‘‘‘رائے چوٹی‘‘‘ یا رائچوٹی : بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کڈپہ کا ایک اہم شہر اور بلدیہ ہے۔


రాయచోటి
ملکبھارت
ریاستآندھرا پردیش
علاقہرائل سیما
ضلعYSR
حکومت
 • مجلسرائچوٹی بلدیہ
بلندی1,200 میل (3,900 فٹ)
آبادی (2011)[1]
 • کل91,234
زبانیں
 • دفتریتیلگو اور اردو
منطقۂ وقتIST (UTC+5:30)
PIN516 xxx
ٹیلی فون کوڈ+91–8561
گاڑی کی نمبر پلیٹAP–04
ویب سائٹRayachoti Municipality

جغرافیہ

ترمیم

رائے چوٹی کا محل وقوع 14°03′N 78°45′E / 14.05°N 78.75°E / 14.05; 78.75. سطح سمندر سے بلندی 1200 میٹرs (3,900 feet) ہے۔

رائے چوٹی میں اردو

ترمیم

رائے چوٹی اردو کا ایک اہم مرکز ہے۔ یہاں کا قدیم ادبی تاریخی پس منظر اس بات کی دلیل ہے۔ راے چوٹی جنوبی ہند میں ہے۔ اب اگر ہم جنوبی ہند کی ادبی تاریخ پر نظر ڈالیں، تو نمایاں حیثیت سے دینی، اخلاقی، روحانی اور علمی خدمات کا خوب پتہ چلتا ہے، یہ سب خدمات اولیاء اللہ کی ہیں، اولیاء اللہ بزرگانِ دین ن اردو زبان کو وسیلہ مدعا بنایا تھا، اس اعتبار سے اردو زبان و ادب کی جو ترقی ہوئی ہے، وہ اپنی مثال آ پ ہے ۔

خاص طور پر رائے چوٹی کی ادبی تاریخ یہ ہے کہ یہاں زمانہ قدیم سے قصائد کے پڑھنے کا جذبہ، نعت و منقبت پڑھنے کا جذبہ خوب ملتا ہے، دکنی ادب کے خزانے میں نظم و نثر دونوں پائے جاتے ہیں، خاص طور پر جنان السیر، زین المجالس، مصباح الحیات اور دوسری کتابوں کے پڑھنے کا خوب چرچا اور رواج رہا ہے۔ مذکورہ کتابیں نہ صرف اردو ادب میں ممتاز ہیں بلکہ اصلاحی حیثیت سے بھی ان کا پایہ بلند ہے۔

اس علاقے کے مصلح احباب سعاداتِ گرامی اور اہل اللہ تھے۔ ان بزرگوں میں گرم کنڈہ (ظفر آباد ) کے ساداتِ گرامی بھی ہیں، جن کے نام روشن ہیں۔ رائے چوٹی میں خاص طور پر اور اطراف اکناف میں کئی ایسے مدارس ہیں جہاں اردو زبان کی تعلیم کا بہت اچھا انتظام ہے، اس کے علاوہ کئی ہائی اسکول بھی اردو میڈیم کے ہیں۔ زبان و ادب کے طور پر ہائی اسکولوں میں، جونیر کالجوں میں، ڈگری کالجوں میں بڑی وقعت سے اردو داخل نصاب ہے۔ اس کے علاوہ ٹریننگ کالج ہے، جس میں معلم کی تدریسی ٹریننگ اردو میں ہوتی ہے۔ ایسے اسباب کے ذریعہ اردو زبان و ادب اور شاعری کا اچھا خاصہ ماحول رائے چوٹی میں پایا جاتا ہے۔

اردو شعرا

ترمیم
  • مولانا سید شاہ محمداللہ بختیاری ضیاؔ
  • مولانا سید شاہ حمیدالدین حَسنی الحُسینی
  • حضرت عبد الرزاق باقوی
  • محبوب خاں حُسین
  • نور محمد جالبؔ
  • امام قاسم ساقی ؔ
  • سید رضی الدین رضوانؔ قادری
  • شیخ محمد ہاشمؔ
  • سمیع اللہ راحتؔ
  • امروز علی خاں امروزؔ
  • خلیل احمد جانبؔ

آبادیات

ترمیم

2011 بھارت کی مردم شماری[2] کے مطابق رائچوٹی کی آبادی 1,73,266 ہے۔ جس میں مرد 51 فیصد اور خواتین 49.1 فیصد ہیں۔ رائچوٹی کی شرح خواندگی 61.6 فیصد ہے جو قومی شرح بھی زیادہ ہے۔ مردوں میں خواندگی کی شرح 73 فیصد ہے تو خواتین میں 51 فیصد ہے۔ 6 سال سے کم عمر والے بچوں کی شرح 18فیصد ہے جو اسکول میں داخلہ کی عمر ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Census 2011"۔ The Registrar General & Census Commissioner, India۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2014 
  2. "Census of India 2001: Data from the 2001 Census, including cities, villages and towns (Provisional)"۔ Census Commission of India۔ 16 جون 2004 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2008