رسومات ژاؤ (انگریزی: Rites of Zhou) (روایتی چینی حروف: 周禮) (پینین:Zhōu lǐ) افسرشاہی اور انتظامیہ پر مبنی متون کا مجماعہ ہے۔ اس کا اصلی نام ‘‘ژاؤ کے افسران“ کے نام ہے۔لیو زن نے بعد میں اس کا نام تبدیل کر دیا کیونکہ صحیفہ چین میں اسی نام سے ایک باب موجود ہے۔ صحیفہ رسومات اور صحیفہ آداب و رسومات کی طرح اس کتاب کو بھی ضائع ہونے سے بچایا گیا ہے۔اور مذکورہ دونوں صحائف کے ساتھ یہ رسومات ثلاثہ میں سے ایک ہے۔اور کنفیوشس کے بنیادی تعلیمات اور ادبیات عالیہ میں شمار ہوتی ہے۔ اپنے موضوع پر دیگر کتب کے برخلاف اس صحیفہ میں حکمران کے رسومات کسی بزرگ کے ذریعے ریاست کی تخلیق نہیں کرتے ہیں بلکہ افسر شاہی کے انتظام پر ہی قانع ہیں۔اس صحیفہ کو مغربی ژاؤ کے زمانہ میں مدون نہیں کیا گیا ہے بلکہ غالب گمان یہ ہے کہ اس میں متحارب ریاستوں کے دور کے سماج کی عکاسی کی گئی ہے۔[1]

رسومات ژاؤ
روایتی چینی 周禮
سادہ چینی 周礼

تصنیف

ترمیم

یہ کتاب اس وقت ظہور میں آئی جب اسے دوسری صدی قبل مسیح میں قدیم متون کے ذخیرہ میں شہزادہ لیو دی (劉德) ( وفات: 130 ق م) کے کتب خانہ سے دستیاب کیا گیا۔وہ ہان خاندان کے باد شاہ شاہ ویو کا چھوٹا بھائی تھا۔اس کے پہلے مصنف کا نام لیو شین ( 50 ق م تا 23ء) ہے۔ اس روایت کو سونگ خاندان نے بھی باقی رکھا اور وہی اس کے آخری مدون ثابت ہوئے۔ کہا جاتا ہے کہ لیو شین کی ترمیم حتمی ہے۔ 12ویں صدی اسے اہم پہچان ملی جب پانچ ادبیات عالیہ میں شمار کیا گیا۔ 19ویں اور 20ویں صدی میں کانگ یرونی کے بعد اس کتاب کو لیو شین کا فرضی واڑہ قرار دیا جاتا رہا۔ البتہ اکثر محققین کا خیال ہے کہ یہ تیسری صدی ق م کی تصنیف ہے۔ یو ینگشی کہتے ہیں کہ اس کا زمانہ تصنیف متحارب ریاستوں کا دور ہے۔[2][3][4] ان کا دعوی ہے کہ لفظ ژاؤ سے مراد ویسٹرن (مغربی) ژاؤ نہیں بلکہ شاہی ریاست ژاؤ ہے۔

 
رسومات ژاؤ کی عبارت پر مبنی کانسے کا ایک رتھ۔

کتاب چھہ ابواب پر مشتمل ہے۔[5][6]

  1. ۔ جنت کے افسران (地官司徒) - حکومت حکمرانی۔
  2. - زمین کے افسران (地官司徒)- ٹیکس اور زمین کی تقسیم کے بارے میں۔
  3. موسم بہار کے افسران (春官宗伯)- تعلیم اور سماجی و مذہبی ادارے۔
  4. - سرما کے افسران (夏官司馬)- فوج کے بارے میں۔
  5. خزاں کے افسران (秋官司寇)- عدلیہ اور انصاف کے بارے میں۔
  6. سرما کے افسران (冬官考工記)- آبادی، خطہ اور کھیتی باڑی کے بارے میں۔

یہ کتاب بنیادی طور پر ژاؤ حکومت کی افسرشاہی پر مشتمل ہے۔ اس میں حکومت کے تمام دفاتر کی تفصیل، اس کا کام اور عہدہ سنبھالنے کی اہلیت کو بیان کیا گیا ہے۔ مذکورہ چھہ ابواب ژاؤ حکومت کی چھہ وزارتوں کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ ان وزارتوں میں افسران کی پانچ سطحی درجہ بندی ہوتی تھی: وزیر (چنگ)، کونسلر (دا فو)، سینئر کلرک (شانگ شی)، درمیانہ کلرک (ژونگ شی) اور جونیئر کلرک (ژیا شی)۔ ہر وزارت کا بس ایک وزیر ہوتا تھا اور وہی وزارت کا بھی سربراہ بھی ہوتا تھا لیکن اس کے ما تحت متعدد کونسلر اور کلرک ہوا کرتے تھے جو الگ الگ کام انجام دیتے تھے۔

تجارت کے دستاویزات

ترمیم

موسم سرما کے دفاتر کے تحت تجارت کے دستاویز اور اندراج بھی موجود ہیں۔ اس ضمن میں ٹیکنالوجی، فن تعمیر، شہری پلاننگ اور دیگر موضوعات شامل ہیں۔ایک عبارت کچھ ہوں ہے “ ایک ماہر دستکار ریاست کے دار الحکومت کی تعمیر کرتاہے۔ وہ ایک جانب 9 لی چوراہا بناتا ہے؛ ہر جانب تین دروازے ہیں۔ دار الحکومت میں 9 جنو ب تا شمال اور 9 مشرق تا مغرب سڑکیں ہیں۔ شمال تا جنوب سڑکوں کا عرض 9 چوپہیا گاڑی کے برابر ہے۔ “

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Benjamin Elman, Martin Kern 2010 p.17,41. Statecraft and Classical Learning: The Rituals of Zhou in East Asian History. https://books.google.com/books?id=SjSwCQAAQBAJ&pg=PA17
  2. "Zhou Ritual Culture and its Rationalization" (PDF)۔ Indiana University۔ 28 مارچ 2016 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2016 
  3. "Rites of Zhou - Classics of Confucianism"۔ Cultural China۔ Shanghai News and Press Bureau۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2016 
  4. Ulrich Theobald۔ "Chinese History - Zhou Period Literature, Thought, and Philosophy"۔ China Knowledge۔ 12 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2016 
  5. "Zhouli (Chinese ritual text)"۔ Encyclopædia Britannica۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2011 
  6. "Cultural Invigoration - Books"۔ Taipei: National Palace Museum (國立故宮博物院)۔ 03 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2011