ربیبِ رسول اللہ حضرت حارث بن ابی ہالہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سیدہ خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کے بیٹے تھے۔ حضرت محمدِ مصطفیٰ رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ و اصحابہ وسلم کے رہیب (سوتیلے بیٹے) تھے۔ صحابی رسول ہند بن ابی ہالہ کے بھائی تھے۔

نام و نسب

ترمیم

‍‍‌حارث‌ بن ابی ہالہ ہند بن نباش بن زرارہ بن وقدان بن حبیب بن سلامہ بن عوی بن جروہ بن اسید بن عمرو بن تمیم۔[1]
آپ ام المومنین سیدہ حضرت خدیجۃ الکبرٰی سلام اللہ علیہا کے پہلے شوہر ابو ہالہ بن زرارہ بن نباش اسیدی، اسدی تمیی سے فرزند تھے۔

واقعہ شہادت

ترمیم

جب مسلمانوں کی تعداد چالیس تک پہنچ گئی اور حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حرم کعبہ میں جا کر توحید کا اعلان کیا تھا تو کفار حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر ٹوٹ پڑے۔ حارث یہ خبر سن کر دوڑے آئے۔ کافروں نے ان کو رکن یمانی کے پاس شہید کر دیا۔ اسلام کی راہ میں وہ پہلے شہید ہیں۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. الطبقات الكبرى - متمم الصحابة - الطبقة الرابعة» ص 267
  2. مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا، مصنف:مرحوم سید قاسم محمود،ص - 730