زلزلہ کشمیر 2019ء
زلزلہ کشمیر 2019ء 24 ستمبر 2019ء کو پاکستان میں آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں محسوس کیا جانے والا سال 2019ء کا سب سے بڑا زلزلہ تھا [1] جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 تھی۔26 ستمبر کی اطلاعات کے مطابق اِس زلزلے سے ضلع میرپور میں 38 افراد جاں بحق اور 723 افراد زخمی ہوئے۔[2] علاوہ ازیں اِس زلزلے کو پاکستانی پنجاب، کشمیر، بھارت کے شمالی علاقوں بالخصوص اُترا کھنڈ، بھارتی پنجاب اور نئی دہلی میں بھی محسوس کیا گیا۔[3]
یو ٹی سی وقت | 2019-09-24 11:01:55 |
---|---|
آئی ایس سی واقعہ | 616494855 |
یو ایس جی ایس -اے این ایس ایس | کومکیٹ |
تاریخ * | 24 ستمبر 2019ء |
مقامی وقت | 16:01:55 پاکستان کا معیاری وقت |
شدت | 5.6 |
گہرائی | 10 کلومیٹر (33,000 فٹ) |
مرکز | 33°06′22″N 73°45′58″E / 33.106°N 73.766°E |
قسم | زوردار جھٹکا |
متاثرہ علاقے | پاکستان |
ز س ز. شدت | شدید طاقتور |
اموات | 38 افراد جاں بحق 723 افراد زخمی |
* فرسودہ | دستاویز دیکھیے. |
زلزلے کے بعد دوسرا زلزلہ
ترمیم26 ستمبر 2019ء کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر میرپور شہر میں4.7 ریکٹر اسکیل کا زلزلہ دوبارہ محسوس کیا گیا جس سے میرپور شہر میں 67 افراد زخمی ہوئے۔[4] اِس زلزلے کی زمینی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔[5]
نقصانات
ترمیماِس زلزلے سے ضلع میرپور اور ضلع بھمبر میں 135 مکانات منہدم ہوئے اور 319 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ دینہ سے میرپور جانے والے قومی شاہراہ جاتلاں روڈ 14 کلومیٹر تک اِس زلزلے میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔[6][7] قومی ادارہ برائے بندوبستیٔ آفات کے مطابق اِس زلزلے سے زیادہ نقصان جہلم اور ضلع میرپور میں ہوا ۔[8] جہلم میں اپر جہلم نہر کے بند ٹوٹ جانے کے باعث نہر کا پانی مختلف دیہات میں داخل ہو گیا۔ لیکن جلد ہی پاک فوج کے دستوں نے اِس نہر کی مرمت کردی جس سے اُس نہر کا پانی دیہات میں داخل ہونے سے رک گیا [9] سرکاری اطلاعات کے مطابق اِس زلزلے میں منگلا ڈیم محفوظ رہا لیکن اُس کا پاور ہاؤس (بجلی گھر) بند کر دیا گیا جس سے قومی ادارہ بجلی کو 900 میگاواٹ کا نقصان اُٹھانا پڑا۔ [10]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Shoddy homes worsen Pakistan earthquake damage"۔ Reuters (بزبان انگریزی)۔ 26 ستمبر 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2019
- ↑ National Disaster Management Authority (26 ستمبر 2019)۔ "NDMA Situation Report No. 04 – Mirpur Earthquake 2019 (Dated – 26 ستمبر 2019 @ 1530 hours)" (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2019
- ↑ "Tremors In Delhi, Parts Of North India After 6.3 Magnitude Earthquake In Pakistan"۔ NDTV.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2019
- ↑ Tariq AFP, Naqash (26 ستمبر 2019)۔ "67 injured as shallow tremor rocks Mirpur, Jhelum and adjoining areas"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2019
- ↑ Jacob Koshy (26 ستمبر 2019)۔ "Fresh quake near India-Pakistan border"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2019
- ↑ National Disaster Management Authority (26 ستمبر 2019)۔ "NDMA Situation Report No. 04 – Mirpur Earthquake 2019 (Dated – 26 ستمبر 2019 @ 1530 hours)" (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2019
- ↑ Tariq Naqash Chaudhry, Fahad (25 ستمبر 2019)۔ "Death toll from quake climbs to 38 as relief operations continue"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 ستمبر 2019
- ↑ "30 dead, over 370 injured as quake jolts Pakistan-occupied Kashmir"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ 24 ستمبر 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 ستمبر 2019
- ↑ "30 dead, over 370 injured as quake jolts Pakistan-occupied Kashmir"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ 24 ستمبر 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 ستمبر 2019
- ↑ "30 dead, over 370 injured as quake jolts Pakistan-occupied Kashmir"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ 24 ستمبر 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 ستمبر 2019