حذیفہ وستانوی
حذیفہ وستانوی (پیدائش: یکم جون 1979ء) ایک بھارتی مسلمان عالم دین، مصنف، اور معلم ہیں، جو جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا کے مدیرِ تنفیذی اور ناظمِ تعلیمات کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اپنی تعلیمی، سماجی اور علمی کاوشوں کے لیے معروف ہیں۔
حذیفہ وستانوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | وستان، ضلع سورت، گجرات، بھارت |
1 جون 1979
قومیت | بھارتی |
والد | غلام محمد وستانوی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم |
پیشہ | عالم دین، مصنف، معلم |
وجہ شہرت | جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا کے مدیرِ تنفیذی و ناظمِ تعلیمات |
درستی - ترمیم |
ابتدائی و تعلیمی زندگی
ترمیمحذیفہ وستانوی یکم جون 1979ء کو وستان، ضلع سورت، گجرات میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدا سے انتہا تک کی تعلیم جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا میں حاصل کی اور 2002ء میں وہاں سے فراغت حاصل کی۔[1] وہ غلام محمد وستانوی کے فرزند ہیں، جو جامعہ اشاعت العلوم کے بانی و سربراہ ہیں۔[2]
عملی زندگی
ترمیم2002ء میں فراغت کے بعد سے، حذیفہ وستانوی جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔[3] بعد میں، وہ جامعہ کے ناظمِ تعلیمات[4] اور پھر مدیرِ اعلیٰ تنفیذی کے عہدے پر فائز ہوئے۔ ان عہدوں پر رہتے ہوئے، انھوں نے انتظامی اور تعلیمی اصلاحات میں نمایاں کردار ادا کیا۔[5][6][7]
وستانوی کا محمد تقی عثمانی سے روحانی تعلق ہے اور وہ ان کی تعلیمات کے فروغ میں سرگرم ہیں۔[2] وہ اسلامی مالیاتی شعور اجاگر کرنے اور سماجی بہبود کے منصوبوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔[8]
کووِڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران 2020ء میں، وستانوی نے جامعہ میں مقیم طلبہ کی بحفاظت واپسی کا انتظام کرنے میں مدد فراہم کی۔[2] وہ بین المذاہب مکالمے اور محروم طبقات میں تعلیم کے فروغ کے اقدامات میں بھی شامل ہیں۔[9]
2023ء میں، وستانوی کو ان کی اسلامی تعلیم اور قیادت میں کردار کے اعتراف میں سعودی عرب کے شاہ سلمان کی جانب سے حج کے لیے مدعو کیا گیا۔[10][11]
2024ء میں، وستانوی نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے برکس مسلم مذہبی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں مذاہب کے درمیان پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے اور عالمی امن کے لیے زور دیا گیا۔[12][13][14]
قلمی خدمات
ترمیموستانوی کی تصانیف میں درج ذیل کتابیں بھی شامل ہیں:[3]
- سفرنامہ جنوبی افریقہ
- اردو زبان و ادب کے فروغ میں مدارسِ اسلامیہ کی بے لوث خدمات
اس کے علاوہ وہ جامعہ اشاعت العلوم کے اردو ماہنامہ شاہراہ علم کے مدیر بھی ہیں۔[15]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ابن الحسن عباسی (اکتوبر 2020)۔ یادگارِ زمانہ شخصیات کا احوالِ مطالعہ (پہلا ایڈیشن)۔ کراچی: مجلس تراث الاسلام۔ ص 610
- ^ ا ب پ محمد اکرم پرتاپ گڑھی (7 مئی 2020ء)۔ "حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی ایک بے مثال عظیم ترین مفکر شخصیت"۔ صدائے حق نیوز۔ 2020-06-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-29
- ^ ا ب عباسی 2020، صفحہ 610
- ↑ "مالیگاؤں مدرسہ ریاض الجنۃ کی طالبہ ترنم ادریس کی عالمی مسابقۂ قرآن سلطنت عمان میں نمایاں کارکردگی"۔ ای ٹی وی اردو۔ 14 مارچ 2023۔ 2024-12-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-29
