خلیج عقبہ بحیرہ احمر کی ایک خلیج ہے جو جزیرہ نمائے سینا کے مشرقی اور جزیرہ نمائے عرب کے مغربی جانب واقع ہے۔ اس کے ساحلوں سے مصر، اسرائیل، اردن اور سعودی عرب کی سرحدیں لگتی ہیں۔

خلیج عقبہ
Sinai Peninsula from Southeastern Mediterranean panorama STS040-152-180.jpg
 

Gulf of Suez map.jpg
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک Flag of Egypt.svg مصر
Flag of Israel.svg اسرائیل
Flag of Jordan.svg اردن
Flag of Saudi Arabia.svg سعودی عرب  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 28°45′N 34°45′E / 28.75°N 34.75°E / 28.75; 34.75  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[2]
رقبہ
قابل ذکر
جیو رمز 235620  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map
خلا سے لی گئی تصویر، بائیں جانب خلیج سوئز اور دائیں جانب خلیج عقبہ ہے

خلیج عقبہ شمالی بحیرہ احمر میں جزیرہ نمائے سینا کے گرد واقع دو خلیجوں میں سے ایک ہے جس میں دوسری خلیج خلیج سوئز ہے جو سینا کے مغربی جانب ہے۔

خلیج عقبہ زیادہ سے زیادہ 24 کلومیٹر چوڑی اور آبنائے تیران سے شمال کی جانب 160 طویل ہے۔ خلیج کے شمالی حصے پر تین اہم شہر طابا (مصرایلات (اسرائیل) اور عقبہ (اردن) واقع ہیں۔ یہ تینوں شہر نہ صرف اہم تجارتی بندرگاہیں ہیں بلکہ سیاحتی اعتبار سے بھی انتہائی مقبول ہیں۔ جزیرہ نما سینا کا شہر شرم الشیخ بھی اسی خلیج کے کنارے واقع ہے۔

اسرائیل میں اس خلیج کو "خلیج ایلات" کہا جاتا ہے۔ اسرائیل کا شہر ایلات اس کے کنارے پر ہے جہاں سے عام کشتی بھی ایک گھنٹے میں سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ پہنچ سکتی ہے اسی لیے ایلات کا شہر اسرائیل کو دینے کے لیے برطانیہ نے اردن اور فلسطین کے بے شمار علاقے کاٹ کر اسرائیل کو دے دیے۔

  1.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ خلیج عقبہ في GeoNames ID". GeoNames ID. اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2023ء. 
  2.   ویکی ڈیٹا پر (P402) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ خلیج عقبہ في خريطة الشارع المفتوحة". OpenStreetMap. اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2023ء.