رسومات ثلاثہ
رسومات ثلاثہ کنفیوشس کی تعلیمات و نظریات پر مبنی تین کتابوں کا نام ہے۔وہ تین کتابیں رسومات ژاؤ، صحیفہ رسومات اور صحیفہ آداب و رسومات ہیں۔ تینوں کتابوں کا دور کم و بیش متحارب ریاستوں کا دور ہے۔ ان کا شمار چینی ادبیات عالیہ میں ہوتا ہے۔ اپنے زمانے کی مشہور یہ تینوں کتابیں اپنے اپنے موضوع پر شاہکار ہیں اور اپنی مثال نہیں رکھتیں۔ کتابیں جلانے اور علما کو زندہ دفن کرنے کی مہم کے تحت 213 ق م میں چن شی ہوانگ کے عہد حکومت میں کنفیوشس کی تعلیمات پر مشتمل کتب اور ادبیات کو جلاکر ختم کر دیا گیا تھا لیکن چن خاندان ایک دہائی کے عرصہ میں ہی تباہ ہو گیا اور کنفیوشس مت کے علما کو وہ کتابیں زبانی یاد تھیں لہذا ہان خاندان کے ابتدائی دور میں ان کو پھر سے لکھا اور مدون کیا گیا۔
صحیفہ رسومات
ترمیمصحیفہ رسومات متحارب ریاستوں کے دور کی سلطنت ژؤ خاندان کے عہد حکومت میں انتظامیہ ،رسومات اور سماجی تقریبات سے متعلق معلومات کا مجموعہ ہے۔صحیفہ آداب و رسومات چین کی پانچ ادبیات عالیہ میں سے ایک ہے جسے کنفیوشس مت کے بنیادی ماخذ میں شمار کیا جاتا ہے۔اسی لیے اسے رسومات کا ادب عالیہ یا لیجینگ بھی کہا جاتا ہے۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کتاب کا نام پہلے رسومات کا ادب عالیہ یا لیجینگ ہی تھا جسے دائی شینگ نے بدل کر صحیفہ آداب و رسومات کر دیا۔ یہ صحیفہ غیر متعین اور مختلف تاریخوں اور عہد کے آباد و رسومات پت مبنی معلومات اور متون کا مجموعہ ہے۔[1] اس موضوع کی دوسری کتابوں جیسے رسومات ژاؤ اور صحیفہ آداب و رسومات کے ڈھانچہ کے برعکس یہ صحیفہ آزاد انداز میں لکھا گیا ہے۔ متن کے اعتبار سے اس میں صحیفہ ادب کے رسوماتی الفاظ و اصطلاحات کی کی تشریح بھی ملتی ہے۔اس کے علاوہ کنفیوشس کی زندگی اور تعلیمات پر مشتمل کئی صفحات موجود ہیں۔[2]
رسومات ژاؤ
ترمیمرسومات ژاؤ (روایتی چینی حروف: 周禮) (پینین:Zhōu lǐ) افسرشاہی اور انتظامیہ پر مبنی متون کا مجماعہ ہے۔ اس کا اصلی نام ‘‘ژاؤ کے افسران“ کے نام ہے۔لیو زن نے بعد میں اس کا نام تبدیل کر دیا کیونکہ صحیفہ چین میں اسی نام سے ایک باب موجود ہے۔ صحیفہ رسومات اور صحیفہ آداب و رسومات کی طرح اس کتاب کو بھی ضائع ہونے سے بچایا گیا ہے۔اور مذکورہ دونوں صحائف کے ساتھ یہ رسومات ثلاثہ میں سے ایک ہے۔اور کنفیوشس کے بنیادی تعلیمات اور ادبیات عالیہ میں شمار ہوتی ہے۔ اپنے موضوع پر دیگر کتب کے برخلاف اس صحیفہ میں حکمران کے رسومات کسی بزرگ کے ذریعے ریاست کی تخلیق نہیں کرتے ہیں بلکہ افسر شاہی کے انتظام پر ہی قانع ہیں۔اس صحیفہ کو مغربی ژاؤ کے زمانہ میں مدون نہیں کیا گیا ہے بلکہ غالب گمان یہ ہے کہ اس میں متحارب ریاستوں کے دور کے سماج کی عکاسی کی گئی ہے۔
صحیفہ آداب و رسومات
ترمیمصحیفہ آداب و رسومات عہد بہار و خزاں میں مشہور اور قابل عمل و تقلید کتاب تھی۔ چینی ادبیات عالیہ میں شامل صحیفہ آداب و رسومات ژؤ خاندان کے عہد حکومت میں سماجی اخلاقیات اور تقاریبی رسومات پر مبنی ایک کتاب ہے۔ صحیفہ آداب و رسومات رسومات ثلاثہ میں سے ایک صحیفہ ہے۔ دیگر دو صحیفہ رسومات اور رسومات ژاؤ ہیں۔ ان تینوں صحیفوں کو کنفوشس کی تعلیمات و اخلاقیات کا منبع و مرجع شمار کیا جاتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Annotated Edition of "The Book of Rites""۔ World Digital Library۔ 1190–1194۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2013
- ↑ Max Müller، مدیر (1879)۔ "Preface"۔ The Sacred Books of China۔ The Sacred Books of the East۔ 3۔ Trans. James Legge۔ Oxford: Clarendon Press۔ صفحہ: xviii–xix۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2011