مفتی محمود اشرف عثمانی (14 مئی 1951 - 27 فروری 2022) ایک پاکستانی اسلامی سکالر، مصنف اور دارالعلوم کراچی کے دارالافتاء کے سربراہ تھے۔ وہ جامعہ اشرفیہ اور مدینہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم تھے۔ ان کے تصحیح اور تحریری فتاویٰ کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔ انھوں نے حدیث، تصوف، فقہ اور تفسیر پر تقریباً تین درجن کتابیں تصنیف کیں۔ وہ مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مفتی محمد تقی عثمانی کے بھتیجے تھے۔ ان کا انتقال 27 فروری 2022 کو کراچی میں علالت کے بعد ہوا۔[1]

محمود اشرف عثمانی
معلومات شخصیت
پیدائش 14 مئی 1951ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 فروری 2022ء (71 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد محمد زکی کیفی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ اشرفیہ، لاہور
جامعہ اسلامیہ، مدینہ منورہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مفتی ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیدائش

ترمیم

14 مئی 1951ء کو لاہور میں محمد زکی کیفی کے ہاں پیدا ہوئے۔[2]

تعلیم

ترمیم

مفتی محمود اشرف عثمانی نے سب سے پہلے حضرت قاری افتخار احمد قیصر سے حفظ شروع کیا پھر حضرت قاری رونق علی سے حفظ مکمل کیا اور اس کے بعد حضرت قاری عبد العزیز شوقی سے جمال القرآن اور باقاعدہ مشق حاصل کی۔ 1970ء میں جامعہ اشرفیہ انار کلی لاہور سے درس نظامی کی، انھوں نے مدینہ یونیورسٹی میں بھی تعلیم حاصل کی۔[2]

تدریس

ترمیم

2 سال جامعہ اشرفیہ لاہور میں تدریس کی بعد ازاں دارالعلوم کراچی میں تدریس کرنے لگے.

تصانیف

ترمیم

1) تصوف کی حقیقت اور اس کا طریقہ کار

2) عقیدہ امامت اورحدیث غدیر

3) کھیل کود کی شرعی حیثیت

4) علم وحلم

5) منتخب ملفوظات مجدد الف ثانی

6) حج آسان ہے

7) ائمہ اربعہ کے دربار میں

8) ارشادات امام ربانی

9)اسباب اختیارکرکے اللہ پر بھروسا رکھیں

10)اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا طریقہ

11) احباب کے لیے مضامین تصوف

12)بیان التفسیر(30، تیسویں پارہ کی تفسیر)

13)بیعت علی التقوی

14)تفسیر سورہ الملک

15)تصوف کی حقیقت

16)توہین رسالت ﷺ اور اُسکی سزا

17)خودکشی حرام موت

18)دینی احکام میں ترتیب کی رعایت

19)دینداری میں غلو سے بچئے

20)دنیا دارالاسباب ہے

21)درس بخاری

22)دینی سیاسی تحریکات اور حضرت تھانویؒ

23)رمضان المبارک کے بعدلائحہ عمل

24)صفت احسان کیا ہے؟

25) طالب علم کیا نیت رکھے

26)عالم بننا آسان نہیں

27)عہدہ اور منصب امانت ہیں۔

28) علمائے کرام کی ذمہ داریاں

29)نمازِ فجر کا اہتمام

30)نماز اور نماز کے مسنون اذکار

31)رمضان المبارک کے معمولات

32)حرام مال سے بچیں

33) یہ میری سنت ہے

وفات

ترمیم

27 فروری 2022ء کو کراچی میں وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ 11:30 بجے دارالعلوم کراچی میں ادا کی گئی اور وہیں ان کی تدفین کی گئی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "مفتی تقی عثمانی کے بھتیجے مفتی محمود اشرف عثمانی انتقال کرگئے"۔ Daily Pakistan۔ 27 فروری، 2022 
  2. ^ ا ب "About"۔ 28 فروری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 فروری 2022 

مزید دیکھیے

ترمیم