سلیمہ سلطان بیگم
سلیمہ ،مغل شہنشاہ اکبر اعظم کی بیوی،اور اکبر کے تین خاص بیگموں میں سے ایک ہے۔ ان کو تاریخ میں ان کی اخلاق کے بدولت جانا جاتاہے۔ ہر کسی کو سلیقے اور آدب و احترام سے پیش آتی تھی ،اور اکبر کے تین خاص بیگموں میں سے ہے جن سے اکبر کا ایک بہت ہی خاص رشتہ ہوتا تھا (باقی کے دو خاص بیگمیں ایک مریم الزمانی اور رقیہ سلطان ہیں)۔ آپ کی پہلی شادی بیرم خان سے ہوئی تھی لیکن اس کے قتل کے بعد سلیمہ بیگم اور ان کی بیٹے رحیم خان کو سہارا دینے کے لیے اکبر نے سلیمہ بیگم سے نکاح کیا تھا۔
| ||||
---|---|---|---|---|
مغل بیگم
|
||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | 23 فروری 1539ء دہلی ،ہندوستان |
|||
وفات | 1622ء دہلی |
|||
مذہب | اسلام | |||
شریک حیات | بیرم خان (اول) جلال الدین محمد اکبر (دوم) |
|||
اولاد | عبد الرحیم خان خاناں | |||
والد | نور الدین محمد مرزا | |||
والدہ | گل رخ بیگم | |||
خاندان | مغل | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | شاعر | |||
درستی - ترمیم |
اکبر اور دیگر اہل حرم کے ساتھ تعلقات
ترمیماکبر نے سلیمہ بیگم سے نکاح اس لیے کیا تھا کہ ان کی شوہر وفات ہو گئے تھے اور ان کا کوئی سہارا نہ بچا۔ تو اکبر نے ان کی ذمہ اپنے سر لیے اور سلیمہ سے نکاح کیا۔ اکبر کے ساتھ سلیمہ بیگم کی تعلقات بہت ہی اچھے تھے یہاں تک کہ سلیمہ کو اکبر نے اپنے تین خاص بیگمات میں شامل کیا۔ اکبر جب بھی کسی مشکل یا تنگ دستی میں ہوتے تو سلیمہ بیگم کے پاس آتے اور ان سے مشورہ لیتے اور اکبر کو ہمیشہ سلیمہ بیگم کی فیصلے پر فخر ہوتا اور چین و سکون پاتے اس لیے کبھی کبھی سلیمہ بیگم کو خیرالمشیرہ یعنی اچھا مشورہ دینی والی بھی کہا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ان کا حرم میں تمام لوگوں سے عمدہ تعلق قائم تھا۔ رقیہ سلطان بیگم ان کی پھوپھی زاد بہن تھی اس لیے وہ ان کا بھی خیال رکھتی تھی اس کے علاوہ مریم الزمانی (جنہیں ہندو جودھا بھی کہتے ہیں) کے ساتھ بھی اچھا سلوک تھا اور وہ ان کی ایک اچھی دوست تھی۔