تاپسی پنوں

بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل

تاپسی پنوں (انگریزی: Taapsee Pannu) (پیدائش 1 اگست 1987ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہے۔ تاپسی پنوں نے بالی وڈ فلم انڈسٹری کے علاوہ تامل اور تیلگو زبان میں بنائی جانے والی فلموں میں کام کیا۔ [4] وہ فلم فیئر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں اور 2018 سے فوربس انڈیا کی مشہور شخصیت 100 کی فہرست میں شامل ہیں۔

تاپسی پنوں
(انگریزی میں: Taapsee Pannu)،(ہندی میں: तापसी पन्नू ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش (1987-08-01) 1 اگست 1987 (عمر 37 برس)
دہلی، بھارت
رہائش ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی گرو تیغ بہادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی
اندارپراسٹہ معلومات ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکارہ، ماڈل
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  ملیالم   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں بدلہ (2019ء فلم) [1]،  من مرضیاں [2]،  پنک (2016ء فلم) [3]  ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:Thappad ) (2021)
فلم فیئر کریٹکس اعزاز برائے بہترین اداکارہ (2020)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
وجے اعزاز برائے پسندیدہ اداکارہ (2011)  ویکی ڈیٹا پر (P1411) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی اور ذاتی زندگی

ترمیم

تاپسی پنوں نے یکم اگست 1987ء نئی دہلی کے جاٹ سکھ خاندان دل موہن سنگھ پنوں اور نرملجیت کے ہاں آنکھ کھولی۔[5][6] پنوں پنجابی ہیں۔ [7] ان کے والد ریٹائرڈ ریل اسٹیٹ ایجنٹ ہیں جبکہ ان کی والدہ گھریلو خاتون ہیں۔[8][9] تاپسی پنوں کی ایک چھوٹی بہن، شگن بھی ہے۔[10] تاپسی پنوں نے ابتدائی تعلیم ماتا جے کور پبلک اسکول دہلی میں حاصل کی جب کہ گرو تیج بہادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی سے کمپیوٹر سائنس انجینئری میں گریجویشن کی سند حاصل کی۔[11][12]

پیشہ وارانہ زندگی

ترمیم

اداکارہ بننے سے پہلے وہ سافٹ وئیر پروفیشنل تھی اور اس کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی تھی۔  [13][14]سافٹ انجینئر کے طور پر کام کرنے کے دوران چینل وی کے ایک ٹیلنٹ شو میں آڈیشن کے بعد منتخب ہو کرباقاعدہ ماڈلنگ کا آغاز کیا۔[15] اپنے ماڈلنگ کرئیر میں ہی کئی کمرشلز، کٹی وی اشتہارات اور پرنٹ میڈیا میں کام سے مختلف خطابات جیسا کہ ’پینٹا لون فیمنا مس فیس فریش‘،’ صافی فیمنامس بیوٹی فل سکن‘ 2008ء فیمنا مس انڈیا کونٹسٹ جیتے۔[16][17] ریلائنس ٹرینڈز، ریڈ ایف ایم 93.5، یونی سٹائل امیج، کوکاکولا، میٹرولا، پینٹا لون،ُ ی وی آر سنیما، سٹینڈرڈ چارٹر بینک، ڈابر، ائیرٹل، ٹاٹا ڈوکومو، ورلڈگولڈ کونسل، ہیولز، وردھمان جیسے مشہور برینڈز کے برینڈ امبیسڈر کے طور پرسامنے آئی۔ ماڈلنگ میں چونکہ وہ صحیح پہچان بنانے میں ناکام رہی ہیں لہذا صرف فلم میں اداکاری کا فیصلہ کیا۔[18]

تاپسی نے تامل میں پہلی سینما میوزیکل فلم 2010ء میں کام کیا۔ 2010ء میں ڈائریکٹر رگو ندر ا راؤ کی تیلگو فلم’جامنڈی نادم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس فلم میں انھوں نے یو ایس کروڑپتی کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے جو خالص تیلگو موسیقی کی تلاش میں انڈیا آتا ہے۔ تیلگو زبان میں تین اور فلموں میں کا م کر کے ٹاپسی پنو ں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس کے بعد سے اب تک فلم’ آدوکلم‘، ’واستادو نا راجو‘ اور’ مسٹر پرفیکٹ‘میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

