ساہو (سنسکرت میں معنی ۔ فتح آپ کی ہو) 2019 کی بھارتی ایکشن تجسس خیز فلم ہے جس کے مصنف اور ہدایت کار سوجیتھ ہیں، اس فلم کو وامسی کرشنا ریڈی ، پرومود اپلاپتی اور بھوشن کمار نے یو وی کریشنز کے تحت پروڈیوس کیا ہے اس فلم کے مرکزی ستارے پربھاس، شردھا کپور اور نیل نتن موکیش ہیں۔[6][7] فلم کی تیاری جون 2017ء سے شروع ہو ئی ۔ ساہو کے لیے پرنسپل فوٹو گرافی کا آغاز اگست 2017 میں ہوا تھا۔ فلم بندی ہندوستان ، متحدہ عرب امارات ، رومانیہ اور آسٹریا میں ہوئی تھی اور اس کا آغاز آئی ایم اے ایکس کیمروں سے کیا گیا تھا۔ 350 کروڑ کے بجٹ پر تیار کی جانے والی یہ بھارتئ فلموں کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم کی موسیقی اور گیت  تنیش باگچی، گرو رندھاوا، بادشاہ، شنکر – احسان – لوئے اور جبران نے تیار کیے۔ ساہو کو 30 اگست 2019 میں  سینما گھروں اور آئی ایم اے ایکس میں بھارت میں ریلیز کیا گیا۔[8]

ساہو
ہدایت کارسوجیتھ ریڈی
پروڈیوسروی۔ وامسی کرشنا ریڈی
پرمود
تحریر
  • سوجیتھ
  • (کہانی، منظر نویسی، اور تیلگو بول)
  • کے جی آر اشوک
  • (تمل بول)
  • عباس دلال
  • حسین دلال
  • (ہندی بول)
ستارے
موسیقیشنکر، احسان، لوئے
سنیماگرافیآر۔ مدھی
ایڈیٹرسریکر پراساد
پروڈکشن
کمپنی
یو وی کریشنز
ٹی سیریز
تقسیم کاراے اے فلم (بھارت)
یش راج فلمز
پھارس فلم (بین الاقوامی)[1]
تاریخ نمائش
  • 30 اگست 2019ء (2019ء-08-30)[2]
دورانیہ
170 منٹ[3]
ملکبھارت
زبان
  • ہندی
  • تمل
  • تیلگو
بجٹ350 کروڑ[4]
باکس آفساندازاً۔ 424 کروڑ[5]

اداکار

ترمیم

فلم کی کہانی

ترمیم

فلم کی کہانی ایک ایسے انٹرنیشنل جرائم پیشہ گروہ کے گرد گھومتی ہے جس کر سرغنہ رائے (جیکی شروف) کی موت کے بعد لڑائی پھوٹ پڑتی ہے ، جبکہ خفیہ ایجنسیاں بھی اپنے مفاد کے لیے اس کام میں لگی ہوئی ہیں۔

