستمبر/اکتوبر میں شمالی جرمنی[10] میں اور نومبر میں مشرق بعید میں سولو کانسرٹ ٹور پر روانہ ہوئے اور ہانگ کانگ میں اپنی پہلی ٹینگو XVII کے فن کا مظاہرہ کیا۔[8][9][10][11][12]

اس کے بعد کے برسوں میں وہ اپنے فن کا زیادہ تر مظاہرہ یورپ میں ہی کرتے رہے۔ وہ مندرجہ ذیل دار الخلافہ شہروں میں اپنی ذاتی ٹینگوز کی موسیقی کے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں: ایمسٹرڈم، ایتھنز،[13] برلن،[14] برسلز، ہیلسنکی،[15] لزبن،[16] لندن، میڈرڈ،[17] اوسلو،[18] ریکے وک[19] اور ویانا۔[20]

ٹینگو رقص کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 2008 میں ان کو لندن کالج آف میوزک کا اعزازی رکن بنایا گیا۔[1]

ایڈنبرا میں مختصر قیام کے بعد وہ فروری 2010 میں جرمنی کے شہر ویزبادن میں رہنے کے لیے واپس چلے گئے۔[1][3] جہاں ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو ایک نئی تحریک ملی اور انھوں نے اپنی کمپوزیشنز کی چند مختصر فلمیں تیار کیں۔ ''جیمز پیس ویزبادن میں اپنے گھر پر'' بھی اسی طرح کی ایک دستاویزی فلم ہے۔[21][22]

Tango Milonga op. 26
Tango XVIII (James Peace, piano)

انعامات اور ایوارڈز

ترمیم

• پہلا انعام، ایگنس ملر کامپیٹیشن، گلاسگو 1983[4]

• پہلا انعام، ڈنبارٹن شائر ای۔آئی۔ایس کامپیٹیشن، گلاسگو 1984[4]

• سبیلئس ایسے پرائز، گلاسگو 1985[4]

• اعزازی ڈپلوما، ٹی۔آئی۔ایم انٹرنیشنل کمپوزیشن کامپیٹیشن، روم 2000[1][2][5]

• اعزازی ڈپلوما، آئی۔بی۔ایل۔اے فاؤنڈیشن، نیویارک 2002[1][2][5]

• یادگاری تمغا، انٹرنیشنل پیانو ڈوئو ایسوسیئشن، ٹوکیو 2002 [1][2][5][21][22][23]

• طلائی تمغا، انٹرنیشنل اکیڈمی آف ''لوٹیس''، پیرس 2005[1][2][21][22]

اہم کمپوزیشنز

ترمیم

• آبشار[24] (The Waterfall)

• آئیڈل (Idylls)

James Peace - Idylls Op.4b

• صبح کا شبانہ نغمہ (Aubade)

• خاموش آنسو (Lento Lacrimoso)

• بھولے بسرے برگ (Forgotten Leaves)

• اوبوسوناٹا (Sonata for oboe and piano)

• بالیڈ (Ballade)

• تقریباتی مارچ نمبر 1 (Ceremonial March No.1)

• تقریباتی مارچ نمبر 2 (Ceremonial March No.2)

• خزاں کا طلا[25] (Autumn Gold)

• جاوداں نغمہ[1] (Eternal Song)

• ''جارجیا کے لیے'' (جارجیائی زبان:საქართველოსთვის)

(گیت: تمر چیک ویدزے، زوراب چیک ویدزے اور جیمز پیس)

• سولو پیانو کے لیے 24 ٹینگو ناچ [1][9][21][22]

ویب لنکس

ترمیم

Souvenir de Buenos Aires سولو پیانو کے لیے youtube

25 .youtube Autumn Gold, op

youtube Lento Lacrimoso, op. 12

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ برگیٹا لیمپرٹ۔''بغیر''خاردار'' آوازیں''۔ ویزبادینر ٹاگ بلٹ (جرمن اخبار)، 10 فروری 2011
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج جولیا اینڈرٹن۔ ''ایک تلخ میٹھی کہانی کی طرح کا ٹینگو ناچ۔'' ویزبادینر کوریر (جرمن اخبار)، 24 مارچ 2012
  3. ^ ا ب پ ت ابینے کلائین۔''میری موسیقی میری طرح ہے''- بہت رومانٹک''۔ فرینک فرٹر رونڈ شاؤ (جرمن اخبار)،1992، نمبر۔ 254، صفحہ 2
  4. ^ ا ب پ ت ٹ جی ۔ میولر۔'' ٹینگو رقص پیانو کی روح ''۔ کلتور شپیگل ویتراؤ (جرمن جریدہ)۔ 17 مارچ، 2001، صفحہ 5
  5. ^ ا ب پ ت '' Deutsche Nationalbibliothek, " James Peace
  6. ^ ا ب فرز (جرمن جریدہ)۔ جنوری، 2001، صفحہ 5
  7. مینفریڈ مرز۔''ایک فن شناس اور حساس رنگین رومانوی دنیا''۔ ویٹرارور سایتنگ (جرمن اخبار)،12 دسمبر، 1992، صفحہ 19
  8. ^ ا ب پ ت دی ٹینگو ٹائمز (نیویارک کا ایک جریدہ)۔ ایڈیشن 2002/2003 (39)۔ صفحات 1 تا 5
  9. ^ ا ب پ Tango estudio, National Library of Scotland
  10. ^ ا ب لا کیڈینا (ڈچ جریدہ)۔ ستمبر، 2002، صفحہ 26
  11. ٹینگو ٹینگ (ہانگ کانگ)۔ نیوزلیٹر، 8 اکتوبر، 2002
  12. '' James Peace ''۔ ساؤتھ چائنا مارنگ پوسٹ (ہانگ کانگ کا اخبار)۔ 9 اکتوبر، 2002
  13. کانسرٹ پروگرام بروشر (ایتھنز)۔ 27 اپریل، 2016 {Για σένα, Αγγελική}
  14. ٹونگوڈینزا (جرمن جریدہ)۔ ایڈیشن 1/2002-9 واں
  15. کانسرٹ پوسٹر (کانسرٹ ٹوئر فن لینڈ، 2014)۔ 2014
  16. کانسرٹ پوسٹر (کانسرٹ ٹوئر پرتگال، 2016)۔ 2016
  17. کانسرٹ پوسٹر (کانسرٹ ٹوئر اسپین)، 2013 (!Feliz cincuenta cumpleaños¡)
  18. 2004 Listen.no: James Peace (Flygel), Munch Museum, Oslo 16 October
  19. Ríkarður Ö. Pálsson. "Skozkir Slaghörputangoár". Morgunblaðið, 14 October 2004
  20. کانسرٹ پروگرام بروشر (ویانا)۔ 23 جنوری، 2005
  21. ^ ا ب پ ت نیشنل لائبرری آف اسکاٹ لینڈ۔''K. James Peace in Wiesbaden''
  22. ^ ا ب پ ت ڈوچے نیشنل ببلیوتیک۔ ''K. James Peace in Wiesbaden''
  23. انٹرنیشنل پیانو ڈوؤ ایسوسی ایشن۔ انعام جیتنے والوں کی فہرست، 2002
  24. ویزبادن اسٹیٹ تھیٹر۔ کانسرٹ پروگرام 12/19 ستمبر، 2021
  25. شوائے بیشے پوسٹ (جرمن اخبار)۔ ''وائلن کی آواز آکسٹرا سے اوپر ہوتی ہے''۔ 4 جون، 1994