ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، ایک پاکستانی سیاست دان اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ہیں جو پختونخوا ملی عوامی پارٹی سے وابستہ ہیں۔

حامد خان اچکزئی
 

معلومات شخصیت
مقام پیدائش گلستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پختونخوا ملی عوامی پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد عبدالصمد خان اچکزئی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
مناصب
رکن قومی اسمبلی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1993  – 1996 
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

خاندان

ترمیم

وہ پشتون قوم پرست رہنما عبدالصمد خان اچکزئی کے بیٹے ہیں۔ ان کے بڑے بھائی محمد خان اچکزئی بلوچستان کے سابق گورنر ہیں جبکہ ان کے دوسرے بڑے بھائی محمود خان اچکزئی ایک تجربہ کار سیاست دان اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما ہیں۔ ان کے بھتیجے عبد المجید خان اچکزئی بھی ایک سیاست دان ہیں، جو 2002 سے 2007 تک بلوچستان صوبائی اسمبلی کے رکن رہے اور 2013 کے عام انتخابات میں صوبائی حلقہ PB-13 سے دوبارہ ایم پی اے منتخب ہوئے۔ [1]

پیشہ ورانہ کیریئر

ترمیم

سیاست میں آنے سے پہلے کراچی کے ڈاؤ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد انھوں نے برطانیہ اور مالٹا میں بطور میڈیکل ڈاکٹر کام کیا۔ [2]

سیاسی کیریئر

ترمیم

1993 کے عام انتخابات میں، حامد خان اچکزئی حلقہ این اے 198 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے، 1996 میں اسمبلی کی مدت کے اختتام تک بطور رکن پارلیمنٹ خدمات انجام دیتے رہے۔ [3] بعد ازاں وہ 1999 میں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے رکن بھی بنے ۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Abdul Majeed Khan Achakzai"۔ Provincial Assembly of Balochistan۔ 2018-08-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-13
  2. Arqam، Ali (2018)۔ "Interview: Dr Hamid Khan Achakzai"۔ Newsline۔ 2023-08-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ A medical graduate from Dow Medical University Karachi, Dr Achakzai served in Malta and the United Kingdom (UK) before entering politics.
  3. "Members of the National Assembly (1972–1997)"۔ Election Commission of Pakistan۔ 2013-04-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-13