رشید وارثی
اردو زبان کے نعتیہ شاعر
رشید وارثی (پیدائش: اگست 1947ء - وفات: 11 جون 2009ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نعتیہ شاعر، نعت کے محقق اور نقاد تھے۔ وہ اگست 1947ء کو بریلی، اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام عبد الرشید خان تھا لیکن رشید وارثی کے قلمی نام سے مشہور ہوئے۔ وہ اردو کے معروف شاعر ستار وارثی کے فرزند اور رئیس وارثی کے بھائی تھے۔ انھوں نے اردو اور اسلامیات میں ایم اے کی اسناد حاصل کیں۔ اسلامیات میں ایم فل کیا۔ ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی سے بھی وابستہ رہے۔ نعتیہ کلام کا مجموعہ خوشبوئے التفات، شرح اسماء النبی (2007ء) اور اُردو نعت کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ (ناشر: نعت ریسرچ سنٹر) شائع ہو چکی ہے۔ رشید وارثی 15 جون 2009ء کو کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے۔ انھیں شاہ فیصل کالونی کراچی کے کالونی گیٹ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔[1][2]
رشید وارثی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1947ء بریلی ، اتر پردیش |
وفات | 11 جون 2009ء (61–62 سال) کراچی ، پاکستان |
شہریت | پاکستان |
والد | ستار وارثی |
عملی زندگی | |
تعلیمی اسناد | ایم اے ، ایم فل |
پیشہ | شاعر ، ادبی نقاد |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اکرم کنجاہی، تقسیم ہند کے بعد نعت نگاری، اردو سخن لیہ، پاکستان، 2023ء، ص 288
- ↑ ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات نعت گویان پاکستان، نعت ریسرچ سینٹر کراچی، 2015ء، ص 54