محمد تقی عثمانی
مفتی محمد تقی عثمانی (پیدائش: 5 اکتوبر 1943ء) عالم اسلام کے مشہور عالم اور جید فقیہ ہیں۔ ان کا شمار عالم اسلام کی مشہور علمی شخصیات میں ہوتا ہے۔ 1980ء سے 1982ء تک وفاقی شرعی عدالت اور 1982ء سے 2002ء تک عدالت عظمی پاکستان کے شریعت ایپلیٹ بینچ کے جج رہے ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ کے حالیہ صدر، بین الاقوامی اسلامی فقہ اکادمی، جدہ کے نائب صدر اور دارالعلوم کراچی کے صدر ہیں۔ اس کے علاوہ آپ آٹھ اسلامی بینکوں میں بحیثیت شرعی مشیر کام کر رہے ہیں اور البلاغ جریدے کے مدیر اعلیٰ بھی ہیں۔
محمد تقی عثمانی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
قاضی | |||||||
برسر عہدہ 1981 – 1982 |
|||||||
در | وفاقی شرعی عدالت پاکستان | ||||||
قاضی | |||||||
برسر عہدہ 1982 – 2002 |
|||||||
در | عدالت عظمیٰ پاکستان | ||||||
صدر نشین (8 ) | |||||||
آغاز منصب 19 ستمبر 2021 |
|||||||
در | وفاق المدارس پاکستان | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 3 اکتوبر 1943ء (81 سال)[1] دیوبند |
||||||
شہریت | پاکستان (1947–) برطانوی ہند (–1947) |
||||||
مذہب | اسلام | ||||||
اولاد | عمران اشرف عثمانی، محمد حسان اشرف عثمانی | ||||||
والد | محمد شفیع عثمانی | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ کراچی جامعہ پنجاب دارالعلوم کراچی |
||||||
استاذ | سلیم اللہ خان ، عبد الحئی عارفی ، ولی حسن ٹونکی | ||||||
تلمیذ خاص | منیر احمد اخون ، عبدالحق بلوچ | ||||||
پیشہ | قاضی ، مفتی ، فقیہ ، شاعر | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، انگریزی ، عربی ، فارسی | ||||||
شعبۂ عمل | فقہ ، معاشیات ، تصوف ، حدیث | ||||||
کارہائے نمایاں | محمد تقی عثمانی کی تصانیف کی فہرست | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
درستی - ترمیم |
ولادت
ترمیممفتی محمد تقی عثمانی تحریک پاکستان کے کارکن اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی کے سب سے چھوٹے فرزند اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ان کی پیدائش 5 شوال 1362ھ مطابق 5 اکتوبر 1943ء کو ہندوستان کے صوبہ اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے مشہور قصبہ دیوبند میں ہوئی۔[2] اردو کے مشہور شاعر محمد زکی کیفی اور اردو کی مشہور غیر منقوط کتاب ہادی عالم کے مصنف محمد ولی رازی بھی مفتی محمد تقی عثمانی کے بھائی ہیں۔
تعلیم
ترمیمانھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مرکزی جامع مسجد تھانوی جیکب لائن کراچی میں مولانا احتشام الحق تھانوی صاحب کے قائم کردہ مدرسۂ اشرفیہ میں حاصل کی اور پھر آپ نے اپنے والد بزرگوار کی نگرانی میں دارالعلوم کراچی سے درس نظامی کی تعلیم مکمل کی جس کے بعد 1961 میں اسی ادارے سے ہی فقہ میں تخصص کیا۔ بعد ازاں جامعہ پنجاب میں عربی ادب میں ماسٹرز اور جامعہ کراچی سے وکالت کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کیا۔
اجازت حدیث
ترمیمانھوں نے اپنے وقت کے تقریباً تمام جید علما سے حدیث کی اجازت حاصل کی۔ ان علما میں خود ان کے والد محمد شفیع عثمانی کے علاوہ ادریس کاندھلوی ، محمد زکریا کاندھلوی اور محمد یونس جونپوری شامل ہیں۔
تصوف و معرفت
ترمیمانھوں نے تزکیہ کا سفر مسیح اللہ خان جلال آبادی اور عبد الحئی عارفی کی زیرِ نگرانی طے کیا، جو مولانا اشرف علی تھانوی کے معروف خلفاء میں شمار ہوتے ہیں۔ مفتی تقی عثمانی دونوں علما کے خلیفہ ہیں اور چاروں سلاسلِ تصوف یعنی قادریہ، سہروردیہ، نقشبندیہ اور چشتیہ میں اجازت رکھتے ہیں۔[3]
