حکیم محمد اختر
حکیم محمد اختر (1928ء – 2 جون 2013ء) ایک پاکستانی عالم، مصنف، شاعر اور صوفی مرشد تھے۔ وہ جامعہ اشرف المدارس کے بانی تھے۔
حکیم محمد اختر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1928 پرتاپ گڑھ، اتر پردیش |
وفات | 2 جون 2013 (84–85 سال) کراچی |
شہریت | ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | عالم، انسان دوست، شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم ![]() |
1928ء میں پیدا ہوئے، حکیم اختر اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج الہ آباد اور مدرسہ بیت العلوم سرائے میر کے فاضل تھے۔ وہ ابرار الحق حقی کے خلیفہ مجاز تھے۔ ان کی تصانیف میں معارف مثنوی اور فیضان محبت شامل ہیں۔
سوانحترميم
حکیم محمد اختر 1928ء میں پرتاپ گڑھ میں پیدا ہوئے۔[1] ان کی ابتدائی تعلیم پرتاپ گڑھ میں ہوئی اور انہوں نے سلطان پور میں قاری محمد صادق سے فارسی پڑھی۔[2] انہوں نے اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج الہ آباد سے طب یونانی کی تعلیم حاصل کی اور 1944 میں فارغ التحصیل ہوئے۔[2] اختر نے مدرسہ بیت العلوم سرائے میر میں درس نظامی کی تکمیل کی۔[3] انہوں نے ماجد علی جونپوری کے شاگرد عبد الغنی پھولپوری سے صحاح ستہ پڑھیں۔[3] اختر ابتدائی عمر سے ہی تصوف سے متاثر تھے۔ انہوں نے عبد الغنی پھولپوری، ابرار الحق حقی اور محمد احمد پرتاپ گڑھی سے استفادہ کیا۔[4] حکیم محمد اختر تصوف کے اشرفیہ، چشتیہ، نقشبندیہ، قادریہ، سہروردیہ میں ابرار الحق کے خلیفہ مجاز ہیں۔[5]
تصانیفترميم
حکیم محمد اختر کی معروف تصانیف:[6]
- معارف مثنوی، حکیم محمد اختر کی شاہکار تصنیف ہے، جو مثنوی مولانا روم کی اردو شرح ہے۔
- تجلیات جذب
- معرفت الاہیہ
- روح کی بیماریاں اور ان کا علاج
- فیضان محبت
حوالہ جاتترميم
- ↑ سید عشرت جمیل میر، رشک اولیا، حیات اختر، صفحہ 23
- ^ ا ب خالق داد، "مولانا شاہ حکیم محمداختر: حیات و خدمات"، راحتہ القلوب، 3 (1): 30
- ^ ا ب خالق داد، "مولانا شاہ حکیم محمداختر: حیات و خدمات"، راحتہ القلوب، 3 (1): 31
- ^ ا ب زاہد الراشدی. "مولانا شاہ حکیم محمد اختر". zahidrashdi.org. اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2021.
- ^ ا ب مفتی سراج ڈیسائی (10 جون 2013). "ایک عظیم صوفی مرشد کا انتقال". ilmgate.org. اخذ شدہ بتاریخ 17مئی 2021.
- ↑ "حکیم محمد اختر کی تصانیف". worldcat.org. ورلڈ کیٹ. اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2021.
کتابیاتترميم
- خالق داد (جنوری-جون2019). "مولانا شاہ حکیم محمداختر: حیات و خدمات". راحتہ القلوب. 3 (1): 28–41. 16 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2021.
- سید عشرت جمیل میر. رشک اولیا، حیات اختر (ایڈیشن ستمبر 2017). گلستان جوہر: ادارہ تالیفات اختریہ.