"ایل سیلواڈور" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 57:
}}
 
ال سلوا ڈور جسے سیور کی جمہوریہ بھی کہتے ہیں، وسطی امریکا کا سب سے چھوٹا اور سب سے زیادہ گنجان آباد ملک ہے۔ اس وقت یہاں تیزی سے صنعتی ترقی جاری ہے۔ ال سلوا ڈور بحرِ الکاہل کے ساحل پر [[گوئٹے مالا]] اور ہونڈراس کے درمیان خلیج فونسیکا پر واقع ہے۔
 
ال سلوا ڈور کی کل آبادی تقریباً 6,340,454 افراد پر مشتمل ہے جو مقامی اور یورپی النسل کے اختلاط سے بنی ہے۔ سان سلواڈور ملکی دارلحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے۔ 1892 سے 2001 تک یہاں کولن کو پیسے کے طور پر استعمال کرتے تھے لیکن اس کے بعد [[امریکی ڈالر]] چلتا ہے۔ یہاں کے باشندوں کو سلواڈورین یا وسطی امریکی کہتے ہیں۔
 
== تاریخ ==
سطر 94:
جونیئر افسروں کی طرف سے بغاوت کی تیاری کی گئی اور شاہی محل پر حملہ کر دیا گیا۔ صدر کی حامی افواج محض گھڑ سواروں کی پہلی رجمنٹ اور نیشنل پولیس پر مشتمل تھیں۔ جلد دسمبر 1931 کی رات کو انہوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ اس بغاوت کی ایک وجہ صدر کی طرف سے فوجیوں کو کئی ماہ سے تنخواہ نہ دینا تھی۔
 
نائب صدر کی مدد سے حکومت بنا دی گئی۔ [[نائب صدر]] نے صدارتی انتخابات بعد میں کرانے کا وعدہ کیا۔ انتخابات سے چھ ماہ قبل انہوں نے مستعفی ہو کر انتخابی مہم میں حصہ لیا اور صدر منتخب ہوئے۔ انہیں پہلے 1935 سے 1939 اور پھر 1939 سے 1943 تک صدر منتخب کیا گیا۔ 1944 میں چوتھی بار صدر منتخب ہونے پر ان کے خلاف عام ہڑتال کی گئی۔ اس وجہ سے انہوں نے صدارتی عہدہ خالی کر دیا۔
 
==== پی ڈی سی اور پی سی این پارٹیاں ====
سطر 102:
اکتوبر 1979 میں ایک فوجی بغاوت کے بعد انقلابی فوجی جنتا آف ال سلواڈور حکومت میں آئی۔ اس حکومت نے کئی پرائیوٹ کمپنیاں قومیا لیں اور لوگوں کی ملکیت زمین کا بہت بڑا حصہ بھی ہتھیا لیا۔
 
چونکہ یہ حکومت فوج کو لوگوں کو ان کے حقوق جیسا کہ یونین بنانا، زرعی اصلاحات، بہتر تنخواہیں، صحت اور آزادئ اظہارِ رائے سے زیادہ عرصہ نہ روک سکی، اس لیے اسے تحلیل کر دیا گیا۔ اس دوران [[چھاپہ مار]] کاروائیاں ملک بھر میں پھیل گئیں۔ حتٰی کہ سکول کے بچے بھی اس میں شامل ہونے لگے۔
 
امریکی حکومت نے کمیونسٹوں کے بڑھتے ہوئے غلبے کو روکنے کے لیے ایک اور فوجی جنتا کی تشکیل کی مالی مدد کی تاہم انقلاب کی راہ ہموار ہو چکی تھی۔ اس نئی جنتا کا نتیجہ ایک اور [[خانہ جنگی]] کی صورت میں نکلا۔
 
==== خانہ جنگی(1980 تا 1992) ====
ال سلواڈور کی یہ خانہ جنگی براہ راست حکومت اور بائیں بازو کے چار گروہوں اور ایک کمیونسٹ گروہ کے درمیان لڑی گئی۔
 
