دلاور فگار
دلاور فگار (Dilawar Figar) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور مزاحیہ شاعر، نقاد اور ماہر تعلیم تھے۔ ان کا اصل نام دلاورحسین تھا۔
دلاور فگار | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 جولائی 1929ء بدایوں ، اتر پردیش ، برطانوی ہند |
وفات | 25 جنوری 1998ء (69 سال)[1] کراچی ، پاکستان |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی، آگرہ |
پیشہ | شاعر ، معلم |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
اعزازات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
پیدائش
ترمیمدلاور فگار 8 جولائی، 1929ء کوبدایوں، میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش (یو پی) کے مشہور و معروف مردم خیز قصبے بدایوں کے ’حمیدی صدیقی‘ خاندان میں ماسٹر شاکر حسین کے گھر آنکھ کھولی۔ والد مقامی اسکول میں استاد تھے
تعلیم
ترمیمانھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بدایوں میں حاصل کی۔ اس کے بعد انھوں نے آگرہ یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایم اے (انگریزی) اور ایم اے (معاشیات) کی اسناد بھی حاصل کیں۔ 1968ء میں کراچی ہجرت کر کے ائے،
ملازمت
ترمیماپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز انھوں نے بھارت میں درس و تدریس سے کیا۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آ گئے اور کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی۔ وہ یہاں کے عبداللہ ہارون کالج میں بحیثیت لیکچرار کچھ عرصے تک اردو پڑھاتے تھے۔ اس وقت فیض احمد فیض یہاں کے پرنسپل ہوا کرتے تھے۔
کچھ عرصہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ٹاؤن پلاننگ کے طور پر (کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے ڈی اے سے بھی وابستہ رہے۔
شاعری
ترمیمدلاور نے شعر گوئی کا آغاز 14 برس کی عمر میں 1942ء میں کیا۔ انھیں مولوی جام نوائی بدایونی اور مولانا جامی بدایونی نامی اساتذہ کی رہنمائی ملی تھی۔
تصانیف
ترمیموفات
ترمیم21 جنوری 1998ء کو دلاور فگار کا انتقال ہو گیا۔[3] انھیں کراچی کے پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودہء خاک کیا گیا۔
اعزازات
ترمیمحکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد انھیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی "(Pride of performance) عطا کیا تھا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.dawn.com/news/1070847/dawn-features-january-22-2008#1
- ↑ "دلاور فگار کا شعری سفر : شباب سے فگار تک : چوتھی دنیا :"۔ 22 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2014
- ↑ https://www.aalmiakhbar.com/archive/index.php?mod=article&cat=naheedgalleryailanat&article=56315