رینے ڈیکارٹ
رینے ڈیکارٹ فرانسیسی ریاضی دان اور جدید فلسفے کا بانی تھا۔ تورین میں پیدا ہوا۔ پیرس میں ریاضی، طبیعیات اور الہیات کی تعلیم حاصل کی۔ کم سنی ہی میں تمام ممتاز فلسفیوں کی کتابیں پڑھ لی تھیں۔ فلسفے کے ساتھ ریاضی سے بھی خاص شغف تھا۔ اس نے الجبرا اور جیومیٹری کے امتزاج کا ایک خاص طریقہ ایجاد کیا جسے اب تحلیلی ہندسہ Analytic Geomentry کہتے ہیں۔ فلسفے پر متعدد کتابیں تصنیف کی جن میں مراقیات اور اصول فلسفہ جدید فلسفے پر اعلی درجے کی تصانیف شمار کی جاتی ہیں۔ اس نے علم کے تمام شعبوں میں ریاضی کے اصولوں اور قاعدوں کا اطلاق کرنے کا طریقہ وضع کیا اور یہ اس کے فلسفے کا بنیادی پہلو ہے۔ وہ خیالی مظاہر کو بھی طبیعی اور کیمیاوی اصول کے ماتحت سمجھتا ہے۔ سائنس میں اس نے روایت کا ساتھ نہ دیا بلکہ فرانسس بیکن کے استقرائی طریق کی پیروی کی۔ تاہم مشاہدے اور تجربے سے زیادہ منطق اور عقل پر انحصار کیا۔ فلسفے پر اس کا اثر گہرا ہے۔ بعض نقاد اسے بابائے فلسفۂ جدید کہتے ہیں۔
رینے ڈیکارٹ | |
---|---|
(فرانسیسی میں: René Descartes)،(لاطینی میں: Renatus Cartesius) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 31 مارچ 1596ء [1][2][3][4][5][6][7] |
وفات | 11 فروری 1650ء (54 سال)[1][2][3][4][5][6][7] اسٹاک ہوم [1][8][9] |
وجہ وفات | نمونیا [4] |
مدفن | ساں جرمین دے پرے (ایبی) [4][10] |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | فرانس |
رکن | فرانسیسی اکادمی برائے سائنس |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ لیڈن یوتریخت یونیورسٹی |
پیشہ | فلسفی [4][11][12]، ریاضی دان [11][12][13]، ماہر موسیقیات ، طبیعیات دان [11][12]، ماہر فلکیات ، موسیقی کا نظریہ ساز ، فوجی افسر ، مصنف [14] |
مادری زبان | فرانسیسی |
پیشہ ورانہ زبان | لاطینی زبان [15]، فرانسیسی [16][15][17] |
شعبۂ عمل | فلسفہ [18]، ماوراء الطبیعیات ، علمیات [18]، ریاضی [18]، میکانیات ، عقلیت [18]، طبیعیات [18]، بصریات [18]، نظریہ موسیقی [18]، آواز [18] |
مؤثر | افلاطون ، ارسطو ، ایکویناس سینٹ |
تحریک | عقلیت |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ عنوان : Descartes, René — اشاعت: دائرۃ المعارف بریطانیکا 1911ء
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11899775j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11899775j — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اگست 2017
- ^ ا ب پ ت ٹ Renatus Cartesius
- ^ ا ب René Descartes
- ^ ا ب RKDartists ID: https://rkd.nl/artists/435090 — بنام: René Descartes — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6mc943m — بنام: René Descartes — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118524844 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Декарт Рене — ربط: https://d-nb.info/gnd/118524844 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 ستمبر 2015
- ↑ https://www.lexpress.fr/culture/art/mais-ou-etait-passee-la-tete-de-descartes_1726031.html
- ↑ Renatus Cartesius
- ↑ https://cs.isabart.org/person/26235 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990001725 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 ستمبر 2023
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990001725 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11899775j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/5220707
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990001725 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
ویکی ذخائر پر رینے ڈیکارٹ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |