دوبارہ ( ترجمہ 2nd time )،اسے 2:12 کے طور پر بھی سٹائلائز کیا جاتا ہے، ہندی زبان کی سائنس فکشن پُراسرار تھرلر فلم جس کی ہدایت کاری انوراگ کشیپ نے کی ہے۔ [3] فلم میں تاپسی پنو اور پاویل گلاٹی نے اہم کردارا اداکیے ہیں۔ [4]

دوبارہ
فائل:Dobaaraa poster.jpg
Theatrical release poster
ہدایت کارانوراگ کشیپ
پروڈیوسر
منظر نویسبیہت بھاوے
ماخوذ ازمیراج
از اوریول پاؤلو
ستارے
موسیقیShor Police
سنیماگرافیSylvester Fonseca
ایڈیٹرآرتی بجاج
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارPen Marudhar Entertainment
تاریخ نمائش
دورانیہ
132 minutes
ملکبھارت
زبانہندی
بجٹ₹30 crore[1]
باکس آفساندازاً۔ ₹6.77 crore[2]

دوبارا 2018 کی ہسپانوی فلم میراج کا آفیشل ریمیک ہے۔ [5] اس فلم کو لندن انڈین فلم فیسٹیول 2022 میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا اور اور 19 اگست 2022 کو تھیٹر میں ریلیز کیا گیا [6] [7] ۔ فلم کو عام طور پر ناقدین نے پسند کیا اور مثبت جائزے اور تاثرات دیے ۔ [8] [9] [10] تاہم یہ فلم باکس آفس پر دھوم نہیں مچا سکی۔ [11]

کہانی

ترمیم

فلم کی کہانی ایک قتل کے گرد گھومتی ہے۔ انترا اوستھی (تاپسی پنوں) ایک نرس ہے جو اپنے شوہر وکاس اوستھی (راہول بھٹ) اور بیٹی اونتی (مائرہ راجپال)کے ساتھ ایک نئے گھر میں شفٹ ہوتی ہے۔ جہاں انھیں مکان کی بروکر اور پڑوسی ابھیشیک (سُکانت گوئل) اور اس کی ماں شیکھا (ودُوشی مہتا)سے پتا چلتا ہے ، 25 برس قبل اس گھر میں ایک موت ہو چکی ہے۔ اس گھر ابھیشک کے بچپن کا دوست انئے (آرین ساونت) اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے۔ شہر میں تیز طوفانی بارش کی ایک رات جب انئے اپنے ٹی وی ریکارڈر پر خود کی ویڈیو ریکارڈ کررہا ہوتا ہے اسے اپنے پڑوس میں کسی کے لڑنے کی آواز آتی ہے۔ کھڑکی سے اسے دو سائے ہاتھا پائی کرتے نظر آتے ہیں۔ انئے چپکے سے پڑوس کے گھر میں جاتا ہے تو وہاں ایک کمرے میں پڑوسن کی لاش پڑی ہوتی ہے اور اس کا شوہر راجا گھوش (ساسوتا چٹرجی) وہاں آپہنچتا ہے، جسے دیکھ کر انئے باہر بھاگتا ہے اور سڑک پر ایک فائر برگیڈ ٹرک کے نیچے آکر مرجاتا ہے۔ لوگ جمع ہوجاتے ہیں۔ راجا گھوش گرفتارہوتا ہے اور جیل میں خود کشی کرلیتا ہے۔

انترا کو گھر کے ایک کمرے سے انئے کا ریکارڈنگ ٹی وی ملتا ہے جہاں انھیں کچھ عجیب و غریب چیزیں نظر آتی ہیں۔ طوفانی بارش کی ایک رات اسے پرانے ٹی وی میں ایک لڑکا نظر آتا ہے، جو 25 برس قبل کا انئے ہوتا ہے۔ اور طوفان کی الیکٹرو میگنیٹک موحول کی وجہ سے انترا اور انئے کے درمیان رابطہ قائم ہوجاتا ہے۔ دونوں ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں کہ پڑوس سے جھگڑوں کی آواز آتی ہے۔ انترا، انئے کو پڑوس میں جانے سے روکتی ہے تاکہ اس کی جان بچ سکے اور اسے پوری کہانی بتاتی ہے۔ انئے اس کی بات مان لیتا ہے ۔

دوسرے دن جب انترا صبح اٹھتی ہے تو اس کی زندگی بدل چکی ہوتی ہے۔ وہ کسی اور گھر میں ہوتی ہے، اس کی نظر کمزور ہو چکی ہے اور نظر کا چشمہ پہنتی ہے، اسپتال میں وہ اب نرس نہیں بلکہ سرجن ہے اور لوگ اسے انترا اسوتھی کی بجائے انترا وشیش پکارتے ہیں۔ نہ اس کی شادی ہوئی ہے اور نہ اس کی کوئی بیٹی ہے ۔

انترا کو احساس ہوتا ہے کہ 25 برس قبل انئے کی جان بچانے کے اس عمل سے اس کی اپنی زندگی بھی نے تبدیل ہو گئی ہے۔ٹی وی میں نظر آنے والے لڑکے انئے کی زندگی جو کسی نہ کسی طرح اس کی زندگی سے جڑی ہوئی ہے۔ [12]