فلم کی شروعات ایک ایسے انٹرنیشنل جرائم پیشہ گروہ کی کہانی سے ہوتی ہے جو بھارت سے دور واہجی نامی (تخیلاتی) شہر میں سرگرم عمل ہے۔ اس گروہ کا سربراہ پرتھوی راج (ٹینو آنند) بیماری سے مفلوج ہونے کے بعد اپنے کروہ کی باگ دوڑ اپنے بیٹے دیوراج (چنکی پانڈے) کی بجائے اپنے خاص ساتھی اور کارندے رائے (جیکی شروف) کے حوالے کردیتا ہے۔قانون کے شکنجے سے بچنے کے لیے رائے اپنے جرائم پیشہ گروہ کو پس پردہ رکھ کر  ایک بزنس ایمپائر کھڑا کرتا ہے، اس کے اس بزنس میں پرنس (مہیش منجریکر)، دیوراج (جن کی پانڈے)، کلکی (مندرا بیدی) اس کے مددگار ہیں۔ رائے اپنے بزنس کی جڑیں ہندوستان میں پھیلانے کا ارادہ کرتا ہے، مگر بھارتی سینٹرل منسٹر راماسوامی (ٹینکیلا بارانی) اس کام میں رکاوٹ پیداکرتا ہے۔ رائے اسے اور اس کی نواسی کو اٖغواکرکے اس سے راضی نامہ لکھوالیتا ہے اور اور اپنا کروڑوں کا مال بحری جہاز ہندوستان بھیجتا ہے۔ مگر جہاز بیچ سمندر میں تباہ ہوجاتا ہے اور رائے کی کار کو بھی ایک ٹرالر اڑا دیتا ہے۔ ایکسیڈنٹ میں رائے کی موت ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب ممبی بھارت میں حیرت انگیز طریقے سے دو ہزار کروڑ کی چوری ہوتی ہیں۔ پولیس کے ہاتھ کوئی سراغ نہیں لگتا۔ ایسے میں اعلیٰ افسران اس کیس کے لیے ایک خصوصی ٹاسک ٹیم تیار کرتے ہیں۔  اس ٹیم کی ذمہ داری انڈرکور ایجنٹ اشوک (پربھاس) اور امریتا (شردھا کپور) کو سونپی جاتی ہے۔ انسپیکٹر ڈیوڈ (مرلی شرما) اور گوسوامی (وینیلا کشور) بھی اس ٹیم میں شامل ہے۔  کیس کی تحقیقات میں یہ ٹیم ایک شاطر چور جے (نیل نتن مکیش) تک پہنچتی ہے، جس کے ذریعے  یہ انکشاف ہوتا ہے کہ کروڑوں روپے کی اس چوری اور واہجی شہر کے درمیان کوئی کنکشن ہے۔

واہجی شہرمیں رائے کا بیٹا وشوا (ارون وجے) گروہ کی کمان سنبھالتا ہ اور وہ اپنے والد کے قاتل اور ہندوستان میں کھوئے ہوئے پیسوں کو تلاش کرنے کے لیے منصوبہ بناتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Catch the action-packed entertainer #Saaho in a cinema near you now! A Yash Raj Films International Release in collaboration with Phars Film."۔ یش راج فلمز۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-08-30
  2. "Prabhas And Shraddha Kapoor's Saaho Gets A New Release Date"۔ NDTV۔ 17 جولائی 2019
  3. "Saaho" (انگریزی میں). British Board of Film Classification. Retrieved 2019-08-29.
  4. Prabha and Shraddha Kapoor with Anupama Chopra (11 اگست 2019)۔ Saaho Interview – Film Companion۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-08-11۔ یوٹیوب
  5. Shekhar H. Hooli (13 ستمبر 2019). "Saaho 14-day total box office collection: Prabhas-Shraddha film sees 85% drop in week 2". International Business Times, India Edition (انگریزی میں). Retrieved 2019-09-14.
  6. ^ ا ب "Prabhas's search ends at Shraddha – Pune Mirror -"۔ indiatimes.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-19
  7. ^ ا ب "Prabhas and Shraddha Kapoor's pact". www.deccanchronicle.com/ (انگریزی میں). 5 ستمبر 2017. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2017-09-05. {{حوالہ خبر}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |dead-url= (help)
  8. "Saaho to be released in IMAX format"۔ دی ٹائمز آف انڈیا
  9. "Neil Nitin Mukesh starts shooting for Telugu film 'Saaho' – Times of India"۔ indiatimes.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-19
  10. ^ ا ب پ ت ٹ "Known names roped in! - Saaho: Interesting facts about the Prabhas and Shraddha Kapoor starrer - The Times of India"۔ The Times of India۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-23
  11. "Lal to join Prabhas' Sahoo"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-16 {{حوالہ خبر}}: استعمال الخط المائل أو الغليظ غير مسموح: |publisher= (معاونت)
  12. "Mandira Bedi to Play a Negative Role in Saaho"۔ News18۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-09-02
  13. "Vennela Kishore in demand"۔ deccanchronicle.com۔ 27 ستمبر 2017۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-23
  14. [1] India.com | Saaho