سحر کامران ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو مارچ 2012 سے مارچ 2018 تک ایوان بالا پاکستان کی رکن رہیں۔

تعلیم

ترمیم

اس نے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی جو انھوں نے1987 میں جامعہ کراچی حاصل کی تھی۔ جامعہ کراچی میں تعلیم کے دوران ، انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے طلبہ ونگ ، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

کیریئر

ترمیم

سحر کامران نے 1999 میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ (پی آئی ایس جے-ای ایس) میں بطور پرنسپل اپنی خدمات سر انجام دیں۔

2012 میں ، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 2012 کے پاکستانی سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ان کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ اسکول کی پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے ، وہ 2012 کے پاکستانی سینیٹ انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی امیدوار کے طور پر ایوان بالا پاکستان کی رکن منتخب ہوگئیں۔ تب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سکریٹری نے کہا کہ اگر سحر کامران سینیٹر کی حیثیت سے انتخاب کے بعد اسکول کی پرنسپل کی حیثیت سے اپنی ملازمت جاری رکھے ہوئے ہیں ، تو اس کا یہ عمل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ اس وقت قائد ایوان بالا (پاکستان) راجہ ظفر الحق نے سحر کو عوامی خدمت کے دو عہدوں پر فائز ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ "انھوں نے سینیٹ میں منتخب ہونے پر اسکول کے پرنسپل ہونے کا انکشاف نہیں کیا تھا" اور مزید کہا کہ "کسی بھی پاکستانی سینیٹر کو عوامی خدمت کی دوسری نوکری کرنے سے قانون میں ممانعت ہے۔ "


2014 میں ، قومی احتساب بیورو (نیب) نے سحر کامران کے خلاف بدعنوانی کا ایک ریفرنس دائر کیا اور وزارت امور خارجہ (پاکستان) کے تعاون سے اس الزام کی تحقیقات کا فیصلہ کیا۔ تاہم دفتر خارجہ نے نیب کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق ، سحر نے اپنے سیاسی رابطوں کا استعمال کر کے اس مقدمہ کو چلنے نہیں دیا۔ جنوری 2016 میں ، عدالت عالیہ سندھ نے بدعنوانی سے متعلق نیب انکوائری میں ان کی حفاظتی وعبوری ضمانت منظور کی تھی۔

انھوں نے 2018 میں اپنی چھ سالہ مدت پوری ہونے تک سینیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ پیپلز پارٹی نے 2018 کے پاکستانی سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنا ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ۔

حوالہ جات

ترمیم