درد کی نظامت
درد کی نظامت (انگریزی: Pain management)، درد کی دوا یا درد پر قابو طب کی ایک شاخ ہے جس میں بین شعبہ جاتی طریقوں کے ذریعے درد سے آسانی اور کیفیت حیات میں بہتری کی کوشش کی جاتی ہے، ان لوگوں کے لیے جو دائمی تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں۔[1] روایتی درد کی نظامت میں شامل عملہ میں طبی ماہرین، دوا ساز، مطبی نفسیات کے ماہرین، فزیوتھیراپی کے ماہرین، پیشہ ورانہ معالجین، معاونین معالجین اور تیمار دار شامل ہوتے ہیں۔ اس ٹیم میں دیگر دماغی صحت کے ماہرین خصوصی اور مالش کا علاج کرنے والے بھی ہو سکتے ہیں۔[2] درد کبھی کبھی اس وقت فوری ختم ہو جاتا ہے جب زیر عمل تکلیف یا امراضیات سے نجات ملتی ہے۔ علاج اس زمرے کے فرد کی جانب سے مسکن یا کبھی کبھار اینگزیولیکس جیسے ڈرگوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔ دائمی (دیر پا درد) کی مؤثر نظامت کے لیے بہر حال اس ٹیم کی مربوط کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ [3]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Paul A. J. Hardy (1997)۔ Chronic pain management: the essentials۔ U.K.: Greenwich Medical Media۔ ISBN 978-1-900151-85-6
- ↑ CJ Main، CC Spanswick (2000)۔ Pain management: an interdisciplinary approach۔ Churchill Livingstone۔ ISBN 978-0-443-05683-3[مردہ ربط]
- ↑ O Thienhaus، BE Cole (2002)۔ "The classification of pain"۔ $1 میں RS Weiner۔ Pain management: A practical guide for clinicians۔ CRC Press۔ صفحہ: 29۔ ISBN 978-0-8493-0926-7