الحمیدی

گیارہویں صدی عیسوی کے مسلمان فقیہ اور عالم جن کا تعلق ظاہریہ فقہ سے تھا۔
(حمیدی سے رجوع مکرر)

الحمیدی یا محمد بن ابی نصر (پیدائش: 1007ء — وفات: 18 دسمبر 1095ء) گیارہویں صدی عیسوی (پانچویں صدی ہجری) کے مسلم عالم اور فقیہ تھے۔

الحمیدی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1007ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مایورکا ،  اندلس   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 18 دسمبر 1095ء (87–88 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بغداد ،  دولت عباسیہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت اندلس   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فرقہ سنی
فقہی مسلک ظاہری
عملی زندگی
استاذ ابو اسحاق حبال   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم ،  محدث ،  فقیہ ،  مورخ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات

سوانح

ترمیم

حمیدی 398ھ مطابق 1007ء میں جزیرہ میورقہ میں پیدا ہوئے۔[1] یہ جزیرہ جزائر بلیبار کا سب سے بڑا جزیرہ ہے جو اَب ملک ہسپانیہ میں شامل ہے۔خاندان کا تعلق قرطبہ سے تھا۔ حمیدی کے والد قرطبہ کے سیاسی حالات کے پیش نظر میورقہ جزیرہ کی طرف ہجرت کرگئے تھے جہاں حمیدی پیدا ہوئے۔

تحصیل علم

ترمیم

ہسپانیہ میں حمیدی علامہ ابن عبدالبر قرطبی (متوفی 4 فروری 1071ء) کے شاگرد ہوئے اور اِسی دوران ابن حزم اندلسی (متوفی 15 اگست 1064ء) سے شاگردی و دوستی کا تعلق قائم رہا۔

وفات

ترمیم

امام الحمیدی کی وفات بروز منگل 17 ذوالحجہ 488ھ مطابق 18 دسمبر 1095ء کو بغداد میں ہوئی۔ آپ کی تدفین بشر حافی کے قبر کے قریب کی گئی۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. یاقوت الحموی: معجم البلدان، جلد 5، صفحہ 246۔
  2. ابن کثیر: البدایہ والنہایہ، جلد 12، صفحہ 208۔ مطبوعہ لاہور