پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور پشتون قوم پرست رہنماء محمود خان اچکزئی 1948ء میں ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے گاؤں کلی عنایت اللہ کاریز میں عبدالصمد خان اچکزئی کے گھر پیدا ہوئے۔

محمود خان اچکزئی
 

چیرمین قومی اسمبلی پاکستان
آغاز منصب
1973
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی
مدت منصب
1 June 2013 – 31 May 2018
مدت منصب
18 November 2002 – 18 November 2007
مدت منصب
16 October 1993 – 5 November 1996
معلومات شخصیت
پیدائش 14 دسمبر 1948ء (76 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گلستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پختونخوا ملی عوامی پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 5   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد عبدالصمد خان اچکزئی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
رشتے دار محمد خان اچکزئی (بھائی)
حامد خان اچکزئی (بھائی)
محمد خان اچکزئی (بھائی)
عملی زندگی
مادر علمی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ انجینئر ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان پشتو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمود خان اچکزئی نے ابتائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری اسکول عنایت اللہ کاریز قلعہ عبد اللہ اور گورنمنٹ سپیشل ہائی اسکول کوئٹہ سے حاصل کی۔ سائنس کالج کوئٹہ سے ایف ایس سی کرنے کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے پشاور چلے گئے جہاں انھوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور سے 1971ء میں بی ای میکینکل انجینئری کی ڈگری حاصل کی ۔

عملی سیاست

ترمیم

محمود خان اچکزئی نے سیاست کا آغاز اپنے والد خان عبد الصمد خان اچکزئی کی شہادت کے بعد شروع کی جو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تھے۔ عبد الصمد خان کی شہادت کے بعد محمود اچکزئی کو اس پارٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا۔ وہ 2 فروری 1974ء کو ضمنی انتخاب میں بلوچستان صوبائی اسمبلیکے رکن بنے۔ اس کے علاوہ وہ قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ سے کئی مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہو چکے ہیں۔

محمود خان اچکزئی پشتون، سندھی اور بلوچ قوم پرست جماعتوں کے اتحاد پونم اور آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ(اے پی ڈی ایم) کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے 2008ء کے انتخابات کا احتجاجا بائیکاٹ کیا ۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Detail Information"۔ 19 April 2014۔ 19 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولا‎ئی 2017