تدریس
ترمیممفتی تقی عثمانی تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔ آپ دار العلوم کراچی میں صحیح بخاری، فقہ اور اسلامی اصول معیشت پڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف ملکی و غیر ملکی جامعات وقتاً فوقتاً اپنے یہاں آپ کے خطبات کا انتظام کرتی رہتی ہیں۔ آپ چند سالوں سے جامعہ دارالعلوم کراچی میں درس بخاری دے رہے، پہلے آپ ایک فقیہ کی حیثیت سے جانے جاتے تھے اور اب دنیا آپ کو ایک محدث کی حیثیت سے بھی جانتی ہےـ آپ کو اپنے ایک استاذ مفتی سحبان محمود نے شیخ الاسلام کا لقب عطا کیا ہے۔
رکن اسلامی نظریاتی کونسل
ترمیمجنرل ضیاء الحق نے 1977 میں 1973 کے دستور کی اسلام سازی کے لیے 1973ء کے آئین کی روشنی میں ایک مشاورتی اکائی اسلامی نظریاتی کونسل کی بنیاد رکھی، مفتی تقی احمد عثمانی اس کونسل کے بانی ارکان میں سے تھے۔ آپ نے قرآن مجید میں بیان کردہ حدود اور جرائم کی سزاؤوں پر عملد درآمد کے لیے حدود آرڈینینس کی تیاری میں اہم کردا ر ادا کیا۔ آپ نے سودی نظام بینکاری کے خاتمے کے لیے بھی کئی سفارشات پیش کیں۔
بحثیت جج
ترمیممفتی محمد تقی عثمانی جامعہ کراچی سے وکالت کی سند حاصل کرنے کے بعد طویل عرصے کے لیے پاکستان کے عدالتی نظام سے وابستہ ہو گئے۔ آپ 1980ء سے 1982ء تک وفاقی شرعی عدالت اور 1982ء سے 2002ء تک شرعی عدالتی بینچ، عدالت عظمیٰ پاکستان کے جج رہے ہیں۔ آپ شرعی عدالتی بینچ کے منصف اعظم اور پاکستان کے قائم مقام منصف اعظم بھی رہے۔ آپ نے بحثیت جج کئی اہم فیصلے کیے جن میں سود کو غیر اسلامی قرار دیکر اس پر پابندی کا فیصلہ سب سے مشہور ہے۔ 2002ء میں اسی فیصلے کی وجہ سے جنرل (ر) پرویز مشرف نے آپ کو آپ کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔
اسلامی بینکاری
ترمیمقرآن مجید میں اللہ تعالٰی نے ربا یعنی سود کو حرام قرار دیا ہے۔ ایسی صورت میں جب جدید معاشی نظام کی اساس جدید بینکنگ ہے جس کا پورا ڈھانچہ سود کی بنیادوں پر کھڑا ہے مسلمان ملکوں میں اللہ کی نافرمانی کی زد میں آئے بغیر معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ایک مستقل مسئلہ تھا۔ لیکن اب مفتی صاحب کی مجدادنہ کوششوں کی بدولت یہ مستقل طور پر حل ہو چکا ہے۔ مفتی صاحب نے شریعت کے حدود میں رہ کر بینکاری کا ایسا نظام وضع کیا ہے جو عصر حاضر کے تمام معاشی تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔ مفتی صاحب کے اس نظام کو بین الاقوامی اسلامی فقہ اکادمی، جدہ کی منظوری کے بعد ساری دنیا میں نہایت تیزی سے اپنایا جا رہا ہے۔
اس وقت مفتی تقی عثمانی صاحب کے اصولوں پر درجنوں اسلامی بینک کام کر رہے ہیں۔ کینیڈا کے کئی اسلامی بینکوں نے ایک سال نہایت کامیابی سے کام کرتے ہوئے دو سو فیصد سے زائد منافع کمایا ہے۔ مفتی صاحب خود 8 اسلامی بینکوں کے مشیر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ مفتی صاحب اسلامی مالیاتی اداروں کے اکاونٹینگ اور آڈیٹینگ اورگنائزیشن کے چیرمین بھی ہیں۔
عہدے
ترمیمتاحال جن عہدوں پر فائز ہیں
- چیئرمین شریعہ بورڈ آف اسٹیٹ بینک پاکستان۔
- مہتمم اور شیخ الحدیث اور شیخ التفسیرجامعہ دار العلوم کراچی۔
- چیئرمین اِنٹرنیشنل شریعہ اسٹینڈرڈ کونسل، اَکاؤنٹنگ اینڈ ایڈیٹنگ آرگنائزیش آف اِسلامک فائنانشل اِنسٹیٹیوشن، بحرین۔