- ↑ Saif Bakir (1 اپریل 2018)۔ "وفد من أكبر جامعات الهند الإسلامية يزور السعودية" [ہندوستان کی سب سے بڑی اسلامی یونیورسٹیوں میں سے ایک کا ایک وفد سعودی عرب کا دورہ کر رہا ہے]۔ مجلہ المجتمع (عربی میں)۔ کویت۔ 2024-12-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-29
- ↑ "«إشاعة العلوم» الهندية احتفلت بأعياد الكويت" [جامعہ 'اشاعة العلوم' نے کویت کے قومی دن کی تقریبات منائیں]۔ جریدۃ الجریدة (عربی میں)۔ 3 مارچ 2019ء۔ 2019-03-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-29
- ↑ "«النوري الخيرية» توقع اتفاقية تعاون لانطلاق مشروع التعليم النوعي في مومباي" ["النوری چیریٹی" نے ممبئی میں معیاری تعلیم کے منصوبے کے آغاز کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے]۔ الوسط (کویتی اخبار) (عربی میں)۔ 1 نومبر 2015ء۔ 2024-12-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-29
- ↑ "مولانا حذیفہ وستانوی". وائس آف اسکالرز (انگریزی میں). Archived from the original on 2024-12-28. Retrieved 2024-12-29.
- ↑ "15000 students salute national flag during Independence Day celebration at Jamia Islamia Ishaatul Uloom, Akkalkuwa" [جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران 15000 طلبہ نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی]. ٹو سرکلز (انگریزی میں). 16 اگست 2016ء. Archived from the original on 2016-08-19. Retrieved 2024-12-29.
- ↑ "Hyderabad's Munawar Zama invited by Saudi King for Haj" [حیدرآباد کے منور زماں کو سعودی شاہ کی جانب سے حج کے لیے مدعو کیا گیا]. روزنامہ سیاست (انگریزی میں). 23 جون 2023ء. Archived from the original on 2023-07-05. Retrieved 2024-12-29.
- ↑ "Hyderabad's Munawar Zama invited by Saudi Arabia King for Haj" [حیدرآباد کے منور زماں کو سعودی عرب کے شاہ نے حج کے لیے مدعو کیا]. انڈین اعتماد (انگریزی میں). 23 جون 2023ء. Archived from the original on 2023-07-05. Retrieved 2024-12-29.
- ↑ "بريكس تتحدى التطرف.. قيادات الدين يؤكدون على دور الإسلام في نشر السلام والتعايش" [برکس نے انتہا پسندی کو چیلنج کیا: مذہبی رہنما امن اور بقائے باہمی کو فروغ دینے میں اسلام کے کردار پر زور دیتے ہیں]۔ اتحاد العالم الاسلامی (عربی میں)۔ قاہرہ، مصر۔ 27 جولائی 2024۔ 2024-12-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-29
- ↑ "Leaders of Muslim religious organizations of the BRICS countries stated the importance of preserving spiritual and moral values and developing multipolarity in the world" [بریکس ممالک کے مسلم مذہبی رہنماؤں نے روحانی اور اخلاقی اقدار کے تحفظ اور دنیا میں کثیر قطبی نظام کے فروغ پر زور دیا]. رشیا مفتیز کونسل (روسی میں). 27 جولائی 2024ء. Archived from the original on 2024-12-26. Retrieved 2024-12-29.
- ↑ "القيادات الدينية لمسلمي دول «بريكس»: الدين الإسلامي لا يقبل بالإرهاب" [برکس ممالک کے مسلمانوں کے مذہبی رہنما: اسلام دہشت گردی کو قبول نہیں کرتا]۔ المصری الیوم (عربی میں)۔ 27 جولائی 2024ء۔ 2024-07-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-29
- ↑ ظفر صدیقی (23 جنوری 2020ء)۔ "جامعہ اکل کوا کے طلبہ کا منفرد اجتحاج"۔ ملت ٹائمز۔ 2024-12-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-12-29