خدیجۃ الکبری (کرکٹ کھلاڑی)

خدیجۃ الکبری (بنگالی: খাদিজা তুল কুবরা)‏ (پیدائش: 30 جنوری 1995ء، بوگرا) بنگلہ دیشی خواتین کرکٹ کھلاڑی ہیں جو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ کی بلے باز اور دائیں ہاتھ کی آف بریک گیند بازہیں۔ اکتوبر 2018ء میں، پاکستان خواتین کے خلاف، وہ ایک روزہ میں پانچ وکٹیں لینے والی بنگلہ دیشی خواتین کی پہلی گیند باز بن گئیں۔ [1]

خدیجۃ الکبری
ذاتی معلومات
مکمل نامخدیجۃ الکبری
پیدائش (1995-01-30) 30 جنوری 1995 (عمر 29 برس)
بوگرا، بنگلہ دیش
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی آف بریک گیند باز
حیثیتگیند بازی
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 3)26 نومبر 2011  بمقابلہ  آئرلینڈ
آخری ایک روزہ15 نومبر 2021  بمقابلہ  زمبابوے
پہلا ٹی20 (کیپ 3)28 اگست 2012  بمقابلہ  آئرلینڈ
آخری ٹی2027 فروری 2020  بمقابلہ  آسٹریلیا
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 30 49
رنز بنائے 44 19
بیٹنگ اوسط 5.50 3.16
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 7 5
گیندیں کرائیں 1411 902
وکٹ 42 43
بولنگ اوسط 19.52 18.46
اننگز میں 5 وکٹ 1 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 6/20 3/5
کیچ/سٹمپ 8/– 6/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 15 نومبر 2021ء

ابتدائی زندگی اور پس منظر

ترمیم

خدیجہ 30جنوری 1995ء کو بوگرا، بنگلہ دیش میں پیدا ہوئیں۔ [2]

کرکٹ کیریئر

ترمیم

خدیجہ نے اپنا پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ 26 نومبر 2011ء کو آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا۔ انھوں نے 5 سال کے وقفے کے بعد 2018ء میں بنگلہ دیش کی طرف سے دوبارہ کھیلیں۔ خدیجہ نے 28 اگست 2012ء کو آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ٹی 20کرکٹ میچ کھیلا تھا۔ جون 2018ء میں، وہ بنگلہ دیش کے اس دستے کا حصہ تھیں جس نے 2018ء خواتین کا ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ ٹورنامنٹ جیت کر اپنا پہلا خواتین ایشیا کپ ٹائٹل جیتا تھا۔ [3][4][5] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں 2018ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [6] اکتوبر 2018ء میں، انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [7][8] ٹورنامنٹ سے پہلے، انھیں ٹیم میں اضافی کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ [9] اگست 2019ء میں، اسکاٹ لینڈ میں 2019ء کے آئی سی سی 2018 آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی 2018ء آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے انھیں بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [10] نومبر 2019ء میں، انھیں 2019ء کے جنوب ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [11] بنگلہ دیش کی ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو دو رنز سے شکست دے کر طلائی تمغا حاصل کیا۔ جنوری 2020ء میں، انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020 آئی سی سی خواتین کے ٹی20 عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [12] نومبر 2021ء میں، انھیں زمبابوے میں 2021 خواتین کرکٹ عالمی کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [13] جنوری 2022ء میں، انھیں ملائیشیا میں 2022ء دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں تین اضافی کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا گیا۔ [14]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Khadija Tul Kubra's six-for sets up big Bangladesh win"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-08
  2. "Khadija Tul Kubra | Bangladesh Cricket | Cricket Players and Officials"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-03-08
  3. "Bangladesh name 15-player squad for Women's Asia Cup"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-31
  4. "Bangladesh Women clinch historic Asia Cup Trophy"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 2018-06-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-11
  5. "Bangladesh stun India in cliff-hanger to win title"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-11
  6. "ICC announces umpire and referee appointments for ICC Women's World Twenty20 Qualifier 2018"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-27
  7. "Media Release: ICC WOMEN'S WORLD T20 WEST INDIES 2018: Bangladesh Squad Announced"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 2018-10-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-09
  8. "Bangladesh announce Women's World T20 squad"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-09
  9. "Key Players: Bangladesh"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-07
  10. "Bangladesh name 14-member squad for ICC T20 World Cup Qualifier 2019"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-08-11
  11. "Nazmul Hossain to lead Bangladesh in South Asian Games"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-11-30
  12. "Rumana Ahmed included in Bangladesh T20 WC squad"۔ Cricbuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-29
  13. "Media Release : ICC Women's World Cup Qualifier 2021: Bangladesh Squad announced"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 2021-12-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-11-04
  14. "Bangladesh drop Jahanara for CWC qualifiers"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-01-07

بیرونی روابط

ترمیم