- مستقل ممبر اور نائب صدر اِنٹرنیشنل فقہ الاسلامی اکیڈمی، جدہ، سعودی عرب۔
- آرگن آف آرگنائزیشن آف اِسلامک کانفرنس (OIC)۔
- ممبر رابطۃ العالم الاسلامی فقہ اکیڈمی مکہ، سعودی عرب۔
- مستقل ممبر اور نائب صدر اِنٹرنیشنل فقہ الاسلامی اکیڈمی، جدہ، سعودی عرب، (اسپانسرڈOIC)۔
- چیئرمین سنٹرآف اِسلامک اِکنامکس، پاکستان (1991)۔
- چیئرمین شریعہ بورڈ، سنٹرل بینک بحرین۔
- چیئرمین شریعہ بورڈ، ابوظہبی اِسلامی بینک،
یواے ای(UAE)۔
- چیئرمین شریعہ بورڈ، میزان بینک لمیٹڈ کراچی پاکستان۔
- چیئرمین شریعہ بورڈ اِنٹرنیشنل اِسلامک ریٹنگ ایجنسی، بحرین۔
- چیئرمین شریعہ بورڈ، پاک کویت تکافُل کراچی۔
- چیئرمین شریعہ بورڈ، پاک قطر تکافُل کراچی۔
- چیئرمین شریعہ بورڈ ’’JS‘‘ اِنویسٹمنٹ اِسلامک فنڈز، کراچی۔
- چیئرمین شریعہ بورڈ ’’JS‘‘ اِسلامک پینشن سیونگ فنڈز۔
- چیئرمین شریعہ بورڈ عارف حبیب اِنویسٹمنٹ_پاکستان اِنٹرنیشنل اِسلامک فنڈ، کراچی۔
- چیئرمین ’’ Arcapita‘‘ اِنویسٹمنٹ فنڈز، بحرینْ
- ممبر متحدہ شریعہ بورڈ اِسلامک ڈیویلپمنٹ بینک، جدہ، سعودی عرب۔
- ممبر شریعہ بورڈ، گائیڈنس فائنانشل گروپ،
یو۔ایس۔اے(USA)۔
- جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان، (’’1980‘‘تا، مئی’’1982‘‘)
- چیف جسٹس، شریعت ایپلٹ بینچ، سپریم کورٹ آف پاکستان، (’’1982‘‘تا، مئی’’2002‘‘)۔
- چیئرمین سنٹرآف اِسلامک اِکنامکس، پاکستان (1991)۔
- ممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف کراچی، (’’1985‘‘تا’’1988‘‘)۔
- ممبر بورڈ آف گورنمنٹ اِنٹرنیشنل اِسلامی یونیورسٹی، اِسلام آباد، (’’1985‘‘تا’’1989‘‘)۔
- ممبر اِنٹرنیشنل اِنسٹیٹیوٹ آف اِسلامک اِکنامکس، (’’1985‘‘تا’’1988‘‘)۔
- ممبر کونسل آف اِسلامک آئیڈیا لوجی، (’’1977‘‘تا’’1981‘‘)۔
- ممبر، بورڈ آف ٹرسٹیز اِنٹرنیشنل اِسلامک یونیورسٹی، اِسلام آباد، (’’2004‘‘تا’’2007‘‘)۔
- ممبر، کمیشن آف اِسلامائزیشن آف اِکانومی، پاکستان آف پاکستان۔
ملی و سیاسی کردار
ترمیم- مفتی تقی عثمانی کا نام پہلی مرتبہ اس وقت سامنے آیا جب آپ نے مولانا محمد یوسف بنوری کی ہدایت پر 1974 کی ختم نبوت تحریک میں اپنا کردار ادا کیا۔ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی اس تحریک میں آپ نے مولانا سمیع الحق کے ساتھ مل کر ایک دستاویز تیار کی جو پارلیمان میں پیش کی گئی۔
- 9/11 کے بعد جب پرویز مشرف کی حکومت پاکستان کو سامراجی مقاصد کے سامنے قربانی کے بکرے کے طور پر پیش کیا گیا تو مفتی تقی عثمانی نے اس معاملے پر اپنے کالموں اور بیانوں کے ذریعہ کھل کر مخالفت کی۔
- انھوں نے افغانستان کی ریاست پر امریکا کی شدید مذمت کی اور اسے مغربی سامراج کا تیسری دنیا کے ممالک کی خود مختاری پر حملہ قرار دیا۔
- حقوق نسواں بل میں ترمیم اور لال مسجد کے معاملے پر بھی اظہار خیال کیا اور حکومتی موقف پر تنقید کی۔
- آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر سخت رد عمل کا اظہار کیا اور ٹی وی پر آ کر اسں کی مذمت کی اور عوام کو توہین کے عمل میں ملوث ممالک کا معاشی بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا۔
- 18 فروری کے انتخابات کے بعد پرویز مشرف سے استعفی کا مطالبہ بھی کیا۔
- کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں مساجد میں اجتماعی عبادت کے لیے ایس او پیز مرتب کرنے اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے میں بھی ان کا کردار اہم رہا ہے۔
حدیث کے جامع ترین مجموعے کی تدوین
