رام ناتھ گوئنکا
رام ناتھ گوئنکا (انگریزی: Ramnath Goenka) (22 اپریل 1904– 5 اکتوبر 1991) ایک بھارتی اخبار کے ناشر تھے۔ انھوں نے دی انڈین ایکسپریس کو 1932ء میں شروع کیا تھا اور اسی کے فروغ کے لیے انڈین ایکسپریس گروپ شروع کیا جو کئی انگریزی اور بھارتی زبانوں کی مطبوعات کو فروغ دیتا ہے۔ ان کے سانحہ ارتحال کے بعد ان کی یاد میں رام ناتھ گوئنکا انعام قائم کیا گیا جو بھارت میں صحافت کے شعبے میں عمدہ کام کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز عمومًا ملک کی سر کردہ شخصیتوں کے ہاتھوں دیا جاتا ہے۔ سابق میں یہ انعام ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام اور رام ناتھ کووند کے ہاتھ دیا گیا تھا۔ یہ اعزاز ایک چنندہ کمیٹی کے ذریعے طے پاتا ہے اور عمومًا اس میں وسیع النظری اور ہمہ گیر جائزہ صاف دکھائی دیتا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں یہ اعزاز صحافت کے شعبے میں اپنا ایک منفرد مقام بنا چکا ہے۔
رام ناتھ گوئنکا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 اپریل 1904ء [1] دربھنگہ |
وفات | 5 اکتوبر 1991ء (87 سال)[1] ممبئی |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
جماعت | جن سنگھ |
مناصب | |
رکن مجلس دستور ساز بھارت | |
برسر عہدہ 6 جولائی 1946 – 24 جنوری 1950 |
|
عملی زندگی | |
پیشہ | کاروباری شخصیت ، سیاست دان ، صحافی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ، باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Ramnath-Goenka — بنام: Ramnath Goenka — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017