خادم سومرو (انگريزی:Khadim Soomro) سندھ پاکستان میں پیدا ہونے والے سندھی زبان کے شاعر اور نثر نگار ہیں۔ اس کی شاعری اور مضامین سندھی زبان اور انگريزی میں شايع ہوئے ہیں۔[1][2]

خادم سومرو
خادم سومرو
پیدائشخادم حسین سومرو
(1979-02-27) فروری 27, 1979 (عمر 45 برس)
جوہی، ضلع دادو، سندھ، پاکستان
قلمی نامخادم سومرو
پیشہشاعر، نثر نگار
زبانسندھی
نسلسندھی
شہریتپاکستان کا پرچم پاکستانی
تعلیمایم اے سوشیولاجی
مادر علمیسندھ یونیورسٹی
اصنافشاعری، مضمون
موضوعشعر، سماجیات

حالات زندگی ترمیم

خادم سومرو کا اصل نام خادم حسين سومرو ہے۔ یہ ضلع دادو کی  تحصیل جوہی کے شہر جوہی میں  27 فروری 1979ء کو غلام حسين سومرو کے گھر میں پيدا ہوئے۔[3]

تعليم ترمیم

خادم سومرو نے ابتدائی تعلیم گورنمينٹ پرائمری اسکول جوہی سے حاصل کی۔ مئٹرک کا امتحان 1994ء میں گورنمينٹ ہائی اسکول جوہی سے پاس کیا۔ ایف ایس سی کا امتحان  گورنمينٹ کالج جوہی سے 1996ء میں پاس کیا۔ جب کہ ايم اے سوشيالوجی کی ڈگری  2000ء میں جامعہ سندھ جامشورو سے حاصل کی۔

ادب اور شاعری ترمیم

خادم سومرو نے لکھنے کی شروعات بچپن میں کی۔ اس نے عزیز کنگرانی کی رہنمائی میں مخدوم ساحل سومرو کے تخلص سے شعر کہنا شروع کیا اور بعد میں خادم سومرو کے نام سے  بھی لکھنا شروع کیا۔ اسے سندھی ادبی بورڈ جامشورو کی جانب سے شایع ہونے والے بچوں کے لیے رسالے گل پھل  پڙهنے سے شوق  پيدا ہوا اور اس رسالے میں لکھنا شروع کیا۔ بعد میں اس کی شاعری اور مضامین سندھی زبان کی مختلف اخباروں اور رسالوں میں شايع ہونے لگے۔ اس کے انگريزی زبان میں لکھے مضامین بھی مختلف انگریزی اخبارات میں شایع ہونے لگے۔[4] یہ سندھی ادبی سنگت شاخ جوہی کا ميمبر اور آڈيٹر بھی رہا۔ یہ بچوں کی تنظیمیں ساتھی بارڑا سنگت جوہی اور سجاگ بار تحريک جوہی سے  بھی منسلک رہا۔  ايم اے کرنے کے بعد عملی زندگی کی شروعات کی اور مختلف خانگی اداروں میں کام کرنا شروع کیا اور لکھنے پڑھنے کو بھی جاری رکھا۔ اب بھی اس کی شاعری اور تحریریں سندھی زبان اور انگریزی زبان میں شایع ہوتی رہتی ہیں۔[5][6]

حوالہ جات ترمیم

  1. https://www.dawn.com/news/1027676/a-separate-ministry-for-children
  2. https://www.dawn.com/news/863191/remembering-prof-dani
  3. https://azizkingrani.wordpress.com/2021/09/05/khadim-soomro/
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 05 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2021 
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 05 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2021 
  6. https://www.dawn.com/news/432849/post-mark