رُتھ ایلیس (9 اکتوبر 1926ء13 جولائی 1955ء) ایک برطانوی ماڈل اور نائٹ کلب کی ملازمہ تھی۔ وہ مملکت متحدہ میں پھانسی کی سزا پانے والی آخری عورت تھی۔ یہ سزا اسے عدالت کی جانب سے اپنے عاشق ڈیوڈ بلیکلے کے قتل کی پاداش میں سنائی گئی تھی۔[3]

رتھ ایلیس

معلومات شخصیت
پیدائش 9 اکتوبر 1926ء [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائل   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 جولا‎ئی 1955ء (29 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات پھانسی   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن سینٹ میری چرچ، ایمرشیم   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات سزائے موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ
متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ (–12 اپریل 1927)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ماڈل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اپنے بچپن میں رُتھ اپنے خاندان کے ساتھ رہائل (Rhyl) سے بیزینگسٹوک، ہیمپشائر منتقل ہوئی۔ اس کے بعد اپنی نوجوانی میں رتھ لندن کے راتوں کے کلب کی میزبان بن گئی، جس سے ایک انتشار پسندانہ زندگی موجود میں آئی جہاں اس کے تعلقات کئی مردوں کے ساتھ قائم ہوئے۔ انھی میں سے ایک ڈیوڈ بلیکلے بھی تھا جو ریس مقابلوں کا ڈرائیور تھا اور اس کی سگائی کسی اور خاتون سے ہو چکی تھی۔[3]

10 اپریل 1955ء کو ایسٹر اتوار کے موقع پر رتھ نے بلیکلے کو میگڈالا پب کے باہر گولیاں چلاتی ہوئی موت دے دیتی ہے۔ یہ پب ہیمپسٹیڈ میں واقع ہے۔ اس کے فوری بعد اسے ایک ایسے پولیس اہل کار نے گرفتار کیا جو بر سر خدمت نہیں تھا۔ جون 1955ء میں مقدمے کے دوران رتھ کو خاطی پایا گیا اور اسے سزائے موت سنائی گئی۔ 13 جولائی کو اسے ایچ ایم پریزن ہولووے میں پھانسی کی سزا دے دی گئی۔[4]

ابتدائی زندگی

ترمیم

رتھ کی پیدائش رہائل، شمالی ویلز میں ہوئی۔ وہ چھ بھائی بہنوں میں پانچویں مقام پر تھی۔ بچپن میں اس کا خاندان بیزینگسٹوک منقل ہو گیا جو ہیمپشائر میں ہے۔ اس کی ماں ایلیسابرٹا (برتھا) گوتھالز، ایک بلجین پناہ گزیں تھی؛ اس کا باپ آرتھر مانچسٹر میں ایک سیلو نواز تھا۔ شادیوں کے اندراج کی تفصلات دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ آرتھر ہارن بی (Arthur Hornby) نے ایلیزا بی گوتھالز (Eliza B. Goethals) سے 1920ء میں شادی کی تھی۔ آرتھر نے اپنے خاندانی نام کو رتھ کی بڑی بہن موریئیل کی پیدائش کے فوری بعد 1925ء میں تبدیل کر کے نیلسن کر دیا تھا۔[3] [5] [4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm1527583/ — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جولا‎ئی 2016
  2. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/21857 — بنام: Ruth Ellis — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب پ Dunn, Jane (2010). "Ruth Ellis," Oxford Dictionary of National Biography.
  4. ^ ا ب Blackhall, p. 95
  5. Jakubait, Muriel and Weller, Monica (2005). Ruth Ellis: My Sister's Secret life. Robinson Publishing. آئی ایس بی این 1-84529-119-0