سردار خالد ابراہیم خان (5 نومبر 1948 – 4 نومبر 2018)، ایک آزاد کشمیری سیاست دان تھے۔ وہ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر تھے۔ [2] وہ آزاد کشمیر کے بانی اور پہلے صدر سردار محمد ابراہیم خان کے صاحبزادے تھے۔ [3] خالد ابراہیم خان 5 نومبر 1948 کو راولاکوٹ کے قریب کوٹ مٹے خان میں پیدا ہوئے۔ [4] ان کا خاندان سودھن قبیلے سے تعلق رکھتا ہے۔

خالد ابراہیم خان
معلومات شخصیت
پیدائش 5 نومبر 1948ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راولا کوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 4 نومبر 2018ء (70 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راولپنڈی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دماغی جریان خون   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت جموں کشمیر پیپلز پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور کیریئر

ترمیم

خالد نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز 1970 کی دہائی کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستگی سے کیا۔ وہ ایک سیدھے سادھے اور صاف گو شخص کے طور پر جانے جاتے تھے اور اپنی سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت بشمول بے نظیر بھٹو کے ساتھ اختلافات رکھنے سے باز نہیں آتے تھے۔ بعض اوقات انھوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے نظر انداز کر کے اس کی سیاسی قیمت ادا کی۔ اس کے نتیجے میں انھوں نے اور ان کے حامیوں نے جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے نام سے الیکشن لڑنے کے لیے اپنی پارٹی بنائی۔ [4]

وفات

ترمیم

خان 4 نومبر 2018 کو برین ہیمرج سے 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پسماندگان میں ان کی اہلیہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ [4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://historygreatest.com/pakistani-politician-khalid-ibrahim-khan-died-at-69
  2. Political Handbook of the World 2015
  3. Schofield، Victoria (30 مئی 2010)۔ Kashmir in Conflict: India, Pakistan and the Unending War۔ ISBN:9780857730787
  4. ^ ا ب پ Sardar Khalid Ibrahim passes away The News International (newspaper), Published 5 November 2018, Retrieved 26 January 2021