دہلی کے وزرائے اعلیٰ کی فہرست
دہلی کا وزیر اعلیٰ وہاں کا سربراہ حکومت ہوتا ہے۔ آئین ہند کے مطابق دہلی کا گورنر ازروئے قانون دہلی کا سربراہ ہوتا ہے مگر درحقیقت دہلی کی حکمرانی وزیر اعلیٰ کی ہوتی ہے۔ دہلی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے بعد زیادہ نششتیں جیتنے والی پارٹی کو گورنر جنرل مدعو کرتا ہے اور حکومت تشکیل دینے کی دعوت دیتا ہے۔ گورنر کے مشورہ پر صدر بھارت وزیر اعلیٰ اور کابینہ نامزد کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ اور کابینہ اسمبلی کو جوابدہ ہوتے ہیں۔ دہلی کی حکومت کی مدت پانچ برس ہے جس کے بعد پھر سے انتخابات ہوتے ہیں۔ 1952ء سے اب تک دہلی نے 7 وزرائے اعلیٰ کا دور دیکھا ہے۔ سب سے پہلے انڈین نیشنل کانگریس کے چودھری براہم پرکاش دہلی کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ مگر ان کے بعد یہ عہدہ 37 برسوں کے لیے ختم کر دیا گیا۔ 1993ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مدن لال کھورانا نے دہلی کی وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔ ء میں شیلا دکشت کا 15 سالہ دور شروع ہوا۔ وہ بھارتی خواتین وزرائے اعلیٰ میں سب سے زیادہ مدت تک گدی نشین رہنے والی وزیر اعلیٰ ہیں۔[1] شیلا دکشت کا عہد ختم ہوا اور عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال نے محض 49 دنوں کے لیے دہلی کی حکومت سنبھالی جس کے بعد انھوں نے استعفی دے دیا اور دہلی میں صدر راج نافذ ہو گیا۔فروری 2015ء میں عام آدمی پارٹی کو عوام نے دوبارہ حکومت بنانے کا موقع دیا اور تب سے کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ ہیں۔
وزیر اعلیٰ دہلی | |
---|---|
تاسیس کنندہ | چودھری براہم پرکاش |
ویب سائٹ | Delhi Government |
دہلی کے وزرائے اعلیٰ کی فہرست
ترمیمجماعتوں کا کلیدی رنگ |
---|
نمبر شمار | نام حلقہ |
تصویر | [ا]سیاسی پارٹی | مدت[2] مدت |
سال انتخابات | |||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
1 | چودحھری براہم پرکاش | انڈین نیشنل کانگریس | 17 مارچ 1952 | 12 فروری 1955 | 2 سال، 332 دن | 1952 | ||
2 | مگور مکھ نہال سنگھ | 12 فروری 1955 | 1 نومبر 1956 | 1 سال، 263 دن | ||||
3 | مدن لال کھورانا | بھارتیہ جنتا پارٹی | 2 دسمبر 1993 | 26 فروری 1996 | 2 سال، 86 دن | 1993 | ||
4 | صاحب سنگھ ورما | 26 فروری 1996 | 12 اکتوبر 1998 | 2 سال، 228 دن | ||||
5 | سشما سوراج | 12 اکتوبر 1998 | 3 دسمبر 1998 | 52 دن | ||||
6 | شیلا دکشت |
انڈین نیشنل کانگریس | 3 دسمبر 1998 | 1 دسمبر 2003 | 15 سال، 25 دن | 1998 | ||
1 دسمبر 2003 | 29 اکتوبر 2008 | 2003 | ||||||
29 اکتوبر 2008 | 28 دسمبر 2013 | 2008 | ||||||
7 | اروند کیجریوال |
عام آدمی پارٹی | 28 دسمبر 2013 | 14 فروری 2014 | 48 دن | 2013 | ||
– | صدر راج | N/A | 14 فروری 2014 | 14 فروری 2015 | 1 سال، 0 دن | |||
(7) | اروند کیجریوال |
عام آدمی پارٹی | 14 فروری 2015 | برسر منصب | 9 سال، 264 دن | 2013 |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Sheila Dikshit is India's longest serving woman CM"۔ IBN Live۔ 9 دسمبر 2008۔ 23 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 مارچ 2011
- ↑ "States of India since 1947"۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مارچ 2011