خلیہ

ویکیمیڈیا زمرہ
(خلیوں سے رجوع مکرر)

خلیہ کے دیگر استعمالات کے لیے دیکھیے: خلیہ (ضد ابہام)


خلیائی حیاتیات
فائل:KHULIYAAT.PNG
شکل ا۔ خلیات کی دو بنیادی اقسام؛ حقیقی المرکز اور بدائی المرکز۔ خلیات کو بنانے والے مختلف اقسام کے عضیات کی مزید وضاحت کے لیے متن دیکھیے۔

خَلیہ (عربی: خلية. فارسی: یاخته. انگریزی: Cell) تمام جانداروں کی ساخت اور فعل کی اِکائی ہے۔ آسان الفاظ میں جس طرح مکان اینٹوں سے مل کر بنتا ہے اور اینٹ ہی مکان کی بنیادی اکائی ہے۔ اسی طرح انسان اور تمام جاندارخلیوں سے مل کر بنتے ہیں اور خَلیہ ہی انسان اور تمام جانداروں کی بنیادی اکائی ہے۔ عمومی طور پر خَلیہ کو تمام زندہ اجسام کی بنیادی ساختی و فعلیاتی اکائی تصور کیا جا سکتا ہے، مگر پھر یہ خَلیہ بھی بذات خود مزید ذیلی ساختی اور فعلیاتی اکائیوں سے ملکر بنا ہوتا ہے۔۔ ایک خَلیہ وہ تمام افعال (مثلا تغذیہ و نمو، اخراج وتولید اور تنفس وغیرہ) انجام دیتا ہے جو کسی جاندار کو حیات کی بقا کے لیے درکار ہوتے ہیں۔

بائیں جانب خلیات کی شکل دیکھی جا سکتی ہے، اس شکل ا۔ میں خلیات کی دو بنیادی اقسام 1- حقیقی المرکز اور 2- بدائی المرکز کو ایک اظہاری خاکے کی مدد سے دکھایا گیا۔

شکل ب۔ خلیات کی ایک حقیقی تصویر ہے جو خوردبین سے لی گئی ہے جس میں خلیات سرخ رنگ سے رنگے گئے ہیں ہر خلیہ میں ایک سبز جسم بھی واضع ہے جو کے مرکزہ کی نمائندگی کر رہا ہے۔

ایک واحد خَلیہ اپنے طور پر ایک آزاد جسم کی حیثیت میں بھی زندگی بسر کر سکتاہے ایسے اجسام کو یک خلوی (unicellular) جاندار کہا جاتا ہے جبکہ ایک سے زائد خلیات سے ملکر بننے والے جانداروں کو کثیر خلوی (multicellular) جاندار کہا جاتا ہے، ایسے کثیرخلوی جانداروں میں خلیات کی تعداد مختلف انواع میں مختلف ہوتی ہے جو چند سو سے لے کر اربوں تک پہنچ سکتی ہے، مثلا انسانی جسم میں لگ بھگ ایک سوکھرب (10،000،000،000،000) خلیات پائے جاتے ہیں۔ واضع رہے کہ تعداد کی یہ مقدار صرف ایک ممکنہ حد تک درست لگایا گیا اندازہ ہے۔

ایک مثالی خلیہ

ترمیم
 
شکل ب۔ خلیات، پرورشی واسطہ یا کلچر میں۔ مُلَوَّن یا رنگذدہ برائے کیراٹن (سرخ) اور ڈی این اے (سبز)

گو حیاتی اجسام میں پائے جانے والے خلیات، بے شمار شکلوں اور جسامت کے ہوتے ہیں اس کے علاوہ ان کی اندرونی ساخت بھی ایک دوسرے سے (اپنے اپنے افعال کے اعتبار سے ) مختلف ہوتی ہے مگر ایک مثالی خلیے کو بنیادی طور پر تین بڑے یا اہم حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے

  1. خلیاتی جھیلی (cell membrane) جو خَلیہ کو گھیرے ہوتی ہے اور خلیے کے اندر کی فضا یعنی درون خَلیہ کو بیرونی فضاء (بیرون خَلیہ) سے جدا کرتی ہے
  2. ہیولی یا خَلیہ مائع (cytoplasm)
  3. مرکزہ (nucleus)