ساوتری بائی پھلے پونہ یونیورسٹی

ساوتری بائی پھلے پونہ یونیورسٹی جس کا پرانا نام پونہ یونیورسٹی ہے مغربی بھارت میں ریاست مہاراشٹر کے شہر پونہ میں واقع ایک یونیورسٹی ہے جو 1949ء میں قائم ہوئی۔ یونیورسٹی کا رقبہ 411 ایکڑ (1.66 کلومیٹر) پر محیط ہے[2] اور اس میں 43 شعبے مصروف عمل ہیں۔ اس یونیورسٹی کا نام ساوتری بائی پھلے کے نام پر رکھا گیا ہے جو انیسویں صدی عیسوی کی ایک سماجی مصلح تھی اور خواتین کی تعلیم و آزادی کی زبردست داعی تھیں۔ پونہ شہر میں واقع کالج، شعبے اور تحقیقی ادارے اس یونیورسٹی سے ملحق ہیں۔

ساوتری بائی پھلے پونہ یونیورسٹی
ساوتری بائی پھلے پونہ ودیا پیٹھ
سابقہ نام
  • پونہ یونیورسٹی
شعارयःक्रियावान् स पण्डितः (سنسکرت)
اردو میں شعار
"دانشمند وہ ہے جو محنت جاری رکھتا ہے"[1]
قسمعوامی جامعہ
قیام10 فروری 1949ء (1949ء-02-10)
چانسلرگورنر مہاراشٹر
وائس چانسلرنتن کرمالکر
مقامپونے، ، بھارت
کیمپسشہری علاقہ
وابستگیاںUGC
ویب سائٹwww.unipune.ac.in

تاریخ

ترمیم

پونہ یونیورسٹی 10 فروری 1949ء کو پونہ یونیورسٹی ایکٹ کے تحت قائم ہوئی، اس قانون کو بمبئی کی مجلس قانون ساز نے 1948ء میں منظور کیا تھا۔[3] ایم آر جیکر اس کے پہلے شیخ الجامعہ (وائس چانسلر) بنے۔ سنہ 1948ء میں یونیورسٹی کے قیام اور جیکر کے پہلے شیخ الجامعہ بننے کے اعلان کے بعد اس کا پہلا دفتر نظام گیسٹ ہاؤز میں قائم کیا گیا جو لا کالج روڈ پر واقع بھنڈارکر اوریئنٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا حصہ تھا۔ 1 جون 1949ء تک یہ دفتر یہیں قائم رہا پھر اسے موجودہ عمارت میں منتقل کیا گیا جسے اصلاً گورنر ہاؤز کہا جاتا تھا۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ عمارت بمبئی کے گورنر کی موسمی قیام گاہ تھی۔[4]

بی جی کھیر، وزیر اعلی اور بمبئی حکومت کے وزیر تعلیم نے یونیورسٹی کے لیے بڑا قطعہ اراضی مختص کرنے میں خاصا تعاون کیا اور یوں اسے 411 ایکڑ رقبے پر مشتمل قطعہ اراضی دیا گیا۔[3]

یونیورسٹی کا محل وقوع بھی تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔ تیسری انگریز مرہٹہ جنگ کے دوران میں معرکہ کھڑکی کے کچھ واقعات اسی زمین پر پیش آئے تھے جہاں آج یونیورسٹی قائم ہے۔ یونیورسٹی کی مرکزی عمارت سنہ 1864ء میں تعمیر کی گئی تھی اور گورنر ہاؤز کے نام سے معروف تھی۔

اگست 2014ء کو ساوتری بائی پھلے کے اعزاز میں پونہ یونیورسٹی کا نام بدل کر ساوتری بائی پھلے پونہ یونیورسٹی کیا گیا۔ ساوتری بائی برطانوی ہندوستان کی سماجی مصلح اور خواتین اور دلت برادریوں کی تعلیم و آزادی کی زبردست داعی تھی۔ سنہ 1848ء میں انھوں نے اپنے خاوند جیوتی راؤ پھلے کے ساتھ مل کر ہندوستان کا پہلا لڑکیوں کا اسکول قائم کیا تھا۔[5]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Motto in English – Pune University Emblem Details"۔ University of Pune۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-07-22
  2. "The University of Pune Campus"۔ University of Pune۔ 2010۔ 29 ستمبر 2011 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2011 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  3. ^ ا ب "Pune University History"۔ Pune University۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-21
  4. University of Pune turns 65 : Nizam Guest House to Oxford of the East
  5. "It's Savitribai Phule Pune University"۔ Times Of India۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-08-07

بیرونی روابط

ترمیم