کردار

ترمیم
  • تاپسی پنو بطور انتارا اوستھی/انتارا وشیشت
  • پاویل گلاٹی بطور انائے آنند
  • ناصر بطور ڈاکٹر سیتھوپتی
  • راہول بھٹ بطور وکاس اوستھی
  • سکانت گوئل بطور ابھیشیک
  • ساسوتا چٹرجی بطور راجا گھوش
  • ودوشی مہتا بطور شیکھا وتس
  • ہمانشی چودھری بطور شیلا
  • ندھی سنگھ بطور بھاونا اوستھی
  • مادھوریما رائے سارہ کندر کے کردار میں
  • آریان ساونت بطور نوجوان عنای
  • مائرا راجپال بطور اونتی اوستھی
  • شوریہ دگل بطور نوجوان ابھیشیک
  • روجوتا گھوش کے طور پر میڈینی کیلامانے
  • پریتی شراف بطور ہسپتال نرس
  • راہول تیواری بطور پولیس انسپکٹر

موسیقی اور گیت

ترمیم
Dobaaraa
ساؤنڈ ٹریک البم از
Gaurav Chatterji and Shor Police
رلیز19 August 2022[13]
ریکارڈ شدہ2021
صنفFeature film soundtrack
طوالت17:30
زبانHindi
لیبلسارےگاما

فلم کی موسیقی گورو چٹرجی اور شور پولیس نے ترتیب دی ہے۔ گیت حسین حیدری نے لکھے ہیں۔ پس منظر کا سکور شور پولیس نے بنایا ہے۔ [14] [15]

Tracklist
نمبر.عنوانگیت کارطوالت
1."وقت کے جنگل"ارمان ملک3:14
2."وہم"فورٹی سیون3:20
3."دریا ہے" (Music by Shor Police)کلنٹن سیریجو, Bianca Gomes3:06
4."پری"نیتی موہن4:20
5."پری" (Reprise)گورؤ چیٹرجی3:30
کل طوالت:17:30

باکس آفس

ترمیم

ریلیز کے پہلے دن فلم نے باکس آفس پر صرف ₹0.72 کروڑ کا ہی بزنس کیا۔

بمطابق 26 اگست 2022ء (2022ء-08-26) فلم نے کل ₹4.72 کروڑ کا بزنس کیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Dobaaraa (2022)- Box Office India"۔ Box Office India۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2022 
  2. "DO BAARAA BOX OFFICE"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2022 
  3. "Anurag Kashyap's 'Dobaaraa' to release on August 19"۔ The Print۔ 12 May 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2022 
  4. "Anurag Kashyap, Taapsee Pannu's Dobaaraa to release on August 19"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2022 
  5. "Anurag Kashyap's Taapsee Pannu Starrer Dobaraa Is A Remake Of The Spanish Time-Travel Drama, Mirage - EXCLUSIVE"۔ SpotboyE۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2022 
  6. "Anurag Kashyap's 'Dobaaraa' to Open London Indian Film Festival (EXCLUSIVE)"۔ Variety۔ 10 May 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2022 
  7. "Anurag Kashyap's Dobaaraa starring Taapsee Pannu to be released on August 19"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ 12 May 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2022 
  8. "Dobaaraa Twitter Review: Netizens declare Taapsee Pannu's thriller a 'fantastic mind bender'"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2022۔ The Anurag Kashyap thriller has received a thumbs up from critics. 
  9. "'Dobaaraa' Opens To A Disastrous Start, Not Expected To Even Cross Rs 1 Cr On Opening Day"۔ MensXP۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2022۔ The thriller is a remake of famous Spanish movie Mirage and has been getting good reviews from the audience, as well as the critics. Taapsee’s acting and Anurag’s direction is obviously being praised. 
  10. "Dobaaraa box office Day 1: Anurag Kashyap's film sees slow start amid boycott calls"۔ Business Today۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2022۔ Dobaaraa, though widely praised by reviewers 
  11. "Dobaaraa box office collection Day 13: Taapsee Pannu's film collapses"۔ India Today۔ 2022-09-01۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 ستمبر 2022 
  12. "'Dobaara' Ending, Explained: Why Did Anay Fail To Recognize Antara? | Film Fugitives" (بزبان انگریزی)۔ 2022-08-23۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اکتوبر 2022 
  13. "Dobaaraa – Original Motion Picture Soundtrack"۔ Jiosaavn۔ 19 August 2022۔ 01 نومبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2022 
  14. "Song 'Waqt Ke Jungle' from the movie 'Dobaaraa' launched in Mumbai"۔ دی اسٹیٹسمین (بھارت)۔ 8 August 2022۔ 11 دسمبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2022 
  15. "Dobaaraa Song 'Veham' Out: Taapsee Pannu Delves Into Suspence In This Catchy Tune"۔ اے بی پی نیوز۔ 12 August 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2022 

بیرونی روابط

ترمیم