رضوان الزماں
رضوان الزماں خان (پیدائش: 4 ستمبر 1961ء کراچی، سندھ) پاکستان کے سابق کرکٹر ہیں جنہوں نے 1981ء سے 1989ء تک 11 ٹیسٹ اور 3ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے۔ رضوان الزماں خان نے دائیں ہاتھ کے عمدہ بیٹسمین اور لیگ بریک گگلی بولنگ کرتے تھے۔ انہوں نے پاکستان کے علاوہ کراچی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی طرف سے کرکٹ مقابلوں میں حصہ لیا[1]
![]() | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | رضوان الزمان خان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | 4 ستمبر 1961ء کراچی, سندھ, پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | لیگ بریک، گوگلی گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 88) | 13 نومبر 1981 بمقابلہ آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 24 فروری 1989 بمقابلہ نیوزی لینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 37) | 21 نومبر 1981 بمقابلہ ویسٹ انڈیز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 27 جنوری 1987 بمقابلہ بھارت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1976/77–1989/90 | کراچی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1978/79–1999/00 | پی آئی اے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1983/84-1991/92 | کراچی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: Cricket Archive، 12 اگست 2012 |
ٹیسٹ کیرئرترميم
رضوان الزماں کو 1981ء میں آسٹریلیا کے خلاف پرتھ کے مقام پر ٹیسٹ کیپ سے نوازا گیا۔جس میں انہوں نے صرف 8 رنز بنائے۔ 1982ء میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے دورئہ پاکستان میں انہیں 2 ٹیسٹ کھیلنے کا موقع ملا۔ کراچی میں انہوں نے 42 اور 10 جبکہ فیصل آباد میں 36 اور 15 کا جادو جگایا لیکن اس میچ میں ان کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے 39 رنز دے کر 3 سری لنکن کھلاڑیوں کی اننگز کو ختم کیا۔ سری لنکا نے پہلی اننگ میں 454 رنز بنائے تھے۔ سدھاتھ ویٹمنی 157، رائے ڈیاس 98 اور رنجن مادھوگالے 91 کے ساتھ ٹیم کے اس سکور کے معمار بنے۔ اقبال قاسم 141/6، رضوان الزماں 26/3 اور وسیم راجہ 66/1 کے ساتھ بولنگ کے شعبے میں نمایاں رہے۔ رضوان نے ٹیسٹ میں 36 رنز تو بنائے مگر اس کیلئے انہوں نے 143 بالوں کا 214 منٹ سامنا کرکے سب کو تنقید کرنے کا موقع دیا۔ وکٹ کیپر اشرف علی نے 58 اور راشد خان نے 43 رنز کے ساتھ ٹیم کے سکور کو 270 رنز تک تقویت دی۔ رضوان دوسری اننگ میں کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکے اور ٹیسٹ برابری پر ختم ہوا۔ 1986ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں وہ دونوں اننگوں میں کل ملا کر 3 رنز ہی بنا سکے۔ 1987ء میں بھارت کے دورہ پر انہوں نے چنائی میں 54 ناقابل شکست اور کولکتہ میں 60 رنز کی عمدہ باریاں کھیل کر ناقدین کے منہ بند کئے۔ احمد آباد میں بھی انہوں نے 58 رنز کی ایک شاندار اننگ ترتیب دی۔ بنگلور اور جے پور کے ٹیسٹوں میں بھارتی بولرز نے انہیں رنز بنانے سے روکے رکھا۔ 1989ء میں دورئہ نیوزی لینڈ ان کی آخری ٹیسٹ سیریز ثابت ہوا جہاں انہوں نے ولنگٹن اور آکلینڈ کے دو ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 33 رنز بنائے۔
ون ڈے کیریئرترميم
رضوان الزماں کو 1981ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ سیریز کرکٹ کپ کے ایک میچ میں میلبورن کے مقام پر ٹیسٹ کیپ کا حقدار سمجھا گیا۔جہاں اس نے 14 رنز بنائے اور 2 کھلاڑیوں کو کیچ کی صورت میں آئوٹ کیا۔ اس پہلے ون ڈے کے بعد انہیں 5 سال تک ایک روزہ مقابلوں سے باہر رکھا گیا تاہم 1986-87ء میں انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیالکوٹ اور بھارت کے خلاف اندور کے مقام پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا تاہم وہ توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے سے قاصر رہے۔
اعداد و شمارترميم
رضوان الزماں نے 11 ٹیسٹ میچوں کی 19 اننگز میں ایک مرتبہ ناٹ آئوٹ رہ کر 345 رنز حوالہ بیٹ کئے جس کی اوسط 19.16 رہی۔ 60 ان کی کسی ایک اننگ کا سب سے زیادہ سکور تھا۔ 3 نصف سنچریاں اور 4 کیچ ان کے کھاتے میں درج ہیں جبکہ 3 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں 14 کے زیادہ سے زیادہ سکور کے ساتھ ان کا مجموعی سکور 20 رہا۔ رضوان الزماں نے 205 فرسٹ کلاس میچوں کی 357 اننگز میں 25 دفعہ ناٹ آئوٹ رہ کر 14452 رنز کا بڑا ہدف عبور کیا۔ 43.53 کی اوسط سے سامنے آنے والے اس مجموعے میں 217 ناقابل شکست رنز ان کی بہترین انفرادی اننگز تھی۔ فرسٹ کلاس کیریئر کے دوران انہوں نے 43 سنچریاں اور 70 نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ 120 کیچز ان کی فیلڈنگ میں متحرک کردار پیش کررہے تھے۔ بولنگ کے شعبے میں ٹیسٹ کرکٹ میں 4 وکٹیں ان کے کھاتے میں درج ہیں۔ 3/26 ان کی کسی ایک اننگ کی بہترین جبکہ 3/39 ان کی کسی ایک ٹیسٹش میں بہترین کارکردگی ہے جس کے نتیجے میں انہیں 11.50 کی اوسط حاصل ہوئی۔ فرسٹ کلاس میچوں میں 1935رنز دے کر 87 وکٹیں ان کے کھاتے میں درج ہیں۔ 5/16 کسی ایک اننگ کی بہترین کارکردگی ہے جبکہ انہیں 22.24 کی اوسط ملی۔