زاہدہ خاتون شیروانی
بھارتی مصنف
زاہدہ خاتون شیروانی (18 دسمبر 1894ء– 2 فروری 1922ء) اردو زبان کی ایک شاعرہ اور لکھاری اور حقوق نسواں کی ایک علمبردار بھی تھیں۔ وہ اپنا قلمی نام ز خ شین رکھتی تھیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اس دور کے مسلم خاندان میں عورتوں کی شاعری کو برا سمجھا جانا تھا۔ وہ ایک امیر خاندان شیروانی کی فرد تھیں۔ نسوانی احساس کی حامل ان کی غزلیں جوانوں میں بہت مقبول تھیں۔
زاہدہ خاتون شیروانی ز خ ش | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 دسمبر 1894ء بھیکم پور، علی گڑھ، ہندوستان |
وفات | 2 فروری 1922ء (27 سال) بھیکم پور، علی گڑھ، ہندوستان |
قومیت | ہندوستانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
وجہ شہرت | شاعری،حقوق نسواں |
کارہائے نمایاں | ینگ شیروانی لیگ |
درستی - ترمیم |
وفات
ترمیمزاہدہ خاتون کا انتقال 27 سال کی عمر میں 2 فروری 1922ء کو بھیکم پور میں ہوا۔[1]