سعود عثمانی

اردو زبان کے شاعر

سعود عثمانی (پیدائش: 6 دسمبر 1958) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز شاعر ہیں۔ وہ اردو زبان کے شاعر محمد زکی کیفی کے بیٹے اور مفتی تقی عثمانی، مولانا ولی رازی اور مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کے بھتیجے ہیں۔ سعود عثمانی نے اسلامیہ کالج لاہور سے بی ایس سی اور جامعہ پنجاب سے ایم بی اے کیا ہے اور کتابوں کی فروخت اور اشاعت کا اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔[1][2][3]

سعود عثمانی
معلومات شخصیت
پیدائش 6 دسمبر 1958ء (66 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد محمد زکی کیفی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب
اسلامیہ کالج لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب


6 دسمبر 1958ء کو لاہور میں آنکھ کھولنے والے سعود عثمانی تین بھائی ، تین بہنوں میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ آپ کا تعلق ایک مذہبی اور ادبی گھرانے سے ہے ۔ معروف شاعر اور ادارہ اسلامیات کے بانی زکی کیفی آپ کے والد، مفتی رفیع عثمانی و مفتی تقی عثمانی و غیر منقوظ سیرت " ہادی عالم " کے مصنف ولی رازی آپ کے چچا اور مفتی محمد شفیع آپ کے دادا ہیں ۔ سعود عثمانی نے اسلامیہ کالج سول لائنز سے بی ایس سی کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے بزنس ایجوکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ آپ لاہور کے معروف شعرا میں سے ہیں ۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Saud Usmani"۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2021 
  2. "مشہور شاعر سعود عثمانی کی شاعری ۔ نظمیں اور غزلیں"۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2021 
  3. "مشہور شاعر سعود عثمانی کی غزل شاعری ۔ سعود عثمانی کی غزلیں"۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2021