خمیسو خان
استاد خمیسو خان (پیدائش: 1923ء — وفات: 8 مارچ 1983ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور الغوزہ نواز تھے۔
استاد خمیسو خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1923ء گوٹھ گاجاموری،ٹنڈو محمد خان ضلع حیدرآباد، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) |
وفات | مارچ 8، 1983 پاکستان |
ء
قومیت | پاکستانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | فن کار |
وجہ شہرت | الغوزہ نواز |
صنف | لوک موسیقی |
اعزازات | |
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی شاہ لطیف ایوارڈ |
|
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمخمیسو خان 1923ء کو گوٹھ گاجاموری،ٹنڈو محمد خان ضلع حیدرآباد، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ وہ کتابی تعلیم تو حاصل نہیں کرسکے مگر انھوں نے اپنے زمانے کے مشہور الغوزہ نواز استاد سید احمد شاہ سے الغوزہ بجانے کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی تھی جس کا مظاہرہ وہ شادی کی محفلوں اور مختلف عوامی مراکز پر کرتے رہتے تھے۔ جلد ہی انھیں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن پر بھی اپنے فن کے اظہار کا موقع ملنے لگا جس کے باعث انھیں عالم گیر شہرت حاصل ہوئی۔[1]
خمیسو خان کی الغوزہ نوازی میں ایک عجیب طرح کا سوز تھا۔ وہ مختلف راگ راگنیوں پر عبور رکھتے تھے۔ انھیں نہ صرف ملک بھر میں بلکہ افریقا، چین، امریکا، روس اور کئی دیگر ممالک میں بھی الغوزہ نوازی کا موقع ملا۔[1]
اعزازات
ترمیمحکومت پاکستان نے ان کے فن کے اعتراف میں انھیں 23 مارچ، 14 اگست، 1979ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی اور حکومت سندھ نے شاہ لطیف ایوارڈ عطا کیا۔[1]
وفات
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ص 540، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء