رابرٹ موگابے
رابرٹ گابریل موگابے (21 فروری 1924ء – 6 ستمبر 2019ء)[19] میں پیدا ہونے والے ایک زمبابوی انقلابی اور سیاست دان تھے، جو 1987ء کے بعد سے زمبابوے کے صدر رہے اور نومبر 2017ء میں ایک سیاسی ہلچل کے نتیجے میں معزول کر دیے گئے۔[20] اس سے قبل وہ 1980ء سے لے کر 1987ء تک زمباوے کے وزیرِاعظم رہے وہ 1975ء سے 2017ء تک اپنی سیاسی جماعت کے چیئرمین رہے، نظریاتی طور پر ایک افریقن نیشنلسٹ، 1970ء اور 1980ء کی دہائی میں وہ خود کو مارکسٹ۔ لینینسٹ جبکہ 1990ء کی دہائی سے صرف ”سوشلسٹ“ قرار دیتے تھے، ان کی پالیسیوں کو موگابیزم کہا جاتا ہے۔[21] موگابے جنوبی روڈیسیا میں ایک غریب شونا خاندان میں پیدا ہوئے۔ کوٹاما کالج اور یونیورسٹی آف فورٹ ہار سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد انھوں نے جنوبی روڈیسیا، شمالی روڈیسیا اور غانہ میں بطورِ معلم فرائض انجام دیے۔ جنوبی روڈیسیا پر برطانوی سفید فام اقلیت کے نوآبادیاتی قبضے کے رد عمل کے طور پر موگابے نے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے مارکسزم کو قبول کر لیا اور ”سیاہ فام آزاد ریاست“ کے لیے افریقی قومی احتجاج میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ حکومت کے خلاف تقریر کر نے کی پاداش میں موگابے کو بغاوت کا مجرم ٹھہرایا گیا اور 1964ء سے 1974ء تک پابندِ سلاسل کیا گیا، قید سے رہا ہونے کے بعد وہ موزمبیق چلے گئے وہاں اپنی جماعت زمبابوے افریقن نیشنل یونین کو تشکیل دیا اور روڈیسیا کی خانہ جنگی میں زمبابوے افریقن نیشنل یونین کے کردار کی قیادت کی جو آیان سمتھ کی سفید فام قابض حکومت کے خلاف تھی۔[22]
رابرٹ موگابے | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(شونا میں: Robert Gabriel Mugabe)،(انگریزی میں: Robert Gabriel Mugabe) | |||||||
مناصب | |||||||
وزیر اعظمِ زمبابوے | |||||||
برسر عہدہ 18 اپریل 1980 – 31 دسمبر 1987 |
|||||||
ناوابستہ ممالک کی تحریک کا جنرل سیکریٹری (10 ) | |||||||
برسر عہدہ 6 ستمبر 1986 – 7 ستمبر 1989 |
|||||||
| |||||||
صدرِ زمبابوے (2 ) | |||||||
برسر عہدہ 31 دسمبر 1987 – 21 نومبر 2017 |
|||||||
| |||||||
چیئر پرسن آف دی آرگنائزیشن آف افریقن یونٹی | |||||||
برسر عہدہ 2 جون 1997 – 8 جون 1998 |
|||||||
| |||||||
سربراہ افریقی اتحاد | |||||||
برسر عہدہ 30 جنوری 2015 – 30 جنوری 2016 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Robert Gabriel Mugabe) | ||||||
پیدائش | 21 فروری 1924ء [1][2][3][4][5][6] | ||||||
وفات | 6 ستمبر 2019ء (95 سال)[7][3][4][6] | ||||||
وجہ وفات | سرطان | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | زمبابوے [8][9][10] | ||||||
قد | 170 سنٹی میٹر | ||||||
جماعت | زمبابوے افریقن نیشنل یونین - پیٹری اوٹک فرنٹ (1987–2017) | ||||||
زوجہ | گریس موگابے (17 اگست 1996–6 ستمبر 2019) سیلی ہیفران (اپریل 1961–27 جنوری 1992) |
||||||
اولاد | بونا موگابے | ||||||
تعداد اولاد | 4 | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | اچیموٹا اسکول جامعہ اوکسفرڈ کوتما کالج جامعہ جنوبی افریقا یونیورسٹی آف لندن انٹرنیشنل پروگرامز |
||||||
تخصص تعلیم | تعلیم اور ایڈمنسٹریشن | ||||||
تعلیمی اسناد | بیچلر | ||||||
پیشہ | سیاست دان [11] | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | شونا ، انگریزی [12] | ||||||
شعبۂ عمل | سیاست [13] | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
لڑائیاں اور جنگیں | دوسری کانگو جنگ | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ این این ڈی بی شخصی آئی ڈی: https://www.nndb.com/people/973/000022907/
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w62k0bmh — بنام: Robert Mugabe — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/mugabe-robert-gabriel — بنام: Robert Gabriel Mugabe — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb119518966 — بنام: Robert Mugabe — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ عنوان : Hrvatska enciklopedija — Hrvatska enciklopedija ID: https://www.enciklopedija.hr/Natuknica.aspx?ID=42295 — بنام: Robert Gabriel Mugabe
- ^ ا ب Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000014799 — بنام: Robert Mugabe — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ناشر: بی بی سی — Zimbabwe ex-President Robert Mugabe dies aged 95 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 ستمبر 2019
- ↑ http://www.nytimes.com/2004/10/24/travel/24zambia.html
- ↑ http://www.nytimes.com/2008/12/28/world/africa/28farmers.html?pagewanted=all
- ↑ تاریخ اشاعت: 15 اکتوبر 2012 — Libris-URI: https://libris.kb.se/katalogisering/ljx029b42ml1rn1 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 اگست 2018
- ↑ http://collection.britishmuseum.org/id/person-institution/191592
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb119518966 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0002136 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ↑ https://jis.gov.jm/information/awards/order-of-jamaica/
- ↑ The Daily Telegraph، Daily telegraph اور الديلي تلغراف
- ↑ The Daily Telegraph، Daily telegraph اور الديلي تلغراف — https://web.archive.org/web/20190402094610/http://iccr.gov.in/content/nehru-award-recipients — سے آرکائیو اصل
- ↑ http://lanic.utexas.edu/project/granma/1985.html
- ↑ https://www.arcgis.com/apps/MapTour/index.html?appid=2aef2dacfb15408ebdc99907a619c2ab
- ↑ https://www.bbc.com/urdu/world-49605977
- ↑ رابرٹ موگابے کے زوال کی اندرونی کہانی۔۔۔۔۔!!
- ↑ Afkare Muslim: زمباوے میں فوجی بغاوت، خاتونِ اول گریس موگابے اور سیاسی پس منظر
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 20 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2019