ان کی فلم ’آدوکلم‘ نے 58ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں چھ ایوارڈز جیتے۔ ٹاپسی نے ’مسٹر پرفیکٹ‘ 2011ء میں ایک چھوٹے رول کے ساتھ کام کیالیکن اگلی بڑے پروجیکٹ کی فلم’ویرا‘2011ء میں روی تیجا اور کاجل اگروال کے ساتھ کام کر کے شائقین سے داد وصول کی۔ ان کی اگلی فلم تامل میں ’وندھان وندراں‘ تھی جو باکس آفس پر ناکام رہی۔ اس کے بعد کرشناوامسے کی فلم’موگودو‘میں روایتی تیلگو لڑکی کا مشکل کردار نبھایا۔  انھوں نے ’ملیالم‘ فلم میں بھی اداکاری کی اور تین تیلگو اور ایک ہندی فلم میں بھی کام کیا۔ بالی وڈ فلم ’چشم بدّور‘ میں علی ظفر، دویاندوشرما، رشی کپوراور سدھارتھ کے ساتھ کام کیا۔ اس فلم کو پہلے بھی 1981ء میں بڑے پردے پر پیش کیا جا چکا ہے تاہم 2013ء میں دوبارہ پیش کیا گیاتھا۔ ان کی اگلی فلم’ارّم بم‘ بڑے بجٹ کی ایکشن تھرلرفلم کہلائی جس کی کاسٹ میں اجیت کمار اور آریا شامل ہیں۔ فلم ’ ارّم بم‘2013ء میں اداکاری پر انھیں پرجوش پرفارمر قرار دیتے ہوئے ’ایڈسن ایوارڈ 2014ء‘سے نوازا گیا۔ 

 اکشے کمار کے ساتھ نیرج پانڈے کی فلم’بے بی‘ 2013 ء میں کام کر کہ بھی اپنے جوہر دکھائے۔ فلم ’بے بی‘ میں کامیاب اداکاری پر انھیں مالی اور فنی اعتبار سے بہترین اداکارہ کے طور پر جانا گیا۔ حال ہی میں ان کی تامل میں دو فلمیں بڑے پردے کی زینت بن چکی ہیں جب کہ ایک ہندی فلم ’رننگ شادی ڈاٹ کام‘ امِت سادکے ساتھ جلد ہی ریلیز ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ امِت رائے کی تامل فلم ’آ گرہ کا ڈابرا‘جلد ہی بڑے پردے کی زینت بنائی گی۔[19]

فلموگرافی

ترمیم
سال فلم کردار زبان ساتھی فنکار ماخوذ از/ ری میک/ڈب ایوارڈ / تبصرہ
2010 ء جمنڈی نادم سراویہ تیلگو منوج منچو، موہن بابو، سمن
2011ء آڈوکلم ایرین کلاؤڈ تمل دھنُش، کشور، وی آئی ایس جیاپالان نامزد : وجے ایوارڈ مقبول عام اداکارہ

