ڈاکٹر ستیہ پال آنند ریاستہائے متحدہ امریکا میں مقیم بھارتی نژد اردو، ہندی، انگریزی اور پنجابی زبان کے ادیب اور شاعر ہیں۔

ستیہ پال آنند
معلومات شخصیت
پیدائش 24 اپریل 1931ء (93 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوٹ سارنگ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
جواہر لعل نہرو فیلوشپ   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی ترمیم

ستیہ پال آنند 24 اپریل 1931ء کو کوٹ سارنگ، تحصیل تلہ گنگ، ضلع چکوال، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے۔ والدہ ودیا ونتی پنجابی زبان کی شاعرہ اور سکھ اسکالر تھیں۔ والد رام نارائن آنند ہندو مذہب کے پیروکار تھے۔ ان کے آبا و اجداد کا تعلق ہندوؤں کی ایک شاخ ککھرائن سے تھا۔ رام نارائن آنند پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے اور نوشہرہ میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیتے تھے۔ پرائمری تعلیم کوٹ سارنگ کے سرکاری اسکول سے حاصل کی۔ میٹرک ا امان مشن ائی اسکول راولپنڈی س اس کیا۔ تقسیم ہند کے بعد وہ خاندان کے ہمراہ لدھیانہ چلے گئے۔[1] اُن کی مادری زبان پنجابی ہے، ایم اے انگریزی میں پنجاب یونیورسٹی چندی گڑھ سے کیا،اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان گئے اورپہلی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ،ان کے مقالے کا عنوان تھا "Changing concept of the nature of reality and literacy techniques of expression" ستیہ پال آنند نے دوسرا ڈاکٹریٹ ٹرینیٹی یونیورسٹی، ٹیکساس سے فلسفے میں کیا۔ ڈاکٹر سَتیہَ پَالؔ آنند کا کہنا تھا کہ انھوں نے 13 مختلف جامعات میں انگریزی ادب پڑھایا۔ اب امریکا میں مستقل قیام ہے، لکھتے ہیں، پڑھتے ہیں اور شاعری کرتے ہیں۔ ڈاکٹر سَتیہَ پَال کو انگریزی اور اردو کے علاوہ عربی، فارسی، ہندی، بحور، چھند جیسی دیگر زبانوں پر بھی عبور حاصل ہے۔ اسی حوالے سے وہ تقابلی ادب کے اچھے استاد تصور کیے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر آنند نے 1957میں پرومیلا آنند سے شادی کی ان کے دو بیٹے پراموڈ اور سچن ہیں۔[2]

علمی و ادبی اعزازت ترمیم

ڈاکٹر ستیہ پال آنند کو ان کی علمی و ادبی خدمات پر اعزازات سے بھی نوازا گیا، جواہر لعل نہرو فیلو شپ، اردو مرکز ایوارڈ، لاس اینجلس اور حکومت پنجاب، بھارت کی جانب سے Shiromani Sahityakar Award سے نوازا گیا ہے۔

تصنیفات ترمیم

ڈاکٹر سَتیہَ پَالؔ آنند کی تصانیف میں اردو، انگریزی اور ہندی کی کتب شامل ہیں۔

مجموعہ کلام ترمیم

  • دل کی بستی
  • دست برگ
  • پھول پھول نظم
  • وقت لاوقت
  • شہر کا ایک دن
  • تتھاگت نظمیں
  • جو نسیم خندہ چلے
  • میرے اندر ایک سمندر
  • لہو بولتا ہے
  • مجھے نہ کر وِداع

خودنوشت ترمیم

  • کتھا چار جنموں کی

مختصر کہانیاں ترمیم

  • جانے کے لیے
  • اپنے مرکز کی طرف
  • دل کی بستی
  • اپنی اپنی زنجیر
  • پتھر کی سلیب۔ ناول
  • آہٹ
  • چوک گھنٹا گھر
  • عشق موت اور زندگی
  • شہر کا ایک دن

ہندی مطبوعات ترمیم

  • یوک کی آواز
  • پینٹر باوری
  • آزادی کی پکاربھوری
  • دل کی بستی
  • چوک گھنٹہ گھر
  • گیت اور غزلیں

پنجابی ترمیم

  • سویر دوپہر شام
  • مکھو مٹھا
  • غزل غزل دریا
  • غزل غزل ساگر
  • غزل غزل لہر

انگریزی ترمیم

  • Life's a jtale
  • Some shallow
  • ssome deep
  • sunset Starands
  • If Winter Comes
  • One Hundred Buddhas* A Vagrant Mirror and The Dream Weaver [3]

حوالہ جات ترمیم

(مراجع)