موزمبیق
موزمبیق (سرکاری طور پر جمہوریہ موزمبیق) افریقا کے جنوب-مشرق میں واقع ایک ملک ہے۔ اس کی سرحدیں مشرق میں بحر ہند، شمال میں تنزانیہ، شمال مغرب میں ملاوی اور زیمبیا، مغرب میں زمبابوے اور جنوب مغرب میں جنوبی افریقا اور سوازی لینڈ سے ملتی ہیں۔ موزمبیق کا دار الحکومت ماپوتو ہے۔
موزمبیق | |
---|---|
پرچم | نشان |
شعار(انگریزی میں: Come to where it all started) | |
ترانہ: | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 19°S 35°E / 19°S 35°E [1] |
پست مقام | |
رقبہ | |
دارالحکومت | ماپوتو |
سرکاری زبان | پرتگالی [2] |
آبادی | |
حکمران | |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 25 جون 1975 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | |
شرح بے روزگاری | |
دیگر اعداد و شمار | |
منطقۂ وقت | 00 |
ٹریفک سمت | بائیں [3] |
ڈومین نیم | mz. |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | MZ |
بین الاقوامی فون کوڈ | +258 |
درستی - ترمیم |
پہلی اور 5ویں صدی کے درمیان بانتو زبان بولنے والے شمال بعید اور مغرب سے ہجرت کرکے یہاں آئے۔ سواحلی اور بعد میں عرب بھی، نیز تجارتی بندرگاہیں اہل یورپ کی آمد تک ساحلوں پر موجود تھیں۔ 1498 میں واسکو ڈی گاما نے اس علاقہ کی سیاحت کی اور 1505 سے پرتگیزیوں نے اس پر اپنا استعمار قائم کیا۔ 1975 میں موزمبیق اس استعمار سے آزاد ہوا اور اس کے بعد جلد ہی عوامی جمہوریہ موزمبیق کی شکل اختیار کرلی۔ یہی وہ دور تھا جب موزمبیق میں زبردست خانہ جنگی برپا تھی، اس خانہ جنگی کا آغاز 1972 کو ہوا اور 1992 میں یہ خانہ جنگی ختم ہوئی۔ (سید سکندر شاہ رضوی)
پارک اور تفریحی مقامات
ترمیمدنیا کا عظیم سفاری پارک کروگر پارک سوازی لینڈ کے ساتھ ناماشا بارڈر کے قریب موجود ہے۔ یہ پانچ بگ Bigg5 کے لیے مشہور ہے، اس سے مراد پانچ بڑے جانور ہیں۔ ان پانچ بڑے جانوروں میں شیر گینڈا افریقی بینک ہاتھی اور چیتا شامل ہیں۔ مشہور ٹی وی چینل نیشنل جیوگرافک کی بہت ساری دستاویزی فلمیں کروگر پارک میں فلم بند ہوئی ہیں۔
قدرتی وسائل اور تجارت
ترمیمموزمبیق قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ملک کی اکثر معیشت کی بنیاد زراعت ہے، تاہم صنعت، بالخصوص ماکولات ومشروبات، کیمیاوی مصنوعات، المونیم اور پیٹرول کی صنعت آگے بڑھ رہی ہے۔ ملک کا سیاحتی شعبہ بھی ترقی پزیر ہے۔ جنوبی افریقا موزمبیق کا اہم تجارتی رفیق اور راست بیرونی سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے۔ نیز پرتگال، ہسپانیہ اور بیلجیم بھی اہم تجارتی شرکاء ہیں۔ 2001 سے موزمبیق اپنے سالانہ خام ملکی پیداوار (GDP) کے افزائشی اوسط کی بنا پر دنیا کے دس بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
زبانیں
ترمیمموزمبیق کی دفتری زبان پرتگیزی ہے، جبکہ ملک کی نصف آبادی اسے ثانوی زبان کی حیثیت سے استعمال کرتی ہے اور بہت کم ایسے افراد ہیں جو اسے اولین زبان کی حیثیت سے استعمال کرتے ہیں۔ مقامی طور پر سواحلی، مکھووا اور سینا زبانیں بڑے پیمانے پر بولی جاتی ہیں۔
مذاہب
ترمیمموزمبیق کا سب سے بڑا مذہب مسیحیت ہے، مسلم اور افریقی روایتی مذاہب کی اقلیتیں بھی کافی تعداد میں موجود ہیں۔ موزمبیق افریقی اتحاد اور دولت مشترکہ ممالک کا رکن ہے۔
وجہ تسمیہ
ترمیمملک کا نام موزمبیق پرتگیزیوں نے جزیرہ موزمبیق کے بعد رکھا تھا، موزمبیق نام موسی البیک یا موسی بن مبیکی سے مشتق ہے۔ یہ ایک عرب تاجر کا نام ہے جو سب سے پہلے جزیرہ پر پہنچا اور بعد میں وہیں سکونت اختیار کرلی۔
متعلقہ مضامین موزمبیق
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- Republic of Mozambiqueآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ govnet.gov.mz (Error: unknown archive URL) Official Government Portal
- Health Ministry
- Science and Technology Portal[مردہ ربط]
- ↑ "صفحہ موزمبیق في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2024ء
- ↑ https://www.cplp.org/id-2775.aspx — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اگست 2020
- ↑ https://books.google.com/books?id=W2oaAAAAMAAJ&dq=mozambique+drive+on+left&q=%22Mozambique+one+drives+on+the+the+left%22