حیدر زمان خان

پاکستانی سیاست دان

بابا حیدر زمان صوبہ ہزارہ ایکشن کمیٹی اور تحریک صوبہ ہزارہ سربراہ تھے۔[2]

حیدر زمان خان
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1936ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 24 اکتوبر 2018ء (81–82 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (جناح)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

ان کا اصل نام سردار حیدر زمان ہے۔ سردار حیدر زمان بابا ایبٹ آباد کے دیوال گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق بنیادی طور پر سردار کڑلال قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔ انھوں نے ایف اے تک تعلیم حاصل کی اور پاکستان ائیر فورس میں ملازمت اختیار کی۔ بابا نے اپنی سیاسی زندگی کا اغاز 1962ء میں صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑ کر کیا تاہم وہ الیکشن میں ناکام رہے۔ انھوں نے پہلی مرتبہ انتخابات میں کامیابی 1985ء میں غیر جماعتی بنیادوں پر ہونے والے عام انتخابات میں حاصل کی جب وہ ایبٹ آباد سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ بعد میں وہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ سرحد ارباب جہانگیر خان کی کابینہ میں محکمہ محنت و افرادی قوت کی وزیر بنے۔ 1985ء کی سرحد اسمبلی میں سردار حیدر زمان عمر کے لحاظ سے سب سے بڑے تھے؛ اسی وجہ سے انھوں اس اسمبلی کے تمام اراکین سے حلف بھی لیا اور اسی دن سے وہ بابا کے نام سے مشہور بھی ہو گئے۔ وہ دو مرتبہ ایبٹ آباد سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ انھوں نے زیادہ تر انتخابات آزاد حیثیت میں لڑے۔ تاہم وہ پاکستان مسلم لیگ جونیجو اور قاف لیگ میں بھی رہے۔ گذشتہ پندرہ بیس سال سے ایبٹ آباد سے مسلسل قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہارتے رہے ہیں۔ انھوں نے دو مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے مقابلے میں انتخاب میں حصہ لیا لیکن ناکام رہے ؛ جس کی وجہ سے ان کا سیاسی کیئریر تقریباً ختم ہوکر رہ گیا۔ تاہم صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخوا رکھے جانے سے ہزارہ ڈویژن میں جو رد عمل سامنے آیا اور بعد میں اس رد عمل نے جب ایک تحریک کی شکل اختیار کی تو اس تحریک نے انھیں دوبارہ زندہ کر دیا۔ بابا حیدر زمان ہزارہ ڈیژون کو ایک الگ صوبہ بنانے کے پرزور داعی تھے۔

وفات

ترمیم

اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں 24 اکتوبر 2018ء کو 82 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔[2]

حوالہ جات

ترمیم