ترمیمگذشتہ اٹھارہ برس سے ان کے زیر نگرانی المدونۃ الجامعۃ کے نام سے تمام احادیث نبویہ پر مشتمل ایک انسائیکلوپیڈیا بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔ جس کی 6جلدیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔
وفاق المدارس العربیہ کی صدارت
ترمیمڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر کی وفات کے بعد 19 ستمبر 2021ء کو وفاق المدارس العربیہ کی مجلسِ شوری نے انھیں متفقہ طور پر صدر منتخب کیا ہے۔
کتابیں
ترمیم- آسان ترجمہ قرآن (توضیح القرآن) مع تشریحات مکمل تین جلدیں آسان تفسیر قرآن (توضیح القرآن) -(اب تک چار جلدیں شائع ہو چکی ہیں۔)
- المدونۃ الجامعۃ
- تقلید کی شرعی حیثیت
- تكملہ فتح الملہم
- فتاویٰ عثمانی
- فقہی مقالات
- فقہ البیوع
- اصول الافتاء و آدابہ
- دنیا مِرے آگے
- جہان دیدہ
- سفر در سفر
- اسلام اور دور حاضر کے شکوک وشبہات کا ازالہ
- حضرت معاویہ اور تاریخی حقائق
- علوم القرآن
- ہمارا معاشی نظام
- نمازیں سنت کے مطابق پڑھیں
- عدالتی فیصلے
- عیسائیت کیا ہے
- درسِ ترمذی
- بائبل سے قرآن تک (آپ نے رحمت اللہ کیرانوی کی اظہار الحق کی اردو شرح رقم فرمائی۔. یہ تین جلدوں میں طبع ہوئی ہے)۔
- یادیں (خود نوشت سوانح)
قاتلانہ حملہ
ترمیم22 مارچ 2019ء بروز جمعہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قاتلانہ حملہ کیا گیا جس سے ان کی گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا تاہم مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے[4]
اعزازات
ترمیممفتی محمد تقی عثمانی کو اپریل 2019ء کو روس میں اعزازی طور پر علمی خلعت زیب تن کرایا گیا جو روس کا بہت اعلیٰ علمی اعزاز ہے۔ مفتی تقی عثمانی اپنی علمی خدمات کی بدولت دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف اعزازات اور ایوارڈز سے نوازے گئے ہیں۔
14 اگست 2019ء کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان ہوا،
2020ء میں حکومت پاکستان نے انھیں اعلیٰ ترین سول اعزاز ستارہ امتیاز دیا۔
2009 میں پی آئی اے (پاکستان اِنٹرنیشنل اِئیرلائن) پر پوری دُنیا میں سب سے زیادہ ٹریولنگ کرنے والے مفتی تقی عثمانی تھے۔ جس پر پی آئی اے نے انھیں بطور اِعزاز عمر بھر کے لیے پی آئی اے پر سفر کرنے کی صورت میں اِن کو ایک تہائی یا آدھے کرائے میں سفر کرنے کی سہولت دے رکھی ہے،
با اثر ترین مسلمان شخصیت
ترمیمعمان کے عالمی اسلامی تحقیقی ادارے المجمع الملکی للبحوث الاسلامیۃ نے انھیں 2020ء اور 2021ءکی اسلامی دنیا کی بااثر ترین شخصیت قرار دیا۔ جس کی تفاصیل مندرجہ ذیل لنک پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں:
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/1012979016 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اگست 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ "Sheikh Taqi Usmani's Profile" [شیخ تقی عثمانی کا تعارف] (انگریزی میں). TheMuslim500.com. Archived from the original on 2017-07-05. Retrieved 2019-10-25.
- ↑ "تعارف مولانا محمد تقی عثمانی"۔ Ashrafiya.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-13
- ↑ 23 مارچ2019 کے تمام پاکستانی قومی اخبارات کے سرورق پر یہ خبر شایع ہوئی
بیرونی روابط
ترمیم- مفتی تقی عثمانی کے آڈیو بیاناتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ muftitaqiusmani.com (Error: unknown archive URL)