اس جنگ میں 75٫000 سے زیادہ افراد مارے گئے اور امریکی حکومت نے اس جنگ میں کم از کم 5 ارب ڈالر جھونکے۔ یہ جنگ دراصل عالمی [[سرد جنگ]] کے تناظر میں لڑی جا رہی تھی۔ اس جنگ میں کیوبا اور روس حکومت مخالف جبکہ امریکا حکومت کے ساتھ تھا۔
 
16 جنوری 1992 کو ال سلواڈور کے صدر اور چھاپہ ماروں کے رہنماؤں نے امن معاہدے پر دستخط کیے جس کے ساتھ ہی 12 سالہ خانہ جنگی اپنے اختتام کو پہنچی۔
سطر 116:
1989 سے 2004 تک سلواڈورین لوگوں نے نیشنل رپبلک الائنس کی حمایت کی اور ہر انتخابات میں اسی جماعت سے صدور منتخب کیے۔ تاہم 2009 میں یہ رحجان بدل گیا اور ایف ایل ایم این پارٹی کے رکن کو صدر چنا گیا۔
 
1990 کی دہائی سے ہونے والی معاشی اصلاحات کے نتیجے میں سماجی حالت بہتر ہوئی، برآمدات میں تنوع پیدا ہوا اور [[بین الاقوامی]] منڈی میں ال سلواڈور بطور سرمایہ کار شریک ہونے لگا۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح ایک اہم مسئلہ ہے۔
 
=== 21ویں صدی ===
سطر 126:
اس کے علاوہ ال سلواڈور میں قانون ساز ادارہ ہے جسے ال سلواڈور کا مقننہ کہتے ہیں۔ اس کا ایک ایوان ہوتا ہے اور 84 ڈپٹی یعنی نائبین ہوتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر عدلیہ ہے جس کی سربراہی سپریم کورٹ کرتی ہے۔ سپریم کورٹ میں 15 جج ہوتے ہیں جن میں سے ایک کو عدلیہ کو صدر چنا جاتا ہے۔
 
ال سلواڈور کے سیاسی ڈھانچے میں صدر کو حکومت اور ملک کے سربراہ کی حیثیت ملی ہوتی ہے۔ تمام تر اختیارات حکومت کے پاس ہوتے ہیں۔ [[قانون سازی]] کا عمل حکومت قانون ساز اسمبلی مل کر کرتے ہیں۔ یہاں کی عدلیہ آزاد ہے۔
 
== محکمے اور بلدیات ==
ال سلواڈور میں کل 14 محکمے ہیں جو آگے مزید 262 بلدیات میں منقسم ہیں۔
== جغرافیہ ==
ال سلواڈور وسطی امریکا میں واقع ہے۔ اس کا کل رقبہ 21٫040 [[مربع کلومیٹر]] ہے۔ اسے براعظم امریکا کے سب سے چھوٹے ملک کا درجہ ملا ہوا ہے۔ اس کی حدوں میں 320 مربع کلومیٹر آبی ذخائر موجود ہیں۔
 
یہاں سے کئی چھوٹے دریا گذرتے ہوئے سمندر تک جاتے ہیں۔ سب سے بڑا دریا لِمپا دریا ہے جس میں [[کشتی رانی]] کے قابل ہے۔
 
کئی جھیلیں آتش فشانی عمل کے نتیجے میں بننے والے گڑھوں میں موجود ہیں۔ جھیل گوئجا ملک کی سب سے بڑی قدرتی جھیل ہے۔
سطر 140:
 
