دوراہا (فلم)
پاکستانی اردو فلم
دوراہا (انگریزی: Doraha ) 1967ء میں جاری ہونے والی اردو زبان میں پاکستانی فلم تھی۔[1]
دوراہا | |
---|---|
ہدایت کار | پرویز ملک |
پروڈیوسر | یونائیٹیڈ ٹیلنٹس |
ستارے | شمیم آرا وحید مراد آغا طالش دیبا ابراہیم نفیس |
موسیقی | سہیل رانا |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 3 گھنٹے |
ملک | |
زبان | اردو |
دوراہا 25 اگست، 1967ء میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ یہ فلم یونائیٹیڈ ٹیلنٹس کے بینر تلے بنائی گئی۔ اس فلم کے ہدایت کار پرویز ملک،نغمہ نگار مسرور انور اور موسیقار سہیل رانا تھے۔[1]
اداکار
ترمیمفلم کی کاسٹ میں وحید مراد، شمیم آرا، دیبا، آغا طالش اور ابراہیم نفیس شامل تھے۔[1]
موسیقی
ترمیماس فلم کی موسیقی سہیل رانا نے ترتیب دی جبکہ نغمات مسرور انور نے لکھے۔ دوراہا ایک زبردست میوزیکل فلم ثابت ہوئی۔ اس کے بعض نغمات آج تک روز اول کی طرح مقبول ہیں جن میں مندرجہ ذیل سرِ فہرست ہیں[1]:
نمبر شمار | گانا | نغمہ نگار | گلوکار / گلوکارہ |
---|---|---|---|
1 | بھولی ہوئی ہوں داستان | مسرور انور | احمد رشدی |
2 | ہاں اسی موڑ پر | مسرور انور | احمد رشدی |
3 | اجنبی ذرا سوچ لو | مسرور انور | احمد رشدی |
4 | تمھیں کیسے بتادوں تم میری منزل ہو | مسرور انور | احمد رشدی |
5 | اے چاند ذرا رک جانا | مسرور انور | رونا لیلیٰ |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت ص 275، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء