سجاد اللہ باقی (پیدائش 4 اپریل 1979)، ضلع کوہستان سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی سیاست دان اور تاجر ہیں۔ وہ سابق صوبائی وزیر سرحد مولانا عبد الباقی مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔ سجاد اللہ باقی 4 اپریل 1979 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے یونیورسٹی پبلک اسکول پشاور اور پھر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں تعلیم حاصل کی، تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے اپنا کاروبار شروع کیا۔ انھوں نے 2002 کے عام انتخابات میں پی کے 61 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑ کر سیاست میں قدم رکھا، وہ اس نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انھوں نے دوبارہ 2011 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور اس نشست پر کامیابی حاصل کی۔ وہ اس وقت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے وابستہ ہیں۔ ان کا شمار پاکستان کے بااثر تاجروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔

سجاد اللہ باقی
معلومات شخصیت
پیدائش 4 اپریل 1979ء (45 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت جمیعت علمائے اسلام   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  کاروباری شخصیت   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

خاندان ترمیم

سجاد اللہ کا تعلق ضلع کوہستان کے ایک ممتاز سیاسی گھرانے سے ہے۔ ان کے والد مولانا عبد الباقی نے سوات (ریاست) کے پاکستان سے الحاق اور 1970 میں ون یونٹ پروگرام کے خاتمے کے بعد PF35 سوات (جو اس وقت Pk 61 Pk 62 اور Pk 63 میں تقسیم ہے) پر پہلا الیکشن جیتا تھا۔  مولانا عبد الباقی نے 1972 سے 1990 تک مختلف مواقع پر چودہ سال سے زائد صوبائی وزیر رہے۔ مولانا عبد الباقی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے اس نشست پر کامیابی حاصل کی اور بعد میں مفتی محمود کے ساتھ شامل ہو گئے۔ مولانا عبد الباقی کے گروپ کی مدد سے جس میں چار دیگر کامیاب آزاد امیدوار شامل تھے، NAP اور JUI نے 1972 میں حکومت بنائی۔ مولانا کے چھوٹے بھائی مولانا عبید اللہ بھی 1977 کے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے لیکن ضیاء الحق نے تین ماہ بعد اسمبلی تحلیل کر دی، مولانا عبید اللہ بعد میں 2001 میں کوہستان کے ضلعی ناظم بنے اور ایک بار پھر رکن صوبائی اسمبلی بنے۔ 2008 میں مولانا عبد الباقی اور مولانا عبید اللہ کے چھوٹے بھائی محبوب اللہ جان 2008 کے الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کے رکن بنے۔

ممبر صوبائی اسمبلی ترمیم

سجاد اللہ نے بطور ممبر صوبائی اسمبلی KPK 2012 میں ایرانی قونصلیٹ کی دعوت پر ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا، وہ لندن، انگلینڈ میں 2012 کے سمر اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پارلیمانی وفد کا بھی حصہ تھے۔

حوالہ جات ترمیم