=== موسم ===
ال سلواڈور کا موسم استوائی نوعیت کا ہے اور یہاں نم اور خشک موسم ہوتے ہیں۔ [[درجہ حرارت]] بلندی کے ساتھ بدلتے ہیں اور موسم کی تبدیلی سے زیادہ تبدیل نہیں ہوتے۔ بحرِ الکاہل کے کنارے والے علاقے گرم ہیں۔ وسطی [[سطح مرتفع]] اور پہاڑی علاقے زیادہ معتدل ہیں۔ مئی سے اکتوبر تک بارش عام ہوتی ہے۔ سارے سال کی تقریباً ساری ہی بارش اسی دوران ہوتی ہے۔ سالانہ بارش کی مقدار بعض علاقوں میں 85 انچ سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ ال سلواڈور میں سیر کے لیے سب سے بہترین وقت خشک موسم کے آغاز یا اختتام پر ہے۔ وسطی سطح مرتفع اور پہاڑوں کے سائے میں موجود علاقوں میں بارش نسبتاً کم ہوتی ہے۔ عموماً یہ بارش بحرِ الکاہل میں ہونے والے ہوا کے کم دباؤ سے سہہ پہر کے وقت گرج چمک کے ساتھ ہوتی ہے۔
 
نومبر سے اپریل تک شمال مشرقی تجارتی ہوائیں موسم پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ ان مہینوں میں ہوا کریبئن سے چلتی ہے اور یہاں پہنچنے تک خشک ہو چکی ہوتی ہے۔
سطر 149:
سان سلواڈور کے علاقے میں 1576، 1659، 1798، 1839، 1854، 1873، 1880، 1917، 1919، 1965، 1986، 2001 اور 2005 میں زلزلے آئے ہیں۔ 1986 کے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.7 تھی اور اس سے 1٫500 لوگ ہلاک جبکہ 10٫000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ ایک لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے۔
 
ال سلواڈور کے [[محل وقوع]] کی بنا پر یہاں کا موسم بحرِ الکاہل سے زیادہ متائثر ہوتا ہے۔ [[ال نینو]] اور لا نینا کے عوامل سے یہاں ہونے والے طوفان اور قحط سالی مزید شدید ہو جاتے ہیں۔ 2001 کے [[موسم گرما]] میں قحط سالی سے ملک کی 80 فیصد سے زیادہ فصلیں تباہ ہو گئی تھیں اور دیہاتوں میں قحط پڑ گیا تھا۔ 4 اکتوبر 2005 کو ہونے والی شدید بارشوں سے سیلاب آئے جس سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے۔
 
== معیشت ==
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور [[سی آئی اے]] کی ورلڈ فیکٹ بک کے مطابق خطے میں ال سلواڈور کی معیشت کوسٹا ریکا اور پاناما کے بعد تیسری بڑی ہے۔ [[فی کس آمدنی]] 4٫365 ڈالر سالانہ ہے۔
 
اگرچہ ال سلواڈور کی زیادہ تر معیشت قدرتی آفات جیسا کہ زلزلوں اور ہری کین سے متائثر ہوتی رہی ہے تاہم اس کی ترقی کی رفتار مستحکم ہے۔
سطر 168:
== آبادی کی خصوصیات ==
=== ال سلوا ڈور کے لوگ ===
ال سلواڈور کی آبادی 1950 میں 19 لاکھ تھی جو 1984 میں 47 لاکھ ہو چکی تھی۔ چونکہ 1992 سے 2007 تک باقاعدہ [[مردم شماری]] نہیں ہوئی اس لیے مصدقہ اعداد و شمار مہیا نہیں۔ 2007 کی مردم شماری سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ ملک کی کل آبادی 71 سے 72 لاکھ کے درمیان ہے۔ اس مردم شماری کے نتیجے میں کل آبادی 71٫85٫218 ہے۔
 
ملک کی تقریباً ساری ہی آبادی یورپی النسل اور مقامی آبادی سے نکلی ہے۔ اس میں زیادہ تر ہسپانوری، فرانسیسی، جرمن، سوئس، انگریز، آئرش، اطالوی، ڈینش، سوئیہڈش، ناوریجیئن، ولندیزی اور وسطی یورپی ممالک کے لوگ شامل ہیں۔ وسطی یورپی ممالک کے لوگ دوسری جنگِ عظیم کے نتیجے میں یہاں آئے۔
سطر 217:
[[زمرہ:ہسپانوی زبان بولنے والے ممالک اور علاقہ جات]]
[[زمرہ:شمالی امریکا میں 1821ء کی تاسیسات]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]