سجادہ نشین
سجادہ نشین (فارسی: سجاده نشین؛ یعنی "نماز کے چٹائی پر بیٹھنے والا") یا گدی نشین فارسی الاصل اصطلاح ہے جو جنوبی ایشیا میں تصوف کی روایات میں عام طور پر اس صوفی بزرگ کے جانشین یا موروثی منتظم کے لیے استعمال ہوتی ہے، جو عام طور پر صوفی کے مزار پر متولی یا سرپرست کا کردار ادا کرتا ہے۔[1]
کئی صورتوں میں، سجادہ نشین کسی صوفی یا پیر کے اولاد میں سے یا ان کے کسی قریبی مرید کے اولاد میں سے ہوتا ہے۔ سجادہ کا مطلب "نماز کی چٹائی" (عربی لفظ سجدہ یعنی جھکنے سے ماخوذ) ہے اور سجادہ نشین اس فرد کو کہتے ہیں جو اس پر بیٹھتا ہے۔[2] سجادہ نشین خاص طور پر اس مزار کی نگرانی کرتا ہے جو کہ صوفی بزرگ کے مقبرہ یا قبر پر تعمیر کیا گیا ہوتا ہے، جو درگاہ یا مزار کہلاتا ہے۔ سجادہ نشین دینی تقریبات اور معمولات میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور خصوصی طور پر صوفی بزرگ کے سالانہ عرس کے موقع پر ان روایتی رسومات کی قیادت کرتا ہے۔ سجادہ نشینی موروثی عہدہ ہے اور سجادہ نشین کے انتقال کے بعد ان کا جانشین ان کے خاندان کے فرد میں سے ہی ہوتا ہے۔[3]
پاکستانی سیاست دان شاہ محمود قریشی بہاء الدین زکریا ملتانی کے مزار کے سجادہ نشین ہیں۔
سید غلام نظام الدین جامی گولڑہ شریف کے موجودہ سجادہ نشین ہیں۔
سید سرور چشتی درگاہ اجمیر شریف کے سجادہ نشین ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Annemarie Schimmel (1980)۔ Islam in the Indian Subcontinent۔ Leiden: Brill۔ صفحہ: 273
- ↑ Syed Ameer Ali (1885)۔ The Law Relating to Gifts, Trusts, and Testamentary Dispositions Among the Mahommedans:According to the Hanafi, Maliki, Shâfeï, and Shiah Schools۔ London: Thacker, Spink and Company۔ صفحہ: 246
- ↑ "Waqar Hussain becomes 12th Sajjada Nashin of Shah Bhitai shrine"۔ Dawn۔ 31 December 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2022