الناصر فرج یا ناصر الدین فرج ( عربی: الناصر زين الدين فرج ؛ د. 1399–1405, 1405–1412 ) یا فرج بن برقوق، سنہ 1386ء میں پیدا ہوئے اور اپنے والد سیف الدین برقوق کے بعد جولائی 1399ء میں مصر کی مملوک سلطنت کے برجی خاندان کے دوسرے سلطان کے طور پر الناصر کے لقب سے فائز ہوئے۔ [1] ان کی عمر صرف تیرہ برس تھی جب وہ اپنے والد کی ناگہانی موت پر سلطان بنے۔ [1] ان کے دور حکومت، تیمرلین (تیمور لنگ یا تیمور بیگ گورکانی) کے حملوں کے وجہ سے انتشار، طوائف الملوکی اور ہیجان انگیز تھا، جس میں سنہ 1400ء میں دمشق کی بربادی، قاہرہ میں مسلسل بغاوتیں، شام کے امیروں کے ساتھ نہ ختم ہونے والے تنازعات (سلطان کے ساتھ اور بھی آپس میں لڑ رہے تھے)، [2] طاعون اور قحط کے ساتھ جس نے مملکت کی آبادی کو ایک تہائی تک کم کر دیا۔ [1]

زین الدین فرج
سلطان مصر و شام
جون، 1399 – 20 ستمبر، 1405ء
پیشروبرقوق
جانشینعزالدین عبدالعزیز
شریک حیات
  • خاوند فاطمہ
  • لا افلح من ظلما
  • ثریا
نسل
  • غرس الدین خلیل
  • خاوند آسیہ
  • خاوند شاکرا
  • خاوند ستیتا
والدسیف الدین برقوق
والدہخاوند شیرین
پیدائشسنہ 1386ء کے لگ بھگ
وفات23 مئی 1412(1412-50-23) (عمر  25–26 سال)
دمشق
مذہباسلام

ستمبر، 1405ء میں، فرج ارد گرد کی سازشوں سے خوفزدہ تھے، اس لیے وہ اپنا تخت چھوڑ کر چلے گئے اور ان کی جگہ ان کے بھائی عزالدین عبد العزیز نے لے لی، پھر اسی سال نومبر میں انھوں نے دوبارہ اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ [1]

اپنے دور حکومت کے اختتام پر وہ ایک جابر حکمران بن گیا جو بالآخر اسے بعلبیک میں شام کے امیروں کے ساتھ ساتویں اور آخری لڑائی میں لے گیا۔ جنگ میں شکست کھا کر دمشق کے قلعے کی طرف بھاگا۔ [1] مگر فرار ہونے میں ناکام ہونے کے بعد اس نے ہتھیار ڈال دیے اور 23 مئی، 1412ء کو ایک کرائے کے قاتل نے اسے جیل کی کوٹھری میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ [1] امیروں نے خلیفہ المستعین باللہ کو عارضی اقدام کے طور پر تخت پر بٹھایا۔ [1] فرج کو دمشق کے باب الفرادیس قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج William Muir (1896)۔ The Mameluke; or, Slave dynasty of Egypt, 1260-1517, A. D.۔ Smith, Elder۔ صفحہ: 121128 
  2. Clément Onimus (2019)۔ Les maîtres du jeu : Pouvoir et violence politique à l'aube du sultanat mamlouk circassien (784-815/1382-1412) (بزبان فرانسیسی)۔ Éditions de la Sorbonne۔ ISBN 9791035105440