نامزد : وجے ایوارڈ بہترین نیا چہرہ

2011ء واستادو نا راجو پوجا تیلگو وشنو منچو، پرکاش راج، برہمانندم ہندی ڈب: ڈیر ڈیول
2011ء مسٹر پرفیکٹ میگی تیلگو پربھاس، کاجل اگروال، پرکاش راج ہندی ڈب: نمبر 1 مسٹر پرفیکٹ نامزد : فلم فئیر ایوارڈ بہترین معاون اداکارہ تیلگو
2011ء ویرا ایکی تیلگو روی تیجا، کاجل اگروال، برہمانندم ہندی ڈب: دا گریٹ ویرا
2011ء وندان وینڈران انجنا تمل جیوا، نندا، سنتھنم ہندی ڈب: انگارے
2011ء موگوڈو راجا راجیشوری تیلگو گوپی چند، شردھا داس ہندی ڈب: مرد کی زبان
2011ء ڈبلز سائرہ بانو ملیالم مموٹی، نادیہ موئٹو، سُریش
2012ء داروُو سویتا تیلگو روی تیجا، شیواجی شنڈے، برہمانندم ہندی ڈب: جینے نہیں دوں گا
2013ء گندولو گوداری سرلا تیلگو آدی، لکشمی منچو، سُدیپ کرشن
2013ء مرن تھین منی تھین تمل
2013ء چشم ِ بدور سیما ہندی علی ظفر، سدھارتھ نارائن، دیویندر شرما ماخوذ از : چشم بدور 1981ء
2013ء شیڈو مدھوبالا تیلگو وینکاٹیش، سریکانت، نصر
2013ء ساہسم سری ندھی تیلگو گوپی چند، شکتی کپور ہندی ڈب:دا رئیل جیک پوٹ
2013 ء آرمبم انیتا تمل اجیت کمار، آریہ، نئن تارا ہندی ڈب: پلئیر ایک کھلاڑی نامزد : فلم فئیر ایوارڈ بہترین معاون اداکارہ تمل
2015ء بے بی پریا ہندی اکشے کمار، رانا دگوبتی، انوپم کھیر
2015ء کانچنا 2 نندنی تمل رگھو لارنس، نتیہ مینن
2015ء وئی راجا وئی شریا تمل گوتم کارتک، پریا آنند، وویک
2015ء ڈونگاٹا خود تیلگو لکشمی منچو، آدیوی سیش خصوصی ظہور
2015ء رننگ شادی ڈاٹ کام نمی ہندی امیت سادھ، ارش باجوا زیر تکمیل
2015ء کان تمل سیلام برسن، جگپتی بابو، کیتھرین ٹریسا زیر تکمیل[20]
2015ء آگرہ کا ڈابرا ہندی زیر تکمیل[21]
2017ء غازی ہندوستانی فلمبندی

مزید دیکھیے

ترمیم

فہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://theworldofmovies.com/badla-movie-review/
  2. https://theworldofmovies.com/manmarziyaan-movie-review/
  3. https://theworldofmovies.com/pink-movie-review/
  4. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Taapsee Pannu" 
  5. Moviebuzz۔ "Happy Birthday to Taapsee"۔ Sify Technologies Ltd۔ 26 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 ستمبر 2017 
  6. "Taapsee posts throwback pic from grihapravesh. Boyfriend Mathias Boe has a question"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ 8 مئی 2020۔ 11 جون 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2021 
  7. "Introducing Tapasee's sister"۔ Sify Technologies Ltd۔ 09 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 ستمبر 2017 
  8. "Taapsee Pannu's sweet gesture for her dad will melt your heart"۔ The Times of India۔ 26 ستمبر 2018۔ 9 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 فروری 2021 
  9. Lata Jha (20 ستمبر 2019)۔ "'I am very proud to say I am an outsider'"۔ Mint۔ 9 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 فروری 2021 
  10. Pranita Chaubey (12 اکتوبر 2020)۔ "When In Maldives, Taapsee Pannu And Her Sister Shagun Chill Like This"۔ NDTV۔ 9 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 فروری 2021 
  11. "In pics: Taapsee Pannu visits her Delhi school, promotes self defence training"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 27 مئی 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 فروری 2021 
  12. "Aadukalam heroine Taapsee chats with fans"۔ Sify Technologies Ltd۔ 13 جنوری 2011۔ 18 فروری 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 ستمبر 2017 
  13. "PIX: The Hottest Southern Heroines — Part II"۔ Rediff.com۔ 4 اکتوبر 2011۔ 28 اکتوبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 ستمبر 2017 
  14. "Aadukalam heroine Tapasee unveiled!"۔ Sify Technologies Ltd۔ 09 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 ستمبر 2017 
  15. Jhilmil Motihar، Shruti Vasisht (25 جنوری 2008)۔ "On the rampway : Simply Punjabi: News India Today"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 24 جنوری 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 ستمبر 2017 
  16. "PIX: The Hottest Southern Heroines — Part II"۔ Rediff.com۔ 4 اکتوبر 2011۔ 28 اکتوبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 ستمبر 2017 
  17. "SHOOT : Female"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 27 اگست 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2011 
  18. "تاپسی پنوں"۔ پتریکا سماچار سموہ۔ 1 اگست 2014۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 اگست 2014 
  19. "تاپسی پنوں بالی ووڈ کی نئی دھماکہ اداکارہ"۔ روزنامہ دنیا پاکستان۔ اکتوبر 2015 ء۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اکتوبر 2015 ء 
  20. "Selvaraghavan film to start rolling from May 6"۔ Sify۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2015 
  21. Geety Sahgal۔ "Taapsee Pannu to play a coy Muslim girl in 'Agra Ka Daabra'"۔ The Indian Express۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2015